• 5 مئی, 2025

روحانی غذاؤں کا مہینہ

بہت پیارا یہ روحانی غِذاؤں کا مہینہ ہے
خدا کی رحمتِ باراں دُعاؤں کا مہینہ ہے

یہ جسمانی اندھیروں کو مِٹانے کے لئے آیا
عِبادت اور تِلاوت کی فضاؤں کا مہینہ ہے

گناہوں سے کریں توبہ کہ نور اللہ بھرے دل میں
خدا سے مانگ لیں بخشش دعاؤں کا مہینہ ہے

ہمیں دوزخ کی آگوں سے یہ آزادی دِلاتا ہے
بہت روحانی جنّت کی ہواؤں کا مہینہ ہے

چلیں تقویٰ کی راہوں پر یہی روزوں کا مقصد ہے
حُصُولِ تقویٰ کی خاطِر دعاؤں کا مہینہ ہے

(راجہ سکندر جلال۔بینن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 07۔مئی2020ء