تاثرات۔ آراء۔ تجاویز
- مکرم عبدالناصر منصور لکھتےہیں۔
ماشاء الله قرآن نمبر بہت جامع اور اچھے مضامین پر مشتمل ہے۔ الله تعالیٰ ایڈیٹر صاحب اور دوسرے سب کارکنان کو اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین
- مکرمہ فہمیدہ طاہر جرمنی لکھتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ کے فضل اور آپ سب کی محنت اور خدمت سے الحمدللہ باقاعدگی سے روزنامہ الفضل آن لائن کا مطالعہ کرنے کی توفیق پارہی ہوں اس روحانی مائدہ کو اس خوبصورتی سے ہم تک پہنچانے کے لئے آپ سب مبارکباد قبول فرمائیں۔ خداتعالیٰ مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آپ اور آپ کی ٹیم کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ آمین
- مکرم محمد عمر تیماپوری انڈیا لکھتے ہیں۔
روزنامہ الفضل لندن آن لائن میں ’’قرآن کریم نمبر‘‘ عین موقع و محل کے مطابق ماہِ صیام کے بابرکت مہینہ کے پہلے عشرہ میں منظرِعام پر آیا ہے۔ سونے پرسہاگہ والی بات ہے۔ ماشاءاللہ قلم نگاروں نے بڑی محنت اور تحقیق کے بعد سماں باندھا ہے۔ بہت خوب فجزاھم اللّٰہ أحسن الجزاء
میں بہت کم لکھتا ہوں بلکہ لکھنا چھوڑ ہی دیا ہے۔ روزنامہ الفضل لندن آن لائن لکھنے کا متحرک بنا ہے۔ آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے۔ ضروری نہیں کہ آپ اس سے اتفاق کریں۔ وقتاًفوقتاً خصوصی نمبروں میں ’’خانہ کعبہ نمبر‘‘ ’’بیت المقدس نمبر‘‘ ’’پیشوایانِ مذاہب نمبر‘‘ خلفاء راشدین میں ’’حضرت ابوبکرصدیقؓ نمبر‘‘ ’’حضرت عمر فاروقؓ نمبر‘‘ ’’حضرت عثمانؓ نمبر‘‘ ’’حضرت علیؓ نمبر‘‘ اور ’’حضرت عمر بن عبدالعزیزؓ نمبر‘‘ وغیرہ کی اشاعت پر غور فرمائیں، ممنون ہوں گا۔
- مکرمہ زاہدہ یاسمین واقفِ زندگی لکھتی ہیں۔
خاکسار کی معمولی سی نگارش ماشاء الله قلم کے عظیم شہسواروں کی موجودگی میں پایۂ قبولیت تک پہنچ گئی ہے۔ فالحمدلله على ذلک۔ آج اس پیارے روزنامے میں اپنی تحریر دیکھ کر اپنی حالت اردو شاعری کے روایتی محبوب کی طرح معلوم ہورہی ہے جس کے لیے معشوق (الفضل) ایک مسکراہٹ کے ساتھ گھر اور دل کے دروازے یکساں وا کردے۔ یقین کیجیےکہ تمازت آفتاب کو الفضل کے پانی نے ماء بارد کی پھوار کی طرح کردیا ہے ۔ان شاءالله جلد کسی اور موضوع پر قلم آزمائی کے ساتھ حاضر خدمت ہوں گی۔ آپ کی شفقت، رہنمائی کا بے حد شکریہ۔
- مکرمہ درثمین احمد۔جرمنی لکھتی ہیں۔
صبح صبح آپکا اداریہ پڑھ کے طبیعت ہشاش بشاش ہوجاتی ہے۔ نئے نئے معارف اور نکتے اور زاویۂ فکر پڑهنے کو ملتے ہیں جن سے میں کم از کم بہت سیکھتی ہوں خداتعالیٰ آپ کے علم میں مزید اضافہ کرے اور ہمیں روز ایسے ہی خوبصورت مضامین پڑهنے کو ملتے رہیں۔ جزاک الله احسن الجزاء