• 25 اپریل, 2024

محترم محمد یوسف سلیم صاحب

بلانے والا ہے سب سے پیارا
اسی پہ اے دل تو جاں فدا کر

مکرمه قدسیه محمود سردار یه افسوسناک اطلاع بجھواتی هیں که
میرے پیارے والد محترم محمد یوسف سلیم صاحب مربی سلسلہ ،سابق انچارج شعبہ زودنویسی ربوہ مؤرخہ31 مئی 2021ء کو 86سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

آپ کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا۔ آپ نے اپنی جوانی کے آوائل میں احمدیت قبول کی اور شدید مخالفت کے باوجود عہدِبیعت کو پوری وفا ،اطاعت اور ایمانداری کے ساتھ زندگی کے آخری لمحے تک نبھایا۔ یه شعر اکثر ان کی زبان پر ہوتا تھا۔؎

میں تھا غریب وبے کس وگمنام وبے ہنر

اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کو55سال خدمتِ دین کی توفیق ملی۔ آپ نے چار خلفائے کرام کا دور دیکھنے کی توفیق پائی۔ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث ؒ اور حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ کے خطبات اور خطابات کو پہلے نوٹ کرکے پھر روزنامہ الفضل ربوہ میں اشاعت کے لئے بھیجنا آپ کی ذمہ داری ہوتی تھی ۔آپ نے انتہائی محنت، جانفشانی، خاموشی اور کامل اطاعت کے ساتھ خدمتِ دین بجا لائی۔ خداتعالیٰ ،حضرت محمد مصطفیٰﷺ ،قرآنِ کریم اور خلافت احمدیہ سے محبت ان کی زندگی کا محور تھی۔ عاجزی وانکساری، سادگی، کام سے لگن، دوسروں کے دکھ درد میں کام آنا آپ کے نمایاں اوصاف ہیں۔

آپ کو حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ کی خلافت سے پہلےان کے ساتھ سوانح حضرت فضلِ عمرؓ کی تصنیف میں اعانت کی سعادت ملی۔ آپ کو حضرت خلیفۃ المسیح الثالث ؒ اور حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ کے بہت سے ملکی اور غیر ملکی تاریخی دورہ جات میں ان کے وفد میں شمولیت کا اعزاز ملتا رہا۔ آپ کو 9 سال اپنے محلہ دارالنصر غربی کی صدارت کی بھی توفق ملی۔ آپ نے اپنے پسماندگان میں 4 بیٹیاں (فرحانه حمید۔ نعمانه سلیم ۔ ڈاکٹر عالیه احمد اور خاکسار) اور 2 بیٹے (مجید احمد۔ مظفر احمد) یادگار چھوڑے ہیں جو الحمدللہ سب صاحبِ اولاد ہیں۔

آپ کی نماز جنازه اور تدفین بهشتی مقبره (دارالفضل) میں عمل میں آئی۔

قارئین الفضل سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے والد صاحب کے ساتھ پیار، رحم اور مغفرت کا سلوک فرمائے۔ اپنی رحمتوں کی ٹھنڈی چھاؤں میں داخل فرمائے ۔جنت میں اعلیٰ مقام اور آخرت کی تمام حسنات سے نوازے۔آمین

(اداره الفضل موصوفه کے غم میں برابر کے شریک هیں۔ الله مرحوم کی مغفرت فرماے اور مو صوفه کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 جون 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 جون 2021