• 16 مئی, 2024

جنت میں 100 درجات ہیں

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا:
جنت میں 100 درجات ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی راہ میں جہاد کرنے والوں کے لئے تیار فرمایا ہے، ہر دو درجوں کے درمیان آسمانوں زمین کے درمیان کا سا فاصلہ ہے، سو اگر تم اللہ تعالیٰ سے مانگو تو اس سے فردوس طلب کرو، یہ جنت کا سب سے بہترین اور بلند ترین مقام ہے جو مجھے دکھلایا گیا، اس سے اوپر عرش رحمان ہے اسی مقام سے جنت کے دریا پھوٹتے ہیں۔

(بخاری، کتاب التوحید، باب کان عرشہ علی الماء وھو رب العرش العظیم)

پچھلا پڑھیں

پروگرامز عید الفطر، کینیا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 جون 2022