• 24 اپریل, 2024

عطیہ برائے کورونا وائرس ری پبلک آف سنٹرل افریقہ

موجودہ عالمی صورتحال میں جہاں کووڈ – 19 کی بیماری اپنے عروج پر ہے اور طاقتور قومیں اپنی بقاء کی خاطر کمزور اقوام کے استحصال سے بھی باز نہیں آرہی وہیں خدا تعالیٰ کے مہدی اور مسیح موعود ؑکی جماعت ہے جو خدا کے قائم کردہ پیارے امام کے زیرِ سایہ دکھی انسانیت کی خدمت میں دن اور رات ایک کئے ہوئے ہے۔

انہی تاریک دنوں میں گِھرا ایک ملک سنٹرل افریقہ بھی ہے جہاں ایک طرف غربت کا عفریت منہ کھولے بیٹھا ہے اور دوسری طرف کرونا کی بڑھتی وباء ہے جس سے ملک بھر میں 2064 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 7 اموات واقع ہو چکی ہیں۔

اس صورتحال کے پیشِ نظر نیشنل مجلس عاملہ نے پیارے آقا حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمتِ اقدس میں دعا کے لئے لکھا تو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دعا کی اور ازراہِ شفقت سنٹرل افریقہ کی حکومت کو 1000 ڈالر بطور امداد کی بھی منظوری عطا فرمائی۔ الحمد للہ علیٰ ذالک

مؤرخہ 15/06/20 کو سنٹرل افریقہ میں تعینات مشنری مکرم امین بلوچ صاحب ،نیشنل صدر جماعت ،نیشنل سیکرٹری جرنل صاحب،امام مالک صاحب اور مکرم علی گونیساصاحب ایڈوائزر ڈپلومیٹ برائے صدر مملکت سنٹرل افریقہ نے شام 5بجے وزیرِ مملکت برائے امورِ صحت سے ملاقات کی اور جماعتی تعارف اور جماعت کی دنیا بھر میں انسانی خدمات کا ذکر کرنے کے بعد حضور ِانور ایدہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے عطا فرمودہ 1000 ڈالر جو 600،000 فرانک سیفا بنتا ہے چیک کی صورت میں پیش کیا۔

ملکی میڈیا اورمختلف اخبارات اور ریڈیوکے نمائندگان نے اس تمام کاروائی کو نوٹ کیا اور نشر کیا۔

مکرم علی گونیساصاحب مشیر صدر مملکت برائےڈپلومیٹک امور جو اس میٹنگ میں شامل تھے نے صدر مملکت سنٹرل افریقہ کو اس تمام کاروائی کے بارے میں بتایا تو صدر مملکت نے جماعت اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمنات کا اظہار کیا۔

(مرزا فرحان احمد بیگ۔نمائندہ الفضل آن لائن بینن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 جولائی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 7 جولائی 2020ء