• 19 مئی, 2024

تعلیمی اعزاز

•مکرم منصور احمد انجم۔ کیلگری کینیڈا سے یہ اعلان بھجواتے ہیں۔
خاکسار کی بیٹی عزیزہ شمائلہ انجم کو یونیورسٹی آف آکسفورڈ سے Social and Economic History میں ایم ایس سی مکمل کرنے کے بعد University of Nottingham نے Russian History میں PhD کے لئے داخلہ اور Fully Funded International Scholarship کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔ یہ بچی واقفۂ نو ہے اور جماعت کے دو واقفین زندگی مکرم چوہدری مبارک مصلح الدین احمد مرحوم کی پوتی اور مکرم لطیف احمد شاہد کاہلوں مرحوم کی نواسی ہے۔ لجنہ اماءاللہ کینیڈا کے نیشنل شعبہ تعلیم سے منسلک ہے۔

قارئین الفضل کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ عزیزہ کا یہ تعلیمی اعزاز ہر لحاظ سے بابرکت کرے۔ دین و دنیا کی حسنات اسے نصیب ہوں۔ جماعت کے لئے اللہ تعالیٰ اسے ایک مفید وجود بنائے اور مزید بابرکت کامیابیاں عطا کرے، آمین۔

ادارہ الفضل کی جانب سے مبارکباد پیش ہے۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 جولائی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ