• 19 مئی, 2024

اعلان نکاح

•مکرمہ درثمین احمد۔ جرمنی سے یہ اعلان بھجواتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے مورخہ 10 جون 2022ء کو نور مسجد فرنیکفرٹ میں خاکسار کے چھوٹے بھائی عزیزم فائق احمد ابن مکرم چوہدری ظہور احمد کا نکاح عزیزہ باسلہ تنویربنت مکرم تنویر احمد ناصر آف جرمنی سے مبلغ دس ہزار یورو حق مہر پر قرار پایا۔ مکرم حمزہ نصیر احمد مربی سلسلہ نے نکاح کا اعلان کیا اور دعا کروائی۔ دونوں بچے ماشاء اللہ وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہیں۔ عزیزم فائق احمد حضرت حسین بی بی چوہدارنیؓ آف سعد اللہ پور کا پڑپوتا اور حضرت بھائی محمود احمدؓ آف ڈنگہ کا پڑنواسہ ہے۔

قارئین الفضل سے دعا کی درخواست ہے کہ یہ نکاح اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل سے طرفین کے لیے نسل در نسل بابرکت فرمائے، آمین۔

ادارہ کی جانب سے طرفین کو مبارکباد ہو۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 جولائی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ