• 25 اپریل, 2024

آج کی دعا

رَبِّ هَبْ لِـىْ حُكْمًا وَّاَلْحِقْنِىْ بِالصَّالِحِيْنَ وَاجْعَلْ لِّـىْ لِسَانَ صِدْقٍ فِى الْاٰخِرِيْنَ وَاجْعَلْنِىْ مِنْ وَّرَثَةِ جَنَّـةِ النَّعِيْـمِ

(سورۃ الشعراء آیت 84 تا 86)

ترجمہ: اے میرے رب !مجھے حکمت عطا کر اور مجھے نیک لوگوں میں شامل کر ۔اور میرے لئے آخرین میں سچ کہنے والی زبان مقدر کردے ۔اور مجھے نعمتوں والی جنت کے وارثوں میں سے بنا۔

یہ قرآنِ مجید کی حضرت ابراہیمؑ کی قوتِ فیصلہ اور صالحیت کی جامع دعا ہے۔

نبئ کریم ﷺ فرماتے تھے:
’’جو وضو کرکے حضرت ابراہیمؑ کی یہ دعا کرے تو اللہ تعالیٰ اس کو جنت کا کھانا پینا عطا کرتا ہے، اس کی بیماری کو گناہوں کا کفارہ بنا دیتا ہے اور اسے سعادت مندوں والی زندگی اور شہداء والی موت نصیب ہوتی ہے۔ گناہ خواہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں بخشے جاتے ہیں۔ اسے قوتِ فیصلہ اور صالحیت عطا ہوتی ہے اور دنیا میں اس کا ذکر باقی رکھا جاتا ہے‘‘۔

(تفسیر الدر المنثور للسیوطی جلد4)

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 اگست 2020

اگلا پڑھیں

عالمی اپڈیٹ – Covid-19