• 20 اپریل, 2024

اطلاعات اعلانات

سانحہ ارتحال

خاکسار کے خسر چوہدری مختار احمد ڈوگر صاحب کو مورخہ 15 مئی 2020 ء کو برین ہیمبرج ہوا جس کے باعث قریباً آٹھ روز قومہ میں رہنے کے بعد مورخہ 23 مئی 2020 ء بوقت 4:30 بجے سہہ پہر اپنے مولیٰ حقیقی سے جاملے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

آپ کا تعلق قادیان کے قریب گاؤں کھارا سے تھا۔ پارٹیشن کے بعد پیرو چک ضلع سیالکوٹ میں آباد ہوئے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ موصی تھے۔ مالی تحریکات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے۔ حقوق العباد کی ادائیگی بھر پور کوشش کرتے رہے۔ صلہ رحمی آپ کا خاص وصف تھا۔ دس سال بطور صدر محلہ دارالرحمت شرقی بشیر ربوہ اور لوکل انجمن احمدیہ ربوہ میں ایک لمبا عرصہ بہت محنت اور اخلاص سے خدمت کی توفیق ملی۔ مورخہ 24 مئی 2020 ء دوپہر ایک بجے بیت البشیر کے سامنے مکرم راجہ منیر احمد خاں نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی اور بہشتی مقبرہ دارالفضل میں تدفین ہوئی۔ تدفین کے بعد مکرم ڈاکٹر عبد الخالق نے دُعا کروائی۔

آپ کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار بیٹیاں اور دو بیتے ہیں۔ دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل سے مرحوم کے ساتھ مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ اپنے پیاروں کے قدموں میں جگہ دے اور تمام لواحقین کی صبر جمیل سے نوازے ۔ آمین۔

(قمر احمد کوثر)

اعلانِ نکاح

خاکسار کے صاحبزادے عزیزم نداء الحق صاحب کا نکاح عزیزہ کنزہ سحر بنت مکرم امجد چغتائی صاحب سابق مشنری ڈاکٹر سیرالیون و لائبیریا کے ساتھ طے پایا ہے ۔ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہ شفقت 29؍ اگست 2020 بروز ہفتہ نکاح کا اعلان فرمایا ہے ۔

عزیزم نداء الحق ،صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام مکرم حاجی نصیر الحق صاحب کا پڑپوتا ہے۔ احباب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ رشتہ جانبین کے لئے اور جماعت احمدیہ کےلئے ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔ آمین۔

سانحہ ارتحال

ناروے کی جماعت کلوفتہ کے نہایت مخلص،نیک اور فعّال کارکن مکرم سہیل مسعود صاحب پچپن 55 سال کی عمر میں مورخہ19 اگست کو وفات پا گئے۔ مورخہ 24 اگست کو احمدیہ قبرستان اوسلو میں تدفین کر دی گئی۔ سہیل صاحب مرحوم گذشتہ سال مجلس انصار اللہ حلقہ کلوفتہ کے زعیم تھے ۔ان کے والد صاحب مکرم عطاء ربّی صاحب بیلجیم میں سابق صدر انصار اللہ تھے۔ ان کے لواحقین میں ایک بیوہ کے علاوہ تین بیٹے ہادی، شکیل اور عدیل ہیں ۔ عبدالہادی واقف نو ہیں۔جامعہ احمدیہ یو کے سے فارغ ہونے کے بعد اب مربی سلسلہ ہیں ۔دعا ہے اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔جنّت الفردوس میں مقام سے نوازے اور جملہ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے آمین۔

(زرتشت منیر احمد خان)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 5 ستمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 ستمبر 2020