• 27 اپریل, 2024

غائب جنازوں کی فهرست بر موقع جلسہ سالانہ یوکے2021ء

حضرت مسیح موعودؑ نے جلسه سالانه کے مقاصد میں سے ایک مقصد یه بیان فرمایا که ’’جو بھای اس عرصه میں اس سراے فانی سے انتقال کر جاے گا اس جلسه میں اس کے لیے دعاے مغفرت کی جاے گی‘‘

اس ارشاد کے مطابق جلسه سالانه برطانیه 2021ء پر جن مرحومین کے لیے مغفرت کی دعا کا اعلان هوا ان کی فهرست ذیل میں دی جا رهی هے۔ قاریین سے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست هے۔

1۔ مکرم بشارت احمد صاحب ابن مکرم برکت علی صاحب
6مارچ 2019 کو وفات پا گئے۔ مسقط سے واپس آکر مختلف مقامی وضلعی عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔

2۔ مکرم محمد عتیق بٹ صاحب ابن مکرم خواجہ غلام نبی صاحب (مانچسٹر۔یوکے)
17 اپریل 2019ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم کے خاندان میں احمدیت کا نفوذ ان کے پڑنانا حضرت غلام رسول صاحب صحابی حضرت مسیح موعود ؑ کے ذریعہ سے ہوا جو کہ بابا سلو ُ کے نام سے مشہور تھے۔ مرحوم جماعتی و تبلیغی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے۔

3۔ مکرمہ امینہ خالدہ صاحبہ اہلیہ مکرم میاں نعیم اللہ خالد صاحب (فرانکن تھال۔جرمنی)
4 اکتوبر 2019 کو وفات پاگئیں۔ آپ نے ریجنل اور مقامی صدر لجنہ کے علاوہ دیگر شعبوں میں خدمت کی توفیق پائی۔

4۔ مکرمہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ (لیور پول)
اکتوبر2019 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ تبلیغ کا کام خوش دلی سے کرتیں اور چندوں کی ادائیگی میں بڑی باقاعدہ تھیں۔

5۔ مکرمہ ناصرہ عزیز صاحبہ اہلیہ مکرم عزیز الرحمن صاحب
14اکتوبر 2019 کو وفات پاگئیں۔ قرآن کریم کی تلاوت باقاعدگی سے کرتی تھیں۔ ضرورت مندوں کی مدد کرنے والی اور چندوں کی ادئیگی میں بڑی باقاعدہ تھیں۔

6۔ مکرم شیخ عبد الشکور صاحب
30 اکتوبر 2019 کو وفات پا گئے۔ سلسلہ کے لئے بہت غیرت رکھتے ہیں۔ انتظامی صلاحیتوں اور لوگوں کے درمیان فیصلہ کروانے کا خاص ملکہ رکھتے تھے۔

7۔ مکرم جاوید چوہدری صاحب ابن مکرم چوہدری غلام حیدر صاحب (ناروے)
9دسمبر 2019ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم نے لمبی تکلیف دہ بیماری کا عرصہ بڑے صبر اور حوصلہ سے گزارا۔مرحوم مکرم غالب احمد جاوید صاحب (دفتر PS یوکے) کے والد اور مکرم مرزا اطہر بیگ صاحب (دفتر PS اسلام آباد یوکے) کے سسر تھے۔

8۔ مکرم منصور احمد صاحب
10 دسمبر 2019 کو وفات پاگئے۔ آپ کے تین بیٹے ہیں اور تینوں جماعتی عہدیدار ہیں۔ ایک بیٹی کی شادی مربی سلسلہ سے ہوئی ہے۔

9۔ مکرم گلزار احمد صاحب ابن مکرم محمد اسحاق صاحب
17دسمبر 2019 کو وفات پاگئے۔ مرحوم صوم وصلوۃ کے پابند، خو ش اخلاق، مہمان نواز، ملنسار اور ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔

10۔ مکرم فیض الرحمٰن صاحب ابن مکرم چوہدری عبد الرحمٰن صاحب
16دسمبر 2019 کو وفات پاگئے۔ مرحوم اعلیٰ درجہ کے متقی، بااخلاق، نظام جماعت سے تعاون کرنے والے اور چندہ جات کی ادائیگی میں باقاعدہ تھے۔

11۔ مکرم ناصر احمد صاحب ابن مکرم رحمت الله صاحب
23دسمبر 2019 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ بہت شفیق، ہر دلعزیز اور ایک نیک مخلص انسان تھے۔ آپ نے بطور صدر جماعت کوٹ عبد المالک خدمت کی توفیق پائی۔ آپ مکرم ظفر رشید صاحب مربی سلسلہ وصدر خدام الاحمدیہ سپین کے سسر تھے۔

12۔ مکرمہ زاہدہ پروین صاحبہ اہلیہ مکرم ظہور احمد خان صاحب
23 دسمبر 2019ء کو وفات پاگئیں۔ پیشہ کے لحاظ سے سکول ٹیچر تھیں۔ غریب بچوں کی یونیفارم اور فیسوں وغیرہ کے اخراجات برداشت کرتی تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔

13۔ مکرم عبد الکریم صاحب ابن مکرم اللہ دتہ صاحب
26 دسمبر 2019 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ احمدی ہونے کے بعد شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا لیکن تمام حالات کا بڑی بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا۔

14۔ مکرم محمّد اسلم صاحب
28 دسمبر2019 کو وفات پاگئے۔ مرحوم کی دینی اور اخلاقی حالت اچھی تھی۔ نماز باجماعت کے پابند تھے۔

15۔ مکرم یاسمین احمد طاہر رند صاحب ابن مکر م خدا بخش صاحب
11جنوری2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ تقریباً 21سال خادم مسجد کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔ ایک بااخلاق، مہمان نواز اور ملنسار انسان تھے۔ آپ کے دو بیٹے جامعہ احمدیہ میں زیر تعلیم ہیں۔

16۔ مکرم غلام مرتضیٰ صاحب
13 جنوری 2020ء کو وفات پاگئے۔ مقامی جماعت میں سیکرٹری مال کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ آپ مکرم علی رضا صاحب مربی سلسلہ کے والد تھے۔

17۔ مکرمہ بشریٰ عارف صاحبہ اہلیہ مکرم محمد عارف صاحب
15جنوری 2020 کو وفات پاگئیں۔ گاؤں میں تقریباً 25 سال احمدی اور غیر احمدی بچوں کو قرآن کریم پڑھایا۔

18۔ مکرم جمشید عارف صاحب ابن مکرم محمد عارف صاحب
15جنوری2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم بہت محنتی، مخلص اور باوفا انسان تھے۔

19۔ مکرم نیاز احمد بھٹی صاحب ابن مکرم حاجی برکت علی صاحب
20 جنوری 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم1991 میں خود احمدی ہوئے اور بہن بھائیوں کی مخالفت کا بڑی جواں مردی سے مقابلہ کیا۔ پنجوقتہ نمازوں کے پابند، بہت خوددار،چندہ جات اور مالی تحریکات میں باقاعدگی سے حصہ لینے والے ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔

20۔ مکرمہ رشیدہ لطیف مرزا صاحبہ اہلیہ مکرم محمد لطیف مرزا صاحب
یکم فروری 2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ پنجوقتہ نمازوں کی پابند، تہجد گزار، چندوں کی ادئیگی میں باقاعدہ اور مالی تحریکات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی ایک نیک اور پرہیز گار خاتون تھیں۔

21۔ مکرم رانا نذیر احمد صاحب ابن مکرم رانا غلام محمد صاحب
2 فروری 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ وفات سے قبل نائب صدر جماعت، زعیم انصار اللہ اور سیکرٹری مال کے طور پر خدمت بجالا رہے تھے۔ آپ مکرم رانا کاشف نذیر صاحب (مربی سلسلہ) کے والد تھے۔

22۔ مکرم حشمت اللہ صاحب (جرمنی)
4 فروری 2020ء کو وفات پاگئے۔ آپ کا نظام جماعت اور خلافت سے نہایت وفا اور اطاعت کا تعلق تھا۔ مرحوم مکرم مظفر احمد صاحب سابق صدر مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے چھوٹے بھائی تھے۔

23۔ مکرمہ افتخار بیگم صاحبہ بنت مکرم میاں محمد اکبر اقبال صاحب
6 فروری 2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔مرحومہ نے حلقہ پولی ٹیکنیک مجلس بلدیہ ٹاؤن کی صدر لجنہ کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔

24۔ مکرمہ صادقہ شاہین صاحبہ بنت مکرم محمد یعقوب صاحب
7 فروری 2020 کو وفات پا گئیں۔ آپ نے بطور معاون صدر واقفات نو خدمت کی توفیق پائی۔

25۔ مکرم عمر دراز تنویر صاحب ابن مکرم محمد نواز گوندل صاحب
8فروری 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ جماعت کے فعال رکن تھے۔ بطور سیکرٹری تحریک جدید بڑی محنت سے کام کیا۔ سیکرٹری مال کے طورپر بھی خدمت بجالاتے رہے۔

26۔ مکرم شان احمد صاحب ابن مکرم احمد یار صاحب
12فروری 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم نے 1962 میں اپنے گھر والوں کے ہمراہ بیعت کی اور خاندانی مخالفت سے تنگ آکر ربوہ شفٹ ہوگئے۔ 1976 میں زندگی وقف کرکے حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ کے دور خلافت میں حفاظت خاص میں بھرتی ہوگئے۔ محلہ میں بطور سیکرٹری دعوت الی اللہ خدمت کی توفیق پائی۔

27۔ مکر مہ سلیمہ بیگم صاحبہ (جماعت Willingoro۔امریکہ)
13 فروری 2020 کو وفات پاگئیں۔ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ حضرت سید بہاول شاہ صاحب ؓ کی پوتی اور حضرت سید عبد العزیز شاہ صاحب ؓ کی نواسی تھیں۔

28۔ مکرمہ سیدہ رضیہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم فضل عمر صاحب مرحوم مبلغ سلسلہ (سونگڑہ اڑیسہ۔انڈیا)
15 فروری 2020ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ آپ حضرت سید نیاز حسین صاحب رضی اللہ عنہ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پوتی اور مکرم سید فضل نعیم صاحب معلم سلسلہ اڑیشہ کی والدہ تھیں۔

29۔ مکرم چوہدری بشیر احمد صاحب ابن مکرم چوہدری فضل حق صاحب
26فروری 2020 کو وفات پاگئے۔ مقامی جماعت میں کئی عہدوں پر خدمت کے علاوہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ کے ارشاد پر نصرت جہاں سکیم کے تحت نائجیریا میں احمدیہ کالج کانو میں کیمسٹری کے ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ رہے۔

30۔ مکرم ملک منظور احمد صاحب ابن مکرم ملک محمد یوسف صاحب
یکم مارچ 2020 کو وفات پاگئے۔ صوم وصلوۃ کے پابندایک نیک اور مخلص انسان تھے۔ آپ مکرم لقمان احمد انجم صاحب (مربی سلسلہ) کے والد تھے۔

31۔ مکرم مبشر احمد طارق صاحب
3مارچ 2020 کو وفات پاگئے۔ آپ اپنی جماعت میں قائد خدام الاحمدیہ، سیکرٹری مال اور قائمقام صدر کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔

32۔ مکرم میاں عبد الصمد صاحب (جرمنی)
4 مارچ 2020 کو وفات پاگئے۔ آپ نے مقامی سطح پر نائب صدر اور زعیم انصار اللہ کے علاوہ مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔ آپ کے ایک بیٹے مکرم میاں عبد الواحد صاحب تنزانیہ میں ریجنل مبلغ کے طور پر خدمت بجالارہے ہیں۔

33۔ مکرم مبارک احمد چیمہ صاحب
6مارچ 2020 کو وفات پاگئے۔ آپ کو مجلس خدام الاحمدیہ مقامی میں تین چار سال خدمت کا موقع ملا۔1998-99 میں انہوں نے اپنے آپ کو حفاظتی ڈیوٹی کے لئے بطور رضا کار پیش کیا اور اس دوران ناظر اعلی و امیر مقامی کے ساتھ بھی خدمت بجالاتے رہے۔ مرحوم موصی تھے۔ آپ مکرم شاہد احمد چیمہ صاحب کے والد تھے۔

34۔ مکرمہ حمیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم ملک ریاض احمد صاحب
6 مارچ 2020ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ نے صدر لجنہ گلارچی کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ آپ مکرم اویس احمد تارڑ صاحب کی نانی تھیں۔

35۔ مکرم چوہدری غلام رسول وینس صاحب ابن مکرم چوہدری احمد دین وینس صاحب
6 مارچ 2020ء کو وفات پاگئے۔ قاضی ضلع کے علاوہ مقامی جماعت میں سیکرٹری مال اور صدر جماعت کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ مرحوم موصی تھے۔

36۔ مکرم شیخ محمد سعید صاحب (کینیڈا)
6 مارچ 2020ء کو وفات پاگئے۔ آپ شیخ ناصر احمد صاحب شہید آ ف اوکاڑہ کے چھوٹے بھائی تھے۔ مرحوم موصی تھے۔

37۔ عزیزہ امتہ المقیت بنت مکرم افتخار احمد صاحب۔
7 مارچ 2020ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ کالج میں سیکنڈ ائیر کی طالبہ تھیں۔ نہا یت ذہین اور خوش طبیعت ہونے کی وجہ سے اپنی کلاس فیلوز میں مقبول تھیں۔ اور وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل تھیں۔ مرحومہ خدا کے فضل سے موصیہ تھیں۔

38۔ مکرمہ وسیمہ صاحبہ بنت مکرم شیخ نواب دین صاحب مرحوم
9مارچ 2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ خدمت کے لئے ہر وقت کمربستہ رہتیں۔ دونوں سکولوں میں وقف کے جذبے سے بہت محنت اور اخلاص سے کام کیا۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔

39۔ مکرم جمشید علی بٹ صاحب ابن مکرم انصار احمدبٹ صاحب
11 مارچ 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ مقامی سطح پر قائد خدام الاحمدیہ اور سیکرٹری تحریک جدید کے علاوہ بعض اور عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔

40۔ مکرمہ پروین اختر صاحبہ اہلیہ مکرم فضل احمد طاہر صاحب (ہمبرگ،جرمنی)
18مارچ 2020 کو وفات پاگئیں۔ صوم وصلوۃ کی پابند ایک نیک اور دعا گو خاتون تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ آپ مکرم امتیاز احمد صاحب شا ہین (مربی سلسلہ فرینکفرٹ جرمنی) کی تائی تھیں۔

41۔ مکرم محمد نواز صاحب ابن مکرم عطا اللہ صاحب (لندن)
20 مارچ 2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم اللہ کے فضل سے موصی تھے۔ ایک نیک مخلص اور باوفا انسان تھے۔

42۔ مکرمہ حمیدہ عفت محمود صاحبہ اہلیہ مکرم محمود احمد صاحب برمی (یوکے)
22 مارچ 2020ء کو وفات پاگئیں۔ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت سیٹھی غلام نبی صاحب ؓ کی نواسی تھیں۔ اللہ کے فضل سے موصیہ تھیں۔

43۔ مکرمہ ثمینہ حبیب صاحبہ اہلیہ مکرم شبیب حنیف صاحب (تروندر کیرالہ)
24 مارچ 2020ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ پی پی ناصر الدین صاحب (نائب امیر جماعت احمدیہ کنور ٹاؤن) کی بیٹی تھیں۔ صوم وصلوۃ کی پابند اور باقاعدگی سے قرآن کریم کی تلاوت کرنے والی ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔

44۔ مکرم محمد حنیف ڈوگر صاحب ابن مکرم محمد بو ٹا صاحب
25 مارچ 2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم مکرم ریاض احمد ڈوگر صاحب (مربی سلسلہ تنزانیہ) کے چچا اور مکرم وقار احمد صاحب (مربی سلسلہ قزاقستان) کے سسر تھے۔

45۔ مکرم بشیر احمد صاحب ابن مکرم حکیم صدر دین صاحب
27 مارچ 2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ مقامی سطح پر صدر جماعت کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔ مطالعہ کتب اور تبلیغ کا بہت شوق تھا۔

46۔ مکرم مرزا مسیح احمد صاحب (جرمنی)
28 مارچ 2020 کو وفات پاگئے۔ آپ مکرم ھبتہ الرحمن صاحب (انچارج مرکزی خدام سیکشن یوکے) کے خالہ زاد بھائی تھے۔

47۔ مکرم سیدہ ہاجرہ شفقت صاحبہ اہلیہ مکرم سید شبیر علی شاہ صاحب (ایڈیلیڈ۔ آسٹریلیا)
28 مارچ 2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ مکرم سید شمشاد احمد صاحب ناصر (مربی سلسلہ امریکہ) کی چچی اور مکرم مبارز حسن بلوچ صاحب (مربی سلسلہ جرمنی) کی نانی نیز مکرم حافظ مشہود احمد صاحب (استاد جامعہ احمدیہ یوکے) کی پھوپھی تھیں۔

48۔ مکرم چوہدری بشیر احمد ورک صاحب (گروس گیراؤ۔جرمنی)
28 مارچ 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ پنچوقتہ نمازوں کے پابند، چندہ جات میں باقاعدہ ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔

49۔ مکرمہ امۃ الحئی صاحبہ اہلیہ مکرم چوہدری محمد یوسف صاحب مرحوم
31مارچ 2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔آپ حضرت چوہدری امین اللہ صاحب صحابی حضر ت مسیح موعود علیہ السلام کی بہو تھیں۔آپ کا نکاح حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے پڑھایاتھا۔پنجوقتہ نمازوں کی پابند، تہجد گزار، مہمان نواز،نظام جماعت کا احترام کرنے والی ایک نیک اور باوفا خاتون تھیں۔

50۔ مکرم خواجہ اقبال بٹ صاحب ابن مکرم خواجہ عبد الرحمٰن صاحب
31مارچ 2020 کو وفات پاگئے۔آپ نے بطور قاضی ضلع خدمت کی توفیق پائی۔

51۔ مکرم لئیق احمد بسراء صاحب واپڈا والے
2 اپریل 2020 کو وفات پاگئے۔ محلہ کی سطح پر سیکرٹری جائیداد، سیکرٹری رشتہ ناطہ اورسیکرٹری دعوت الی اللہ کے علاوہ منتظم مال انصار اللہ کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔خدمت دین کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کے کاموں میں بھی پیش پیش رہتے تھے۔

52۔ مکرم غلام عباس بلوچ صاحب (برمنگھم یوکے)
3 اپریل 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم نے صدر حلقہ اور سیکرٹری ما ل کے علاوہ بعض اور جماعتی عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔ 1993 سے 1998 تک جرمنی اور بعدازاں لندن اور برمنگھم میں بھی مختلف خدمات بجالاتے رہے۔ مرحوم موصی تھے۔

53۔ مکرم ملک حشمت اللہ صاحب (Chicago۔امریکہ)
5 اپریل 2020 کو وفات پاگئے۔ آپ مکرم ملک صلاح الدین صاحب مرحوم درویش قادیان کے چھوٹے بھائی تھے۔ آپ جماعت کے فعال ممبر تھے اور باقاعدگی سے جماعتی پروگراموں میں شامل ہوتے تھے۔

54۔ مکرم بشارت احمد صاحب شاہد ابن مکرم فضل دین صاحب مرحوم
5 اپریل 2020ء کو وفات پاگئے۔ آپ نے مقامی جماعت میں سیکرٹری مال کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔ مرحوم موصی تھے۔

55۔ مکرم ملک منور احمد صاحب ابن مکرم ملک مبارک احمد صاحب (یوکے)
10 اپریل 2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم حضرت مسیح موعود ؑ کے صحابی حضرت ماسٹر عبد العزیز صاحب سیالکوٹی ؓ کے پڑپو تے تھے۔ مرحوم کو جماعت کی خدمت کا بہت شوق تھے۔ اپنے حلقہ مورڈن میں تبلیغ کے کاموں سے وابستہ رہے۔

56۔ مکرمہ اقبال بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم چوہدری نذیر احمد گھمن صاحب (جرمنی)
12اپریل 2020ء کو وفات پاگئیں۔ تین مربیان مکرم عزیز احمد گھمن صاحب، مکرم منصور احمد گھمن صاحب اور مکرم حسیب احمد گھمن صاحب کی دادی تھیں۔

57۔ مکرم محمد حسین صابر صاحب ابن مکرم غلام محمد صاحب
17 اپریل 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ مرحوم نے 1982 میں حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ کے دور خلافت میں بیعت کی تھی۔

58۔ مکرم نیاز احمد مسعود صاحب
18اپریل 2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔

59۔ مکرم نعیم رحمت اللہ صاحب (امریکہ)
20 اپریل2020 کو وفات پاگئے۔ آپ جماعت کی مرکزی ویب سائیٹ alislam.org کے انچارج مکرم نسیم رحمت اللہ صاحب (آف امریکہ) کے بھائی تھے۔

60۔ مکرم عبد الغنی صاحب
22 اپریل 2020ء کو وفات پاگئے۔ آپ مکرم عبد الرشید انور صاحب مربی سلسلہ و استاذ جامعہ کینیڈا کے والد تھے۔ مرحوم موصی تھے۔

61۔ مکرمہ امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم صوفی بشیر الدین خان صاحب مرحوم (لندن)
27 اپریل 2020ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔صوم وصلوۃ کی پابند اور باقاعدگی سے قرآن کریم کی تلاوت کرنے والی ایک نیک خاتون تھیں۔

62۔ مکرم خواجہ حفیظ احمد صاحب ابن مکرم میاں غلام احمد صاحب
30 اپریل 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ وفات سے قبل بطور صدر حلقہ خدمت بجالارہے تھے۔

63۔ مکرمہ ریحانہ قمر صاحبہ (کیلگری کینیڈا)
یکم مئی 2020ء کو وفات پاگئیں۔ آپ کے خاندان میں احمدیت آپ کی والدہ کے چچا مکرم حضرت پروفیسر علی احمد صاحب بھا گلپوری کے ذریعہ 1908ء میں آئی۔ 1986ء میں آپ کے خاوند مکرم سید قمر الحق صاحب کو سکھر میں شہید کر دیا گیا تھا۔

64۔ مکرمہ رفیعہ رامہ کریم صاحبہ اہلیہ مکرم عبد الکریم صاحب (شکاگو۔امریکہ)
3 مئی 2020 کو وفات پاگئیں۔ محترم میاں عبدا لحق رامہ صاحب مرحوم (سابق ناظر بیت المال وسابق ڈپٹی کنٹرولر جنرل ملٹری اکاؤنٹس) کی بیٹی تھیں۔

65۔ مکرمہ امۃ الحفیظ صاحبہ بنت مکرم مولوی تاج الدین صاحب
3 مئی 2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ صوم وصلوۃ کی پابند، جماعتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی، ہمدرد، ملنسار اور مہمان نواز خاتون تھیں۔

66۔ مکرم مبشر لطیف احمد صاحب ابن مکرم شیخ امیر احمد صاحب (ٹورانٹو۔کینیڈا)
5مئی 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ سانحہ لاہور مئی 2010 کے موقعہ پر حملہ کے وقت مسجد ماڈل ٹاؤن میں موجود تھے اور محض خدا کے فضل سے محفوظ رہے۔ بعدازاں کینیڈا شفٹ ہوگئے تھے۔

67۔ مکرمہ نصیرہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم چوہدری ناصر احمد ساہی صاحب
8مئی 2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔آپ حضرت چوہدری محمد خان وڑائچ صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیٹی تھیں۔جلسہ سالانہ میں باقاعدگی سے شمولیت کرتی تھیں۔ جماعتی مہمانوں کی بہت خوش دلی سے مہمان نوازی کرتی تھیں۔ خلافت سے غیر معمولی اخلاص اور وفا کا تعلق تھا۔

68۔ مکرمہ نسیم اختر صاحبہ اہلیہ مکرم حاجی ولایت خان صاحب
9 مئی 2020 ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔خدا کی راہ میں خرچ کرنے، چندہ جات کی بروقت ادئیگی اورغریبوں کی مالی امداد میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں۔ اپنے حلقہ میں لجنہ کے کاموں میں شرکت کرتی رہیں۔

69۔ مکرم محمد زکریا داؤد صاحب چینی ابن مکرم محمد یوسف چینی صاحب مرحوم (حال جرمنی)
11 مئی 2020ء کو وفات پاگئے۔ آپ کے والد کا تعلق شنگھائی چین سے تھا جو پیدائشی طورپر مسلمان تھے۔ مرحوم کو جرمنی میں مقامی اور ریجن کی سطح پر مختلف جماعتی خدمتوں کی توفیق ملی۔ مرحوم موصی تھے۔ آپ مکرم حافظ سعید الرحمن صاحب (مربی سلسلہ۔ رشین ڈیسک) کے بردارنسبتی تھے۔

70۔ مکرم عطا الحق بٹ صاحب ابن مکرم نور الحق بٹ صاحب
15 مئی 2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام، خلافت اور نظام جماعت کے لئے بہت غیرت رکھتے تھے۔

71۔ مکر مہ امتہ الرشید صاحبہ اہلیہ مرزا سلطان بیگ صاحب (ہنسلو۔یوکے)
15 مئی 2020ء کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ مکرم مرزا عبد الرشید صاحب (سیکرٹری ضیافت یوکے) کی بڑی ہمشیرہ تھیں۔

72۔ مکرم سید افتخار احمد شاہ صاحب
22مئی 2020 کو وفات پاگئے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد لمبا عرصہ فضل عمر فاؤنڈیشن میں بطور اکاؤنٹنٹ خدمت کی توفیق پائی۔ مرحوم موصی تھے۔

73۔ مکرم جاوید اقبال صاحب ابن مکرم غلام احمد صاحب راں
24 مئی 2020ء کو وفات پاگئے۔ آپ نے مختلف جماعتی اور تنظیمی عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔مرحوم موصی تھے۔

74۔ مکرم محمد عظیم اللہ صاحب
25 مئی 2020ء کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ آپ مکرم طاہر محمود صاحب کے بھائی تھے۔

75۔ مکرمہ رضیہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم ماسٹر نسیم احمد صاحب
25مئی 2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ بہت مہمان نواز، واقفین زندگی کا احترام کرنے والی، غریب پروراور نیک خاتون تھیں۔مقامی سطح پر نائب صدرلجنہ کے علاوہ، سیکرٹری ضیافت، سیکرٹری خدمت خلق اور محاسبہ کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔

76۔ مکرم مظفر اقبال چیمہ صاحب ابن مکرم چوہدری منظور احمد صاحب چیمہ درویش مرحوم (سابق نائب ناظم مال وقف جدید قادیان)
29مئی 2020ء کو وفات پاگئے۔ نائب ناظم مال وقف جدید اور قائد عمومی انصار اللہ کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ مرحوم اللہ کے فضل سے موصی تھے۔

77۔ مکرمہ نیامت بی بی صاحبہ
29 مئی 2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ مکرم شفیق احمد صاحب (کارکن شعبہ مال) کی والدہ تھیں۔

78۔ مکرم منور احمد اعوان صاحب (ورجینیا۔امریکہ)
31 مئی 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔آپ حضرت مولوی محمد اسحاق صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نواسے تھے۔ آپ نے کویت میں بطور سیکرٹری مال خدمت کی توفیق پائی۔آپ کے چھوٹے بھائی مکرم مبارک علی اعوان صاحب سانحہ لاہور 2010 میں شہید ہوئے تھے۔

79۔ مکرمہ بشریٰ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم ھبۃ اللہ کاہلوں صاحب
5جون 2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ محترم ثاقب ھبۃ اللہ کاہلوں صاحب (مربی سلسلہ) کی والدہ تھیں۔

80۔ مکرم قریشی محمد صادق صاحب ابن مکرم قریشی محمد حنیف صاحب (سائیکل سیاح۔ڈھاکہ)
9 جون2020 کو وفات پاگئے۔ آپ کا بچپن قادیان اور ربوہ میں گزرا۔ایک دعا گو نیک اور مخلص انسان تھے۔

81۔ مکرم طاہر چوہدری صاحب ابن مکرم محمد طفیل چوہدری صاحب (یوکے)
9 جون 2020 کو وفات پاگئے۔ لوکل جماعت میں سیکرٹری مال کے علاوہ زعیم انصار اللہ کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔ نمازوں کے پابند، ایک خوش مزاج، نیک اور مخلص انسان تھے۔

82۔ مکرمہ رشیدہ بیگم صاحبہ بنت مکرم فیض محمد صاحب
9 جون 2020 کو وفات پاگئیں۔ نمازوں کی پابند، بہت خوش اخلاق، مہمان نواز ایک نیک اور دعا گو خاتون تھیں۔

83۔ مکرم چوہدری عبد الحفیظ صاحب (حال ٹورانٹو۔کینیڈا)
9جون 2020 کو وفات پاگئے۔ بطور آڈیٹر سمن آباد خدمت کی توفیق پائی۔خلافت کے ساتھ اخلاص اور فدائیت کا گہر ا تعلق تھا۔

84۔ مکرم حفیظ الرحمٰن صاحب
10جون2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ مکرم محبوب الرحمٰن شفیق احمد صاحب (مربی سلسلہ کینیڈا) کے والد تھے۔ مرحوم نے 1962 میں بطور قائد مجلس خدام الاحمدیہ صدر خدمت کی توفیق پائی۔

85۔ مکرم صلاح الدین بٹ صاحب (جرمنی)
10جون 2020 کو وفات پاگئے۔ اپنی جماعت میں سیکرٹری ضیافت اور سیکرٹری تربیت کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔

86۔ مکر مہ لیلیٰ صاحبہ اہلیہ مکرم عبد اللطیف صاحب مرحوم (کوئمبٹور)
11جون 2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ لجنہ کے کاموں میں بڑی فعال اور مالی قربانی میں ہمیشہ پیش پیش رہتی تھیں۔

87۔ مکرمہ عطیہ لطیف صاحبہ اہلیہ مکرم عبدا لرحمٰن غنی صاحب (ڈیٹرائیٹ۔امریکہ)
12 جون 2020 کو وفات پاگئیں۔مرحومہ موصیہ تھیں۔ آپ مکرم پروفیسر عبد الرشید غنی صاحب مرحوم کی بہو تھیں۔ مقامی جماعت کی فعال رکن تھیں اور لجنہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں۔ شعبہ تعلیم القرآن و وقف عارضی امریکہ کی نیشنل ٹیم ممبر کے علاوہ مقامی سطح پر نائب سیکرٹری دستکاری خدمت کی توفیق پائی۔بچوں کی تعلیم وتربیت کے لئے آپ نے Islamic Prayers for Kids کے نام سے ایک کتاب بھی شائع کی۔

88۔ مکرم شیراز احمد صاحب ابن مکرم شہباز احمد ناصر صاحب
12 جون 2020 کو ایک حادثے میں وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ آپ نے خدام الاحمدیہ میں مختلف شعبہ جات میں خدمت کی توفیق پائی۔

89۔ مکرم قاضی نجیب الدین صاحب (ٹوٹنگ)
16جون 2020 کو وفات پاگئے۔ آپ کے والد مکرم قاضی سفیر الدین صاحب اور والدہ نے جماعت کی سچائی کو پہچان کر خود لاہور میں بیعت کی تھی۔ مرحوم کی شادی حضرت صوفی احمد جان صاحب کی فیملی میں ہوئی۔ لوکل جماعت میں بطور سیکرٹری مال خدمت کے علاوہ نیشنل عاملہ انصار اللہ میں لمبا عرصہ محاسب رہے۔ الفضل انٹرنیشنل کے اجراء پر ترسیل، پیکنگ اور پوسٹ کرنے کی ڈیوٹی بھی سرانجام دیتے رہے۔

90۔ مکرم شکیل احمد صاحب ابن مکرم بشارت احمد صاحب
18جون 2020 کو وفات پاگئے۔ مہاجر کیمپ حب بلوچستان میں قائد اور صدر جماعت کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔

91۔ مکرم فیض احمدصاحب ابن مکرم محمد عبد اللہ صاحب
19جون 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت قاضی اکبر علی صاحب کے پوتے تھے۔ آپ کے ایک بیٹے مکرم راشد محمود صاحب مربی سلسلہ ہیں۔

92۔ مکرمہ صغیرہ احمد صاحبہ اہلیہ مکرم محمد ایوب صاحب
21 جون 2020 کو وفات پاگئیں۔ آپ مکرم حسیب احمد صاحب( مربی سلسلہ ) کی والدہ تھیں۔

93۔ مکرم عبد الغفور شاد صاحب (بیت الفتوح مورڈن)
23جون 2020 کو وفات پا گئے۔ مرحوم موصی تھے۔ باجماعت نمازوں کے پابند ایک نیک مخلص اور باوفا انسان تھے۔

94۔ مکرمہ ثریا رمضان صاحبہ بنت مکرم محمد رمضان صاحب
30 جون2020 کو وفات پاگئیں۔ نمازوں کی پابند، تہجد گزار،باقاعدگی سے قرآن کریم کی تلاوت کرنے والی، اچھے اخلاق کی مالک ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔

95۔ مکرمہ بشریٰ بیگم صاحبہ
یکم جولائی 2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ لجنہ میں سیکرٹری اشاعت اور سیکرٹری ضیافت کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔

96۔ مکرم محمد شفیع خان صاحب ابن مکرم مولوی شہزادہ خان صاحب افغان
2جولائی 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ مکرم ڈاکٹر نصیر احمد خان صاحب (گیمبیا) کے والد اور مکرم منیر خان صاحب فزیو تھراپسٹ کے تایا تھے۔

97۔ مکرمہ سائرہ بی بی صاحبہ
3 جولائی 2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔نمازوں کی پابند، تہجد گزار ایک نیک مخلص اور باوفا خاتون تھیں۔

98۔ مکرم عبد القیوم صاحب
3 جولائی 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ مکرم جری اللہ طاہر صاحب (مربی سلسلہ) اور مکرم امان اللہ امجد صاحب (مربی سلسلہ) کے والد تھے۔

99۔ مکرم کرم الہٰی صاحب ابن مکرم رجب دین صاحب
8جولائی 2020 کو وفات پاگئے۔ آپ نے حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔فضل عمر ہسپتال میں بطور کارکن خدمت کی توفیق پائی۔

100۔ مکرم نذیر احمد وڑائچ صاحب ابن مکرم خوشی محمد صاحب
9 جولائی 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ نہایت متقی اور عبادت گزار انسان تھے۔

101۔ مکرمہ بشریٰ جاوید صاحبہ اہلیہ مکرم لطیف احمدخان صاحب مرحوم (حیدر آباد۔انڈیا)
9جولائی 2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔حلقہ کنچن باغ حیدر آباد میں مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی اور اپنی ذمہ داریاں بخوبی ادا کرتی رہیں۔

102۔ مکرم عبد االاعلیٰ صاحب ابن مکرم منظور احمد صاحب
10جولائی 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ آپ نے مقامی قائد خدام الاحمدیہ اور قائد ضلع کے علاوہ مقامی جماعت میں سیکرٹری مال اور سیکرٹری وقف نو کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔

103۔ مکرمہ حمیدہ احسان صاحبہ اہلیہ مکرم احسان اللہ کرم علی صاحب (سکندر آباد۔ انڈیا)
15 جولائی 2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔لمبا عرصہ لجنہ کی سیکرٹری خدمت خلق کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔صوم وصلوۃ کی پابند، دیندار، غریب پرور، مہمان نواز ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔

104۔ مکرمہ فریدہ سلیم صاحبہ اہلیہ مکرم انجینئر سلیم احمدصاحب
19 جولائی 2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھے۔ آپ مکرم منشی ظفر احمد صاحب کپورتھلوی صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پوتی اور مکرم شیخ محمد احمد مظہر صاحب کی بھتیجی تھیں۔آپ نے اپنی مجلس میں کچھ عرصہ نائب صدر وقائمقام صدر لجنہ کے طوپر خدمت کی توفیق پائی۔

105۔ مکرم مسعود احمد صاحب ڈوگر ابن مکرم محمود احمد صاحب (سوئٹزرلینڈ)
20 جولائی 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ آپ کے دادا حضرت سربلند خان صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے۔

106۔ مکرمہ بشریٰ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم نذیر احمد صاحب شہید
21 جولائی 2020 کو وفات پاگئیں۔ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی حضرت اخوند محمد رمضان کی پڑنواسی تھیں۔ آپ کے والد حکیم محمد موہیل صاحب حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے باڈی گارڈ تھے۔ مرحومہ نے خاوند کی شہادت پر صبر اورحوصلہ کا مثالی نمونہ پیش کیا۔

107۔ مکرم چوہدری منور احمد صاحب ابن مکرم فیروز دین صاحب
25جولائی 2020 کو وفات پاگئے۔ نمازو ں کے پابند، تہجد گزار ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔

108۔ مکرم ماسٹر حمید احمد خان صاحب ابن مکرم ماسٹر بیرم خان صاحب
28جولائی 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔آپ نے قائد مجلس، نگران حلقہ خدام الاحمدیہ، نائب قائد ضلع، صدر جماعت، امیر حلقہ اور سیکرٹری تحریک جدید ضلع کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ بے شمار خوبیوں کے مالک، بڑے مہمان نواز اور مخلص انسان تھے۔

109۔ مکرم محمد اسلم داؤد صاحب ابن مکرم چوہدری عبد الحمید صاحب (Marburg۔جرمنی)
31جولائی 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ مقامی جماعت میں سیکرٹری ضیافت کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔ جماعتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔

110۔ مکرم چوہدری نصر اللہ خان صاحب ابن مکرم چوہدری رحمت خان صاحب
6اگست 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔آپ نے صدر جماعت کے علاوہ چھ سال امیر ضلع کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔

111۔ مکرمہ عزیزہ بشارت صاحبہ اہلیہ مکرم بشار ت احمد چغتائی صاحب (ساؤتھ چیم)
7اگست 2020 کو وفات پاگئیں۔ آپ حضرت میاں چراغ دین صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بیٹے مکرم سعید الدین سعدی صاحب کی بہو تھیں۔ ایک نیک، دعا گو، خوش اخلاق اور صابرہ وشاکرہ خاتون تھیں۔

112۔ مکرمہ امۃ المتین صاحبہ اہلیہ مکرم ناصر احمد صاحب
12اگست 2020 کو وفات پاگئیں۔ جوانی میں بیوہ ہوگئی تھیں لیکن دوبچوں کی کفالت کی ذمہ داری بڑی خوش اسلوبی اور صبر وہمت کے ساتھ ادا کی۔

113۔ مکرم خالد یٰسین صاحب (حال ہیوسٹن۔امریکہ)
13 اگست 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔بہت خوش مزاج، ملنسار اور خوش اخلاق انسان تھے۔ کراچی میں مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔جماعتی کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔آپ کو ملازمت کے دوران جب بھی برطانیہ آنے کا موقعہ ملتا تو جماعتی ڈاک بڑے اہتمام سے لاتے اور واپسی پر لے کر بھی جایا کرتےتھے۔

114۔ مکرمہ مسرت بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم شفقت حیات تھیم
14 اگست 2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ پنجوقتہ نمازوں کی پابند، تہجد گزار، باقاعدگی سے تلاوت قرآن کریم کرنے والی ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔ تبلیغ کا بہت شوق تھا۔ غریبوں اور یتیموں کی دل کھول کر مدد کرتیں اور کسی سوالی کو خالی ہاتھ نہ جانے دیتی تھیں۔

115۔ مکرمہ قیصر جمال افضل صاحبہ اہلیہ محمد افضل صاحب (جرمنی)
18 اگست 2020 کو وفات پاگئیں۔ آپ کے دادا غلام محمد صاحب کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کی زمینوں پر خدمت کا موقع ملا۔

116۔ مکرم شفیق احمد صاحب (Kiel۔جرمنی)
20 اگست 2020 کو وفات پاگئے۔ بہت ہر دلعزیز، نمازوں کے پابند، نظام جماعت کا احترام کرنے والے ایک نیک اور باوفا انسان تھے۔

117۔ مکرم امین الحق صاحب (صدر جماعت چامرچی۔نزد بھوٹان بارڈ۔ ضلع جلپائی گوڑی بنگال)
21اگست 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم نے حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ کو خواب میں دیکھنے کے بعد2003میں بیعت کی تھی اور خاندان میں اکیلے احمدی تھے۔ ساری زندگی سخت مخالفت کا سامنا کیا لیکن عہد بیعت پر ثابت قدم رہے۔

118۔ مکرم محمد اکبر گجراتی صاحب(سابق معلم )
24 اگست 2020 کو وفات پاگئے۔ آپ کے دادا مکرم محمد حیات صاحب کو 1910 میں حضرت خلیفۃ المسیح الاوّلؓ کے ہاتھ پر بیعت کی سعادت حاصل ہوئی۔آپ نے مختلف جماعتوں بطور معلم خدمت کی توفیق پائی۔

119۔ مکرم مشتاق احمد صاحب ابن مکرم فضل الہٰی صاحب
8ستمبر2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔مقامی جماعت میں سیکرٹری ضیافت کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔

120۔ مکرمہ نور جہاں بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم عبد الرحید صاحب (صد ر جماعت بھرتپور۔مرشد آباد۔ بنگال)
10ستمبر2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ مقامی مجلس بھرتپور میں صدر لجنہ کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔آپ کے بڑے بیٹے معلم سلسلہ ہیں اور چھوٹے بیٹے انسپکٹر تحریک جدید کے طور پر خدمت بجا لارہے ہیں۔

121۔ مکرم عزیز احمد باجوہ صاحب
12 ستمبر 2020 کو وفات پاگئے۔ مکرم لقمان احمد کشور صاحب (مبلغ سلسلہ انچارج شعبہ وقف نو مرکزیہ یوکے) کے ماموں تھے۔

122۔ مکرمہ نگہت جاوید صاحبہ اہلیہ مکرم رانا جاوید اقبال صاحب
12ستمبر 2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ ایک نیک مخلص اور باوفا خاتون تھیں۔

123۔ مکرم رانا بشیر احمد صاحب ابن مکرم مہر دین صاحب
13ستمبر 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم کا جماعت کے ساتھ گہرا اخلاص کا تعلق تھا۔نماز باجماعت کے پابند اور چندوں کی ادائیگی میں باقاعدہ تھے۔

124۔ مکرم محمد انعام ذاکر صاحب (واقف زندگی پنشنر۔ صدر انجمن احمدیہ۔قادیان)
14ستمبر 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔قادیان میں نظارت علیاء، نظارت امور عامہ، نظارت تعلیم، نورالدین لائبریری اور لنگرخانہ میں بطور کارکن خدمت کی توفیق پائی۔ پنجگانہ نمازوں کے پابند اور تہجدگزار تھے۔قرآن کریم کے 26 پارے حفظ تھے اور رمضان میں درس القرآن پر قرآن کریم کی تلاوت بہت شوق سے کیا کرتے تھے۔

125۔ مکرم محمد احمد اکمل خان صاحب ابن مکرم صوبیدار محمد افضل خان (۔سعودی عرب۔یوکے)
18ستمبر 2020 کو وفات پاگئے۔ سعودی عرب میں مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔

126۔ مکرم مولوی عبد الرحیم صاحب
19ستمبر2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔آپ حضرت مولوی سلطان علی صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بیٹے تھے۔اپنی جماعت میں بطور صدر وامیر جماعت خدمت کی توفیق پائی۔

127۔ مکرمہ سیدہ نصیرہ خاتون صاحبہ اہلیہ مکرم سید بشیر الدین صاحب (قادیان)
19 ستمبر 2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔آپ حضرت سید اخترالدین صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نواسی تھیں۔خلافت اور خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ گہرا عقیدت کا تعلق تھا۔

128۔ مکرم منور احمد زبیر صاحب ابن مکرم سید حبیب اللہ شاہ صاحب
20 ستمبر 2020 کو وفات پاگئے۔مقامی سطح پر مجلس خدام الاحمدیہ میں خدمت کی توفیق پائی۔ جماعتی سنٹر پر سیکورٹی کی ڈیوٹی بھی دیاکرتے تھے۔

129۔ مکرم میاں محمد شریف جنجوعہ صاحب ابن مکرم چوہدری محمد ابراہیم صاحب
21 ستمبر2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ایک نیک مخلص اور باوفا انسان تھے۔

130۔ مکرمہ فرحت خورشید صاحبہ اہلیہ مکرم راجہ محمد سلیم صاحب (کینیڈا)
23ستمبر 2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ مکرم چوہدری محمد فضل صاحب سابق امیر جماعت۔۔۔ کی نواسی اورمکرم راجہ حامد خورشید صاحب(نارتھ لندن) کی ہمشیرہ تھیں۔

131۔ مکرمہ فطری بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم اسماعیل خان صاحب مرحوم (پنکال کٹک۔انڈیا)
30 ستمبر 2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔صوم وصلوۃ کی پابند، دیندار، بااخلاق اور نیک خاتون تھیں۔ مجلس قدرت نگر پنکال میں صدر لجنہ کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔

132۔ مکرم چوہدری عنایت علی سندھو صاحب (جرمنی)
4 اکتوبر 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔پنوقتہ نمازوں کے پابند، تہجد گزار، دعا گوایک خوش اخلاق اور نیک سیرت انسان تھے۔ آپ کو تبلیغ کا بہت شوق تھا۔

133۔ مکرم الحاج محمد بشیر الاسلام صاحب (حیدر آباد۔انڈیا)
11 اکتوبر 2020 کو وفات پاگئے۔ صوم وصلوۃ کے پابند، خلافت کے فدائی، خو ش اخلاق، غریب پرور اور صلہ رحمی کرنے والے ایک نیک انسان تھے۔

134۔ مکرم منصور احمد صاحب ابن مکرم بندہ علی صاحب (حیدر آباد انڈیا)
12 اکتوبر 2020 کو وفات پاگئے۔ مولانا محمد انعام غوری صاحب ناظر اعلیٰ و امیر مقامی قادیان کے ماموں اور محمد انور صاحب مربی سلسلہ دفتر وصایا بہشتی مقبرہ قادیان کے والد تھے۔ کئی سال زعیم انصار اللہ کے علاوہ مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔

135۔ مکرم رانا محمد اکرم صنم صاحب
12 اکتوبر 2020 کو وفات پاگئے۔ مقامی جماعت میں بطور صدر جماعت 10 سال خدمت سرانجام دے چکے ہیں۔ 2000 میں اسیر راہ مولا بھی رہ چکے ہیں۔

136۔ مکرم صوفی جاوید اقبال شاہد صاحب ابن مکرم صوفی علی محمد صاحب (سابق معلم وقف جدید) (ملائیشیا)
16 اکتوبر 2020 کو وفات پاگئے۔ پنجوقتہ نمازوں کے پابند،سادہ مزاج، صابر وشاکر ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔ آپ نے اپنی فنی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت ایوان محمود، دارالضیافت، مسجد اقصیٰ، گلشن احمد نرسری اور سوئمنگ پول میں مختلف کام کرنے کی توفیق پائی۔

137۔ مکرمہ بشیراں فرحت صاحبہ اہلیہ مکرم اللہ بخش صاحب
18اکتوبر 2020 کو وفات پاگئیں۔ مقامی لجنہ میں مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔صوم وصلوۃ کی پابند،دعا گو ایک نیک اور متوکل علی اللہ خاتون تھیں۔ آپ مکرم آفتاب احمد صاحب مربی دفتر سلسله کی والدہ تھیں۔

138۔ مکرم بشیر احمد صاحب (امریکہ)
25اکتوبر 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ آپ نے مختلف جماعتوں میں بطور صدر جماعت۔ نیز دفتر صدر عمومی میں بطور جنرل سیکرٹری، سیکرٹری رشتہ ناطہ اور ممبر لوکل قضاء بورڈ خدمت کی توفیق پائی۔ وقف کرکے نصرت ہائی سکول گیمبیا میں پڑھانے کا بھی موقعہ ملا۔

139۔ مکرم ملک منور احمد صاحب ابن مکرم ملک محمد عمر صاحب
یکم نومبر 2020 کو وفات پاگئے۔ مقامی مجلس میں زعیم انصار اللہ کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔ نمازوں کے پابند، مالی قربانی میں حصہ لینے والے، خلافت کے فدائی ایک نیک اور مخلص انسان تھے۔

140۔ مکرم عبد الرحمٰن نیازی صاحب (بفلو۔امریکہ)
3نومبر 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ 39 سال پاکستان ایئر فورس میں فلائٹ لیفٹیننٹ کے عہدے پر فائر رہے اور 1965 اور 1971 کی جنگوں میں حصہ لیا۔ کراچی میں سیکرٹری رشتہ ناطہ کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔

141۔ مکرم محمد اسلم صاحب
4 نومبر 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔خلافت سے بے انتہا عقیدت رکھنے والے وجود تھے۔ ایمانداری، سچائی، سخاوت، اطاعت گزاری، رحم دلی، مہمان نوازی، غریب پروری اور ہمسائیوں کے حقوق کا خیال رکھنا آپ کے نمایاں اوصاف تھے۔

142۔ مکرم مبشر احمد صاحب ابن مکرم منیر احمد صاحب
8 نومبر2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ لوکل جماعت میں صدر جماعت اور امیر حلقہ کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔

143۔ مکرمہ بشریٰ بشیر صاحبہ اہلیہ مکرم بشیر احمد صاحب (امریکہ)
11نومبر 2020 کو وفات پاگئیں مرحومہ موصیہ تھیں۔جامعہ نصرت میں تدریس کے علاوہ پرنسپل کے فرائض سرانجام دیئے۔ لجنہ اماء اللہ میں بطور سیکرٹری تعلیم وجنرل سیکرٹری خدمت بجالاتی رہیں۔ شوہر کے ہمراہ گیمبیا میں تدریس کے ساتھ ساتھ وہاں بھی صدرلجنہ کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔

144۔ مکرمہ محمودہ بیگم صاحبہ
13 نومبر 2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔محلہ کی سطح پر لجنہ کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں۔

145۔ مکرمہ رضیہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم حبیب اللہ قریشی صاحب (کینیڈا)
14نومبر 2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ آپ نے حلقہ شیزان فیکٹری لاہور میں 12سال صدر لجنہ کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔

146۔ مکرم شریف احمد راجوری صاحب ابن مکرم میاں محمد اسماعیل صاحب
15 نومبر 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔مکرم برہان الدین احمد محمود صاحب (مربی سلسلہ) اور مکرم مصباح الدین محمود صاحب (استاد جامعہ احمدیہ) کے والد تھے۔

147۔ مکرمہ فرح حبیب صاحبہ اہلیہ حبیب الرحمن صاحب (حال امریکہ)
15 نومبر 2020 کو وفات پاگئیں۔ ڈاکٹر حمید الرحمن صاحب (نائب امیر جماعت کیلیفورنیا) کی بھابھی تھیں۔ نیز محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب آپ کی والدہ کے خالہ زاد بھائی تھے۔

148۔ مکرم نور الدین عمر صاحب ابن عمر علی Mnungu صاحب (تنزانیہ)
20 نومبر 2020 کو وفات پاگئے۔ ان کے والد سینئر معلم سلسلہ ہیں اور ہیڈ کوارٹر کے اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ میں لمبے عرصہ سے انتہائی محنت اور وفا کے ساتھ خدمت کی توفیق پا رہے ہیں۔

149۔ مکرمہ شکورہ شمس صاحبہ اہلیہ مکرم چوہدری شمس الدین صاحب
28 نومبر2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ آپ کا گھر لمبا عرصہ جماعت کا سنٹر رہا۔ ہر جماعتی پروگرام کے لئے کھانا یا چائے اپنے ہاتھ سے بڑی خوش دلی سے بنا کر دیا کرتی تھیں۔ نرم دل، ہنس مکھ، دوسروں کا خیال رکھنے والی ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔ آپ کے ایک پوتے مکرم منظر احمد صاحب مربی سلسلہ آجکل بینن میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔

150۔ مکرمہ شازیہ انجم صاحبہ
29 نومبر 2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ایک نیک مخلص اور باوفا خاتون تھیں۔

151۔ مکرمہ راشدہ ریحانہ شان صاحبہ اہلیہ شان محمد شیخ صاحب (کینیڈا)
29 نومبر 2020 کو وفات پاگئیں۔ آپ نے مقامی سطح پر صدر لجنہ کے علاوہ مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔

152۔ مکرمہ نذیراں بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم منیر احمد صاحب
4دسمبر 2020 کو وفات پاگئیں۔ آپ ربوہ کے ابتدائی آباد کاروں میں سے تھیں۔ شوہر کی وفات کے بعد خود سلائی اور محنت کرکے بچوں کو پالا اور انہیں تعلیم دلوائی۔ ایک بچے کو حافظ قرآن بھی بنایا۔ خاندان کی اکثر خواتین آپ سے کپڑے سلوایا کرتی تھیں۔ بہت دعا گو، مہمان نواز ایک نیک اور باہمت خاتون تھیں۔مرحومہ مکرم ظہور احمد صاحب مربی سلسلہ (دفتر پرائیویٹ سیکرٹری یوکے) کی پھوپھی تھیں۔

153۔ مکرم محمد مالک صاحب ابن ملک محمد نصیب صاحب (جرمنی)
6دسمبر 2020 کو وفات پاگئے۔ جلسہ سالانہ جرمنی کے موقع پر لنگر خانہ میں ڈیوٹی دینے کے علاوہ لوکل امارت میں بھی کھانا پکانے کی خدمت سر انجام دیتے تھے۔

154۔ مکرم عبد الباسط صاحب
6دسمبر 2020 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ مرحوم نے اپنی جماعت میں سیکرٹری مال کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔

155۔ مکرمہ ڈاکٹر امۃ الحکیم شہناز صاحبہ (لاس انجلیز۔امریکہ)
8دسمبر 2020 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ آپ کی والدہ حضرت مولانا ذوالفقار علی گوہر صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پوتی تھیں۔ غرباء کا مفت علاج کرتیں اور انہیں اپنے خرچ پر دوائیاں بھی خرید کر دیتی تھیں۔

156۔ چوہدری خلیل احمد صاحب (کینیڈا)
17 دسمبر2020 کو وفات پاگئے۔ سیکرٹری ضیافت، سیکرٹری رشتہ ناطہ، سیکرٹری تعلیم القرآن وقف عارضی ضلع لاہور کےطور پر خدمت کی توفیق پائی۔ سانحہ لاہور میں مسجد دارالذکر میں زخمی ہونے کے باوجود اپنی پرواہ کئے بغیر دوسرے زخمیوں کو پانی پلاتے رہے۔

157۔ مکرم احتشام البدر صاحب ابن مکرم محمد صادق ندیم صاحب
2 جنوری 2021 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ ناصر ہائیر سیکنڈری سکول میں ٹیچر کے علاوہ انچارج ایگزامینیشن سیل کے طور پر فرائض انجام دینے کی توفیق پائی۔

158۔ مکرمہ ناصرہ جبین صاحبہ (جرمنی)
19 جنوری 2021 کو وفات پاگئیں۔ حضرت رحیم بخش صاحب صحابی حضرت مسیح موعود ؑ کی پڑنواسی اور مکرم محمد عمران بشارت صاحب (مربی سلسلہ جرمنی) کی والدہ تھیں۔

159۔ مکرم بشیر احمد صاحب ابن مکرم نواب دین صاحب (کینیڈا)
26 فروری 2021 کو وفات پاگئے۔ حضرت حکیم اللہ دتہ صاحب شاہ پوری صحابی حضرت مسیح موعود ؑ کے پوتے تھے۔ جماعت کے شعبہ ضیافت سے منسلک رہے اور جامعہ احمدیہ کینیڈا میں باورچی کے طور پر بھی خدمت کی توفیق پائی۔

160۔ مکرم مبشر احمد صاحب ابن مکرم رحیم بخش خان صاحب
2مارچ 2021 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ آپ نے مجلس خدام الاحمدیہ ضلع میں دوردراز مجالس سے رابطہ کے لئے بہت خدمت کی توفیق پائی۔

161۔ مکرم شریف احمد صاحب ابن منشی محمد الدین صاحب آف گجرات (یوکے)
9مارچ 2021 کو وفات پاگئے۔آپ نے مقامی صدر اور سیکرٹری مال کے علاوہ مختلف جماعتی عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔ شریف النفس، ہمدرد اور نرم دل انسان تھے۔ آپ مکرم اخلاق انجم صاحب (مربی سلسلہ وکالت تبشیر۔ یوکے) کے سسر تھے۔

162۔ مکرمہ شمیم اختر رفعت صاحبہ اہلیہ سراج الدین جاوید صاحب (جرمنی)
10 مارچ 2021 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ مکرم عدیل طیب صاحب (مربی سلسلہ) کی دادی تھیں۔

163۔ مکرم محبوب احمد خان صاحب دھلوی ابن مکرم حسن آسان دھلوی صاحب
12 مارچ 2021 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ لمبا عرصہ سیکرٹری مال رہے۔

164۔ مکرم سردار عبدالمومن ڈوگر صاحب ابن مکرم سردار یعقوب احمد ڈوگر صاحب
21 مارچ 2021 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ آپ نے زعیم محلہ اور صدر محلہ کے علاوہ مختلف شہروں میں قائد علاقہ اور قائد ضلع کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔

165۔ مکرم منور احمد صاحب ابن مکرم غلام حیدر صاحب
22مارچ 2021 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔آپ انسپکٹر انصار اللہ کے خدمت بجالاتے رہے۔

166۔ مکرم نصیر احمد طارق صاحب
24 مارچ 2021 کو وفات پاگئے۔ آپ کو سلسلہ کے مختلف بزرگوں کی خدمت کا موقعہ ملا۔

167۔ مکرم ملک تنویر احمد صاحب ابن ملک حمیداحمد خان صاحب
یکم اپریل 2021 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ کفالت یکصد یتامیٰ میں لمبا عرصہ کام کے علاوہ بطور سیکرٹری تحریک جدید خدمت کی توفیق پائی۔

168۔ مکرم سیٹھ بشیر الدین صاحب ابن سیٹھ محمد معین الدین صاحب (حیدر آباد۔ انڈیا)
2 اپریل 2021 کو وفات پاگئے۔ آپ نے صوبائی امیر آندھرا پردیش کے علاوہ ناظم مجلس انصار اللہ صوبہ آندھرا پردیش خدمت کی توفیق پائی۔

169۔ عزیزم طلال احمد صاحب ابن مکرم محمد بلال احمد صاحب
3 اپریل 2021 کو وفات پاگیا۔ وقف نوبچہ بعمر 10 ماہ۔

170۔ مکرم محمد شفقت حیات صاحب ابن مکرم دلاور حسین صاحب
5 اپریل 2021 کو وفات پاگئے۔مرحوم مہمان نوازاور چندہ جات کی ادائیگی میں نمایاں تھے۔

171۔ مکرم عبدالماجد صاحب (مورڈن)
10اپریل 2021 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ ایک نیک مخلص اور باوفا انسان تھے۔

172۔ مکرمہ عزیزہ بیگم صاحبہ
15 اپریل 2021 کو وفات پاگئیں۔ بے شمار خوبیوں کی مالک، سادہ مزاج، کم گو ایک نیک اور مخلص خاتون تھیں۔

173۔ مکرمہ تنویر بانو صاحبہ اہلیہ مکرم زبیر احمد اعوان صاحب
16 اپریل 2021 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ مقامی لجنہ میں سیکرٹری تربیت کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔

174۔ مکرمہ بشریٰ قاسم صاحبہ اہلیہ محمد جاوید صاحب
27 اپریل 2021 کو وفات پاگئیں۔ ایک پاکباز نیک اور مخلص خاتون تھیں۔

175۔ مکرم ملک محمد رفیق اعوان صاحب ابن مکرم نور محمد صاحب (جرمنی)
27 اپریل 2021 کو وفات پاگئے۔ آپ ایک نیک مخلص اور باوفا انسان تھے۔ خلافت کے ساتھ عقیدت کا گہرا تعلق تھا۔

176۔ مکرم محمد نذیر صاحب ابن مستری محمد عبداللہ صاحب
28 اپریل 2021 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ دارالذکر میں دفتری کاموں میں معاونت کرنے کے علاوہ بطور زعیم اعلیٰ مجلس انصار اللہ خدمت کی توفیق پائی۔

177۔ مکرمہ ناصرہ پروین صاحبہ
3مئی2021 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔

178۔ مکرمہ غلام سکینہ صاحبہ بنت مکرم حافظ ابو ذر صاحب۔ معلم سلسلہ
3مئی 2021 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ مقامی صدر لجنہ کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔

179۔ مکرم شیخ طفر اقبال صاحب ابن شیخ محمود احمد ظفر صاحب
6 مئی 2021 کو وفات پاگئے۔ آپ حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپورتھلوی ؓ کے پوتے اور مکرم نصر اقبال ظفر صاحب (مربی سلسلہ) کے والد تھے۔

180۔ مکرمہ طالعہ بی بی صاحبہ اہلیہ ملک نذر محمد صاحب
مجوکہ 12 مئی 2021 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ صوم وصلوۃ کی پابند، ہمدرد، ملنسار، غریب پرور ایک نیک اور باوفا خاتون تھیں۔ بہت سے احمدی اور غیر احمدی بچوں کو قرآن کریم پڑھانے کی توفیق پائی۔

181۔ مکرم چوہدری محمد یوسف صاحب ابن مکرم رانا محمد علی صاحب
18 مئی 2021 کو وفات پاگئے۔ ایک شفیق اور رحم دل انسان تھے۔ مربیان اور واقفین زندگی کا احترام کرتے تھے۔

182۔ مکرمہ نصرت بی بی صاحبہ اہلیہ نصراللہ صاحب
19 مئی 2021 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ حضرت مسیح موعودؑ کے صحابی حضرت غلام احمد صاحب کی پوتی اور مکرم محمود احمد مبشر صاحب (درویش قادیان) کی بیٹی تھیں۔

183۔ مکرم ملک بشیر الدین صاحب
23 مئی 2021 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ آپ حضرت شیخ ظہور الدین صاحب ؓ صحابی حضرت اقدس مسیح موعود ؑ کے بیٹے تھے۔

184۔ مکرمہ شمیم اختر صاحبہ اہلیہ مکرم محمد شریف صاحب
30مئی2021 کو وفات پاگئیں۔ حضرت بوٹے خان صاحب صحابی حضرت مسیح موعود ؑ کی پوتی اور مکرم منصور احمد ناصر صاحب مربی سلسلہ کی والدہ نیز اسامہ ادیب صاحب مربی سلسلہ کی دادی تھیں۔

185۔ مکرمہ فرزنداں بی بی صاحبہ اہلیہ چوہدری ظفر اللہ صاحب
6 جون 2021 کو وفات پاگئیں۔ ان کی تدفین پر مخالفین نے گاؤں میں کافی فتنہ وفساد کھڑا کیا تھا۔

186۔ مکرمہ مقبول بیگم صاحبہ اہلیہ فضل الدین صاحب
11جون 2021 کو وفات پاگئیں۔ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ حضرت نظام دین صاحب اور حضرت طالعہ بی بی صاحبہ کی نسل میں سے تھیں۔

187۔ مکرمہ نادیہ قاضی صاحبہ بنت مکرم مسعود احمد قاضی صاحب (امریکہ)
16،17جون 2021 کی درمیانی رات کووفات پاگئیں۔ خلافت کی فدائی، تبلیغ کے لئے ہر وقت کوشاں رہنے والی ایک نیک فطرت بچی تھی۔

188۔ مکرمہ مقبول بیگم نصرت صاحبہ اہلیہ محمد رفیع جنجوعہ صاحبہ
18 جون 2021 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ ایک نیک سیرت اور دعا گو بزرگ خاتون تھیں۔

189۔ مکرم چوہدری مشتاق احمد صاحب ابن چوہدری عنایت اللہ صاحب (ساؤتھ چیم)
20جون 2021 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ حضرت حاجی مہردین صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پوتے تھے۔

190۔ مکرمہ ریاض بانو صاحبہ
22جون 2021 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ بطور صدر لجنہ، سیکرٹری مال، جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری دعوت الی اللہ خدمت کی توفیق پائی۔ آپ مکرم سعید احمد بھٹی صاحب (مربی سلسلہ) کی والدہ تھیں۔

191۔ کلثوم قادر صاحبہ
22 جون 2021 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ حضرت ماسٹر پریل صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پڑپوتی تھیں۔بہت نیک مخلص اور باوفا خاتون تھیں۔

192۔ مکرم چوہدری ناصر احمد صاحب ابن مکرم چوہدری بدرالدین صاحب
23جون 2021 کو وفات پاگئے۔ کریم نگر میں ممبر اصلاحی کمیٹی کے طورپر خدمت کی توفیق پائی۔ آپ اسیر راہ مولیٰ بھی رہے۔انتہائی خدا ترس اور نیک فطرت انسان تھے۔

193۔ مکرم حاجی محمد ایوب صاحب
24 جون 2021 کو وفات پاگئے۔ مکرم حسیب احمد صاحب (مربی سلسلہ) کے والد تھے۔

194۔ مکرمہ امۃ اللہ بیگم صاحبہ اہلیہ مرزا لئیق احمد صاحب (ہیز یوکے)
27جون 2021 کو وفات پاگئیں۔ آپ کو نظام جماعت اور خلافت کے ساتھ گہری وابستگی تھی۔

195۔ مکرم چوہدری سعید احمد لکھن صاحب ریٹائرڈ سٹیشن ماسٹر (کینیڈا)
28 جون2021 کو وفات پاگئے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ حضرت چوہدری سکندر
علی صاحب ؓ اور حضرت گوجر بی بی صاحبہ ؓ کے پوتے اور مکرم فہیم احمد لکھن صاحب (مبلغ سلسلہ کینیا) کے والد تھے۔

196۔ مکرم میر ناصر احمد صاحب
6 جولائی 2021 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ حضرت میر میاں میراں بخش صاحب صحابی حضرت مسیح موعود ؑ کے پڑپوتے تھے۔

197۔ مکرم میجر شاہد احمد صاحب (آئرلینڈ)
8جولائی 2021 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔آپ نےنائب نیشنل صدر جماعت آئر لینڈ کے علاوہ نیشنل سیکرٹری تعلیم، نیشنل سیکرٹری وقف نو اور نیشنل سیکرٹری رشتہ ناطہ کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔

198۔ مکرمہ سلیمہ بیگم صاحبہ اہلیہ مولانا نظام الدین صاحب مرحوم (مبلغ سلسلہ) سویڈن
10 جولائی 2021 کو وفات پاگئیں۔ میں بچوں کو قرآن کریم پڑھایا کرتی تھیں۔ سویڈن آنے پر غیر احمدیوں کو بھی قرآن کریم پڑھاتی رہیں۔

199۔ مکرمہ خدیجہ صاحبہ اہلیہ محترم مولانا کے محمد علوی صاحب (کیرالہ انڈیا)
12 جولائی 2021 کو وفات پاگئیں۔ آپ کے دو داماد قادیان میں خدمت کی توفیق پارہے ہیں۔ جبکہ ایک نواسہ مبلغ اور تین نواسے اس وقت جامعہ میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

200۔ مکرم فضل الرحمان تنولی صاحب (آسٹریلیا)
15 جولائی 2021 کو وفات پاگئے۔ آپ نے پیرا شوٹر فوجی کی حیثیت سے جنگ عظیم دوم میں حصہ لیا۔ آپ کو مانسہرہ میں اسیر راہ مولیٰ ہونے کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔

201۔ مکرمہ رضیہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم چوہدری محمد سلیمان صاحب مرحوم
16 جولائی کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ آپ نے صدر لجنہ شہر کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ مالی قربانی میں ہمیشہ صف اول میں رہیں۔ پنجوقتہ نمازوں کی پابند، بہت ہمدرد، غریب پرور اور ہر دلعزیز خاتون تھیں۔ آپ مکرم جاوید اقبال ناصر صاحب مربی سلسلہ (Wittlich۔جرمنی) کی والدہ تھیں۔

202۔ مکرمہ بشریٰ شرافت علی صاحبہ اہلیہ مکرم چوہدری شرافت علی صاحب
17جولائی 2021 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ آپ کے دادا اور نانا دونوں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ میں سے تھے۔ آپ نے محلہ کی لجنہ میں سیکرٹری تحریک جدید کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔

203۔ مکرم فاروق احمد بسراء صاحب ابن مکرم منظور حسین بسراء صاحب
18 جولائی 2021 کو وفات پاگئے۔آپ تعلیم وتدریس کے شعبہ سے منسلک تھے۔ بہت غریب پرور، ہمدرد اور ایک نیک فطرت انسان تھے۔ آپ ڈاکٹر وقار منظور بسراء صاحب کے بھائی تھے۔

204۔ مکرمہ سیدہ خاتون صاحبہ اہلیہ میاں عبدالمجید جنجوعہ صاحب
20 جولائی 2021 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ محترمہ سیدہ امۃ الباسط صاحبہ (بی بی باچھی) کی دودھ شریک بہن تھیں۔ صوم وصلوۃ کی پابند اور باقاعدگی سے قرآن کریم کی تلاوت کرنے والی ایک نیک اور باوفا خاتون تھیں۔ بچوں کو قرآن کریم پڑھانے کی بھی توفیق پائی۔

205۔ مکرم چوہدری محمد الیاس منور صاحب (کینیڈا)
21 جولائی 2021 کو وفات پاگئے۔ ریٹائر منٹ کے بعد دفتر صدر عمومی میں وقف کر کے کام کرتے رہے۔

206۔ مکرمہ سودہ صاحبہ اہلیہ مکرم عبد الرحمٰن صاحب (کیرالہ۔انڈیا)
22جولائی 2021 کو وفات پاگئیں۔ مرحومہ مکرم شمس الدین صاحب مربی سلسلہ کبابیر کی والدہ تھیں۔

207۔ مکرم شہرائے عالم صاحب (کلکتہ انڈیا)
24 جولائی 2021 کو وفات پاگئے۔ مرحوم موصی تھے۔ آپ صوبہ مغربی بنگال کے پرانے احمدیوں میں سے تھے۔ صوم وصلوۃ کے پابند، تہجد گزار، دعاگو ایک نیک اور خاموش طبع انسان تھے۔

208۔ مکرم ادریس احمد ڈوگر صاحب ابن مکرم غلام محمد صاحب
24 جولائی 2021 کو ایک ٹریفک حادثے میں وفات پاگئے۔ آپ 2019 سے بطور صدر جماعت خدمت کی توفیق پارہے تھے۔

209۔ مکرم عاشق حسین صاحب
مکرم عاشق حسین صاحب: 28جولائی 2021ء کو وفات پاگئے۔مرحوم موصی تھے۔ آپ نے خود ربوہ آ کر بیعت کی تھی۔ اپنے شوق سے قرآن کریم سیکھا اور پھر تواتر سے قرآن کریم کی تلاوت کرتے تھے۔ پنجوقتہ نمازوں کے پابند، تہجد گزار، دعا گو اور نیک فطرت انسان تھے۔

پچھلا پڑھیں

کسی کو حقیر مت سمجھو

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 ستمبر 2021