• 18 مئی, 2024

بخیل، جھوٹا اور بزدل

حضرت جبیرؓ بن مطعم کہتے ہیں کہ ایک بار وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے اور آپﷺ کے ساتھ اور لوگ بھی تھے۔ آپ ﷺحنین سے آرہے تھے کہ بدوی لوگ آپ سے لپٹ گئے۔ وہ آپ ﷺسے مانگتے تھے یہاں تک کہ انہوں نے آپﷺ کو ببول کے ایک درخت کی طرف ہٹنے کے لئے مجبور کر دیا جس کے کانٹوں میں آپ ﷺکی چادر اٹک گئی۔ رسول اللہﷺٹھہر گئے اور آپ ﷺنے فرمایا میری چادر مجھے دے دو۔ اگر میرے پاس ان جنگلی درختوں کی تعداد کے برابر اونٹ ہوتے تو مَیں اُنہیں تم میں بانٹ دیتا اور پھر تم مجھے بخیل نہ پاتے اور نہ جھوٹا اور نہ بزدل۔

(صحیح البخاری، کتاب فرض الخمس، باب ماکان النبیﷺ یعطی المؤلفۃ قلوبہم و غیرہم … حدیث نمبر3148)

پچھلا پڑھیں

غزل

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 ستمبر 2022