• 5 مئی, 2024

ایک سبق آموزبات

شخص نہیں شخصیت بنیں

’’شخص نہیں شخصیت بننے کی کوشش کرو کیونکہ ایک شخص تومرجاتا ہے مگرشخصیت زندہ رہتی ہے‘‘ قائداعظم، محمد علی جناح کا یہ کسی قدر غیر معروف مگر انتہائی شاندار قول ہے۔

ایک نامور اور قابل قدر شخصیت کون نہیں کہلانا چاہتا جس کو لوگ قدرومنزلت کی نگاہ سے دیکھیں اور عزت دیں۔ ہوسکتا ہے آپ کسی ادارے، برادری یا جماعت کے سربراہ ہونے کی وجہ سے اپنی ذہانت یا کام کرنے کی صلاحیت یا معاملہ فہمی یا پھر ان میں سے کسی ایک یا ایک سے زیادہ قائدانہ صلاحیت کی وجہ سے قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہوں لیکن ایک مکمل طور پر قابل عزت شخصیت ہونا کچھ اور معنی رکھتا ہے کیونکہ عزت ملتی نہیں کمائی جاتی ہے اس کے لئے بہت سا تردد اور لگن درکار ہوتی ہے اور کچھ لوازمات ایسے ہیں جن کے بغیر ایک مکمل طور پر قابل قدر اور قائدانہ صلاحیتوں سے لبریز شخصیت نہیں بن سکتی۔

(کاشف احمد)

پچھلا پڑھیں

غزل

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 ستمبر 2022