• 22 جولائی, 2025

آج کی دعا

لَئِنۡ لَّمۡ یَرۡحَمۡنَا رَبُّنَا وَ یَغۡفِرۡ لَنَا لَنَکُوۡنَنَّ مِنَ الۡخٰسِرِیۡنَ ﴿۱۵۰﴾

(الاعراف: 150)

ترجمہ: اگر ہمارے ربّ نے ہم پر رحم نہ کیا اور ہمیں بخش نہ دیا تو ہم ضرور نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔

یہ حضرت موسیؑ کی قوم کی رحمت و بخشش کی دعا ہے۔

اس سے پہلے کی قرآنی آیات میں مذکور ہے کہ حضرت موسیٰؑ کی قوم نے ان کے بعد اپنے زیورات سے ایک ایسے بَچھڑے کو معبود پکڑ لیا جو ایک بے جان جسم تھا جس سے بچھڑے کی سی آواز نکلتی تھی۔ وہ اُسے پکڑ بیٹھے اور وہ ظلم کرنے والے تھے۔ اور جب وہ نادم ہو گئے اور انہوں نے جان لیا کہ وہ گمراہ ہو چکے ہیں تو انہوں نے مذکورہ بالا الفاظ میں خداکے حضور دعائے مغفرت وبخشش کی۔

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

قرآن کریم نصائح سے لبریز ہے

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 اکتوبر 2021