حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ آنحضرتﷺ سے پوچھا گیا کہ لوگوں میں سے زیادہ عزت والا کون ہے۔؟حضورﷺ نے فرمایا۔ لوگوں میں سے جو زیادہ متقی ہے۔صحابہؓ نےعرض کیا ہم روحانی اعزاز کے بارے میں نہیں پوچھ رہے۔اس پر حضورﷺ نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ کے نبی حضرت یوسفؑ جو اللہ تعالیٰ کے نبی کے بیٹے تھے اور اللہ تعالیٰ کے نبی اسحاقؑ کے پوتے اور خلیل اللہ کے پڑپوتے تھے۔ صحابہؓ نے عرض کیا۔ ہم اس کے متعلق بھی نہیں پوچھ رہے۔حضورﷺ نے فرمایا تو کیا تم عرب کے اعلیٰ خاندانوں کے متعلق پوچھ رہے ہو؟ان میں سے جو جاہلیت میں معزز تھے اسلام میں بھی معزز ہیں بشرطیکہ وہ دین کو سمجھتے اور اس کا فہم رکھتے ہوں۔
(بخاری کتاب الانبیاءباب قول اللّٰہ تعالیٰ کان یوسف و اخوتہ ا یا ت للسائلین)