• 22 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

تسبیح و تحمید

اُمُّ المومنین حضرت جویریہؓ صبح کی نماز سے فارغ ہو کر بیٹھیں ذکر الٰہی کر رہی تھیں رسول اللہ ﷺ پاس سے گزرے پھرآپؐ واپس تشریف لائے تو سورج کافی بلند ہو چکا تھا اور حضرت جویریہؓ ابھی تک ذکر کر رہی تھیں آپؐ نے فرمایا جب سے میَں تمہارے پاس سے گیا ہوں میَں نے چار کلمات تین بار پڑھے ہیں جو اجروثواب میں تمہارے اِس ذکر سے کہیں زیادہ وزنی ہیں پھر آپ نے بتایاکہ آپ نے یہ پڑھا تھا:

سُبْحَانَ اللّٰہِ عَدَدَ خَلْقِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ رِضَا نَفْسِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ زِنَۃَ عَرْشِہٖ سُبْحَا نَ اللّٰہِ مِدَادَ کَلِمَا تِہٖ

(مسلم کتاب الذکر)

ترجمہ: اللہ پاک ہے اور اُس قدر جس قدر اُس کی مخلوق ہے۔ اللہ پاک ہے اُس قدر جس قدر اُس کی ذات یہ بات پسند کرتی ہے۔ اللہ پاک ہے اُس قدر جس قدر اُس کے عرش کا وزن ہے (یعنی بےانتہا)۔ اللہ پاک ہے اُس قدر جس قدر اُس کے کلمات کی سیاہی ہے۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ75)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

آخری گھر اللہ کا گھر

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 نومبر 2022