• 21 مئی, 2024

ایک سبق آموزبات

مجازی خدا

خاوند کو مجازی خدا کہا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے وہ خدا تو نہیں ہے خدا والے حقوق اور اختیار رکھتا ہے۔ اس لئے لازم ہے کہ بیوی مؤدب، فرماں بردار اور اطاعت گزار رہے۔ اس کا ایک دوسرا رخ بھی ہے خاوند بھی اپنے اندر خدا والی صفات پیدا کریں۔ بیویوں سے محبت سے پیش آئیں۔ رحمت اور نرمی کا سلوک کریں۔ مانگے بھی دیا کریں اور بن مانگے بھی دے دیا کریں۔ چھوٹے بڑے قصور درگزر کردیا کریں۔ اس طرح انہیں جبر سے خود کو مجازی خدا نہیں منوانا پڑے گا بلکہ بیوی دلی محبت سے اطاعت کرے گی اور گھر جنت کا نمونہ بن جائے گا۔

(مرسلہ: امة الباری ناصر۔ امریکہ)

پچھلا پڑھیں

آخری گھر اللہ کا گھر

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 نومبر 2022