• 19 جولائی, 2025

آج کی دعا

لَا رَآدَّ لِفَضۡلِہٖ

اس کے فضل کو کوئی رد نہیں کرسکتا۔

وَ اِنۡ یَّمۡسَسۡکَ اللّٰہُ بِضُرٍّ فَلَا کَاشِفَ لَہٗۤ اِلَّا ہُوَ ۚ وَ اِنۡ یُّرِدۡکَ بِخَیۡرٍ فَلَا رَآدَّ لِفَضۡلِہٖ ؕ یُصِیۡبُ بِہٖ مَنۡ یَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِہٖ ؕ وَ ہُوَ الۡغَفُوۡرُ الرَّحِیۡمُ ﴿۱۰۸﴾

(یونس: 108)

ترجمہ:
اور اگر اللہ تجھے کوئی ضرر پہنچائے تو کوئی نہیں جو اُسے دور کرنے والا ہو مگر وہی۔ اور اگر وہ تیرے لئے کسی بھلائی کا ارادہ کرے تو اس کے فضل کو ٹالنے والا کوئی نہیں۔ اپنے بندوں میں سے جسے وہ چاہتا ہے وہ (فضل) عطا کرتا ہے اور وہ بہت بخشنے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔

حضرت اقدس مرزا غلام احمد مسیح موعودؑ عليه السلام بانی سلسلہ احمدیہ کو لَا رَآدَّ لِفَضۡلِہٖ کا الہام 1903ء اور 1906ء میں ہوا تھا۔

مسجد مبارک قادیان اور مسجد مبارک اسلام آباد UK میں بھی یہ الہام کندہ ہے۔

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

سیرالیون واٹرلو ریجن میں جلسہ سیرۃ النبی ؐو ریفریشرکورسز

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 دسمبر 2021