• 14 مئی, 2025

ایڈیٹر کے نام خطوط

• مکرم ڈاکٹر ساجد احمد ۔ نمائندہ الفضل آن لائن کینیڈا تحریر کرتے ہیں :
ماشاء اللّٰہ۔ روزنامہ الفضل آن لائن بفضل خدا دن بہ دن ترقی پذیر ہے۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ خلیفہ وقت کی راہ نمائی اور دعاؤں سے الفضل آن لائن میں ایسے متنوع مواد کی اشاعت اسے روز بروز مقبول بناتی جا رہی ہے اور قارئین اسے اپنا اخبار سمجھ کر اپنے اپنے رنگ میں شامل ہوتے جارہے ہیں۔ اللھم زد فزد

• مکرمہ صفیہ بشیر سامی ۔ لندن حال کینیڈا تحریر کرتی ہیں :
ابھی ’’الفضل آن لائن‘‘ دیکھا ہی ہے پڑھنے سے پہلے ہی میسیج کر رہی ہوں۔ جزاکم اللّٰہ احسن الجزاء

آپ کی ٹیم سب کے احساس و جذبات کا خیال رکھتے ہیں۔ دن رات کی محنت و لگن سے ہر روز ہمارے لئے خزینہ تیار کرتے ہیں۔ دعا ہی کر سکتی ہوں اور الحمد للّٰہ کرتی بھی ہوں ۔اللہ تعالیٰ قبول فر مائے اور آپ تمام کارکنان کو صحت والی لمبی زندگی دے آمین۔

پچھلا پڑھیں

سیرالیون واٹرلو ریجن میں جلسہ سیرۃ النبی ؐو ریفریشرکورسز

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 دسمبر 2021