• 16 مئی, 2024

Solomon Islands میں زلزلہ اور سونامی

مکرم مسعود احمد شاہد، مربی سلسلہ آسٹریلیا یہ اطلاع بھیجتے ہیں:
ملک سولومن کے کیپیٹل شہر Honiara کے تمام کاروبار، سرکاری دفاتر اور اسکول اچانک اس وقت بند کر دئیے گئے جب موٴرخہ 22؍نومبر کو ایک بجے بعد از دوپہر 7.0 سکیل کی شدت کا زلزلہ آیا اور سونامی کی وارننگ دے دی گئی۔ حکومتی ادارے USGS کی رپورٹ کے مطابق Guadalcanal صوبہ کے جنوبی مغربی علاقہ میں Honiara سے 18 کلومیٹر کے فاصلہ پر سطح سمندر سے 15 کلومیٹر کی گہرائی پر اس زلزلہ کا مرکز تھا۔

لوگوں کے اندر عجیب خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔ فوری طور پر نشیبی علاقوں کے لوگوں نے اپنے گھروں کو چھوڑ کر پہاڑوں کی طرف بلند مقامات کا رخ کیا تاکہ سونامی کے خطرے سے بچا جاسکے۔ زلزلہ کی شدت کی وجہ سے کئی عمارتوں کی چھتوں کو نقصان پہنچا اور ان کے شیشے ٹوٹ گئے۔ الحمد للّٰہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بعض بڑی عمر کے لوگوں کا کہنا تھا کہ اتنی شدت کا زلزلہ انہوں نے اپنی زندگی میں پہلی دفعہ ہی دیکھا تھا۔ ان کا خیال تھا کہ چند سیکنڈ میں ختم ہوجائے گا لیکن یہ لمبا ہی ہوتا چلا گیا اور ختم ہونے میں نہیں آرہا تھا۔

خاکسار ان دنوں سولومن جماعت کے دورہ پر آیا ہوا ہے اور جماعت کے مشن ہاوٴس واقع Honiara میں ٹھہرا ہوا ہے۔ میں نے اپنی آنکھوں سے یہ سارا منظر دیکھا اور زلزلے کی شدت کو محسوس کیا۔ زلزلے کے اختتام پر فرداً فرداً احباب جماعت سے رابطہ کر کے ان کی خیریت معلوم کی۔ الحمد للّٰہ تمام احباب جماعت خیریت سے ہیں اور کوئی مالی نقصان بھی نہیں ہوا۔ الحمد للّٰہ ثم الحمد للّٰہ

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی