• 24 اپریل, 2024

عبادت کا حق ادا کرنا ضروری ہے

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
’’عبادت کا حق اسی وقت ادا ہوگا جب اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے طریق کے مطابق اس کی عبادت کی جائے گی۔ یَعْبُدُوْن کا لفظ عَبْد سے نکلا ہے اور اس کا مطلب ہے عبادت کا حق ادا کرنے والے اور کامل اطاعت کرنے والے ۔پس عبد ہونے کا حق ادا کرنے کےلئے اللہ تعالیٰ کی عبادت کا حق ادا کرنا ہے اور اس کے حکموں کی کامل اطاعت کرنا ضروری ہے ۔ حضرت مسیح موعودؑ نے اس بات کی وضاحت فرمائی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے عبودیت اور ربوبیت میں ایک گہرا تعلق رکھا ہے او راس تعلق اور رشتہ کو قائم کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے نماز بنائی ہے ۔پس اس رشتہ کو قائم رکھنے کی ضرورت ہے اس بات کو ہم میں سے ہر ایک کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اگر نماز کے حق ادا نہیں کر رہے تو عبد ہونے کا بھی حق ادا نہیں کر رہے۔ اگر نماز کی اس کے تمام لوازمات کے ساتھ ادا کرنے کی فکر نہیں ہے اپنے لئے یا اپنی اولاد کے لئے تو پھر اللہ تعالیٰ کو رب کہنے کا دعویٰ بھی صرف منہ کی باتیں ہیں ۔ پس ہمیں بہت فکر سے اپنی نمازوں کی فکر ہونی چاہئے تاکہ ہم عبدہونے کا بھی حق ادا کرنے والے ہوں اور اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کا بھی صحیح ادراک حاصل کرنے والے ہوں ۔‘‘

(اختتامی خطاب برموقع اجتماع انصار اللہ یوکے 2018ء)

پچھلا پڑھیں

جماعت سُرینام کی مذہب کے عالمی دن کے پروگرام میں شرکت

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 فروری 2020