• 3 مئی, 2024

آج کی دعا

لَآ إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ الْعَظِيْمُ الْحَلِيْمُ۔ لَآ إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ رَبُّ السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ

(صحیح بخاری، كِتَابُ الدَّعَوَاتِ بَابُ الدُّعَاءِ عِنْدَ الكَرْبِ حدیث: 6345)

ترجمہ : اللہ کے سواکوئی معبودنہیں جو بہت عظمت والا ہے اور برد بار ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو آسمانوں اور زمین کا رب اور بڑے بھاری عرش کارب ہے۔

یہ سید ومولیٰ، خاتم الانبیاء، خیر البشر، پیارے رسول حضرت محمد ﷺ کی پریشانی کے وقت کی دعا ہے۔

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پریشانی کے وقت یہ دعا کیا کرتے تھے۔

صحیح بخاری میں مذکور اس حدیث سے اگلی حدیث میں یہ دعا یوں بھی مذکو ر ہے:

لَآ إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ الْعَظِيْمُ الْحَلِيْمُ۔ لَآ إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ۔ لَآ إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ رَبُّ السَّمٰوَاتِ وَالْأَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ

ترجمہ : اللہ صاحب عظمت اور بردبار کے سوا کوئی معبود نہیں، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو عرش عظیم کا رب ہے، اللہ کے سواکوئی معبود نہیں جو آسمانوں اور زمینوں کا رب ہے اور عرش عظیم کا رب ہے۔

ہمارے پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 22 مئی 2020ء میں اس دعا کی تحریک فرمائی ہے۔

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

سالانہ تقریب تقسیم انعامات و اسناد جامعہ احمدیہ تنزانیہ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 فروری 2022