• 17 جون, 2025

چھوٹی مگر سبق آموز بات

اکرام اولاد اور حسنِ آداب کی تلقین

والدین اپنے بچوں کو ’’والدین کی اطاعت و اکرام‘‘ کی طرف تو بہت توجہ دلاتے ہیں جو کہ بہت خوش آئند بات ہے، مگر ہم میں سے اکثر رسولِ کریم ؐ کے اس فرمان کو کلیۃً فراموش کردیتے ہیں کہ: ’’اپنی اولاد کی عزت کرو اور ان کو احسن آداب سکھاؤ‘‘ بچوں کی عزت نفس کا خیال رکھنا،ان کی غلطی کی نشاندہی احسن رنگ میں کرنا نہ یہ کہ دوسروں کے سامنے بچوں کو ڈانٹنا، ان سے مشورہ کرنا اور ان کی رائے کا احترام کرنا، بچوں کی بات غور سے سننا یہ سب باتیں بچوں کی شخصیت پر مثبت اثر ڈالنے کے ساتھ ساتھ ان کے دلوں میں والدین کا عزت اور احترام بڑھاتی ہیں۔

(بشریٰ نذیر آفتاب۔ سسکاٹون، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

سالانہ تقریب تقسیم انعامات و اسناد جامعہ احمدیہ تنزانیہ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 فروری 2022