• 19 اپریل, 2024

فقہی کارنر

تشہد میں انگلی اُٹھانے کی حکمت

ایک شخص نے سوال کیا کہ التحیات کے وقت نماز میں انگشت سبابہ (شہادت کی انگلی) کیوں اٹھاتے ہیں؟ فرمایا: لوگ زمانہ جاہلیت میں گالیوں کے واسطے یہ انگلی اٹھایا کرتے تھے اس لئے اس کو سبابہ کہتے ہیں یعنی گالی دینے والی۔ خدا تعالی نے عرب کی اصلاح فرمائی اور وہ عادت ہٹا کر فرمایا کہ خدا کو واحد لا شریک کہتے وقت یہ انگلی اٹھایا کرو تا کہ اس سے وہ الزام اٹھ جاوے۔ ایسے ہی عرب کے لوگ پانچ وقت شراب پیتے تھے۔ اس کے عوض میں پانچ وقت نماز رکھی۔

(البدر 20مارچ 1903ء صفحہ66)

(داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

سالانہ تقریب تقسیم انعامات و اسناد جامعہ احمدیہ تنزانیہ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 فروری 2022