• 18 اپریل, 2024

فینساکورو برکینا فاسو میں مسجد کا سنگ بنیاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت فینسا کورو کو موٴرخہ 8؍جنوری 2023ء کو مسجد کی سنگ بنیاد رکھنے کی توفیق ملی۔ برکینافاسو میں یہ نئے سال کی پہلی مسجد ہے جس کا کام شروع ہوا ہے۔ مسجد کے لئے جگہ گاؤں کے چیف نے تحفۃً دی ہے اور وہ بہت خوش ہیں کہ ان کے گاؤں میں مسجد بن رہی ہے۔

مسجد کا سنگ بنیاد خاکسار (اعجاز احمد) ریجنل مشنری نےمکرم امیر صاحب برکینا فاسو کی نمائندگی میں رکھا اور گاؤں کے چیف، صدر جماعت مکرم چاموگبا سولاما، ودود احمد صاحب مشنری ینگولوکو، قائد مجلس، معلم بارو ہارونا صاحب اور صدر لجنہ نے بنیاد میں اینٹ رکھنے کی توفیق پائی۔

سنگ بنیاد کی تقریب میں 35 مرد اور 15 لجنہ بھی شامل ہوئیں۔ خاکسار نے تقریب کے آخر پر دعا کروائی اور مسجد کے لیے زمین دینے پر چیف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ مسجد کی تعمیر کا کام جلد شروع ہو کر یہاں ایک خوبصورت مسجد تعمیر ہوگی ان شاء اللّٰہ۔ اس موقع پر مقامی جماعت نے ایک عدد گائے مسجد کی تعمیر میں حصہ ڈالنے کے لیے بطور چندہ پیش کی۔

(رپورٹ: اعجاز احمد۔ مبلغ سلسلہ برکینا فاسو)

پچھلا پڑھیں

کیوں نہ جائیں ہم ان سب پے قرباں

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی