• 23 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال

مکرم لیاقت علی خان صاحب ایک مختصر بیماری کے بعد مورخہ 22 فروری بروز سوموار بعمر 74 سال لاہور میں وفات پا گئے۔ اِنا للّٰہ و اِنا اِلَیہِ رَاجِعُوْن۔

آپ دواخانہ ’’مفرح حیات‘‘ فلیمنگ روڈ ۔ لاہور کے مالک تھے ۔ یہ دواخانہ گذشتہ 100 سال سے دوائی ’’خارش دُور‘‘ کی وجہ سے مشہور ہے۔ آپ حکیم یوسف علی خان صاحب بانیٔ دواخانہ کے سب سے چھوٹے فرزند تھے۔ 1962 میں والد صاحب کی وفات کے بعد سے اُن کے بڑے فرزند حکیم نور علی خان صاحب نے 1983 تک یہ مطب چلایا اور اس کے بعد تا دم آخریں آپ اس کے نگران رہے۔ آپ ان گنت خوبیوں کے مالک تھے، ہر فرد سے چاہے چھوٹا ہویا بڑا محبت سے پیش آتے اور ایسے ملتے جیسے ان کا اپنا ہی کوئی عزیز ہو۔ بڑے ہمدرد، ملنسار اور مہمان نواز تھے۔ پیشہ کے لحاظ سے ان کا حلقہ احباب بھی کافی وسیع تھا۔ ان کی دوکان 1953 اور 1974 کے فسادات میں لوٹی گئی لیکن مخالفانہ حالات کا آپ نے بڑی خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا۔ آپ کے پسماندگان میں خاکسار کی ہمشیرہ محترمہ امتہ الکریم صاحبہ دو بیٹے احدیوسف اور ہارون یوسف اور ایک بیٹی عطیّہ عنبرین (جو بلجیئم میں مقیم ہے اور وفات سے چند دن پہلے لاہور گئی تھی) کے علاوہ تین پوتیاں، دو نواسیاں اور ایک نواسہ ہے۔ آپ کی تدفین مقامی قبرستان ہانڈو گوجر میں ہوئی۔

احباب جماعت سے مرحوم کی بلندیٔ درجات کے لئے دعا کی درخواست ہےکہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے ، پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق بخشے اور انکا ہر آن حافظ و ناصر ہو۔ آمین

خاکسار
محمد یوسف بقا پوری
جنرل سیکریٹری ۔جماعت احمدیہ اسلام آباد

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 6 مارچ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 مارچ 2021