• 18 مئی, 2024

ایک یہودی عورت نے آپؐ کو ایک بھنی ہوئی ران پیش کی

ایک یہودی عورت نے آپؐ کو ایک بھنی ہوئی ران پیش کی اور اس پر اچھی طرح زہر لگا دیا۔ آپؐ صحابہ ؓ کے ساتھ بیٹھ کر اس کو کھانے لگے۔ کچھ صحابہ ؓ نے پہلے ہی کھانا شروع کر دیا۔ لیکن آپؐ نے جب منہ میں لقمہ ڈالا تو فوراً پتہ لگ گیا۔ آپؐ نے فوراً کہا کہ اس کو چھوڑ دو۔ اس یہودیہ کوبلایا گیا۔ تو اس نے تسلیم کیا اور پھر وہ کہنے لگی کہ آپؐ کو کس نے بتایا ہے؟ آپؐ نے گوشت کی طرف اشارہ کرکے فرمایا اس نے۔ پھر آپؐ نے اس سے پوچھا تمہارا اس سے مقصد کیا تھا۔ تم کیا چاہتی تھی؟ ہمیں کیوں ہلاک کرنا چاہتی تھی؟ تو کہتی ہے کہ میرا خیال تھا کہ اگر آپؐ اللہ کے نبی ہیں، رسول ہیں تو اس زہر سے آپ ؐکو کوئی نقصان نہیں ہو گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس زہر سے محفوظ رکھے گا۔ اور اگر نہیں تو ہماری جان چھوٹ جائے گی۔

(ماخوذ از ابو داؤد،کتاب الدیات باب فی من سقی رجلا ……حدیث نمبر 4510)

پچھلا پڑھیں

پیارے امام کا پیغام عہدیداران کے نام

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 مارچ 2022