• 23 اپریل, 2024

رپورٹ مقابلہ اذان جامعۃ المبشرین گھانا

خدا تعالی کے فضل سے جامعۃ المبشرین گھانا میں مورخہ 2 مارچ 2021 بروز منگل مقابلہ اذان منعقد ہوا۔

اس مقابلہ میں چار گروپس یعنی امانت، دیانت ، شجاعت اور صداقت کے کل بارہ طلباء نے حصہ لیا۔ مکرم الحسن الحسن احمد صاحب استاد جامعۃ المبشرین اور مکرم حافظ خلیق بشیرصاحب استاد مدرستہ الحفظ مقابلہ میں بطور جج شریک ہوئے۔ طلباء کو ترنم، ادائیگی اور تحسین کی بنیاد پر پرکھا گیا۔

اس مقابلہ میں مالی کے طالب علم عزیزم علی تمبینے صاحب فاتح رہے۔ دوسرے نمبر پر آنے والے طالب علم عزیزم یوسف اوسئی صاحب کا تعلق گھاناسے ہے۔ جبکہ تیسری پوزیشن عزیزم واتراآمو صاحب نے حاصل کی ۔انکا تعلق آئیوری کوسٹ سے ہے۔مجموعی طور پر صداقت گروپ پہلے نمبر پر رہا۔

اللہ تعالی ان شاملین مقابلہ اور اساتذہ کو جزاء خیر عطاء فرمائے۔آمین

(رپورٹ از فہیم احمد خادم نمائندہ گھانا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 اپریل 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 اپریل 2021