• 17 جولائی, 2025

آج کی دعا

يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ،اِنَّ رَبِّیْ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ

(تذکرہ)

ترجمہ: اے حی وقیوم خدا! ہم تیری رحمت کے طلب گارہیں۔ یقینا میرا رب آسمانوں اور زمین کا رب ہے۔

رَبِّ اَخْرِجْنِي مِنَ النَّارِ

(تذکرہ:612، ایڈیشن 2004)

ترجمہ: اے میرے رب!مجھے آگ سے نکال۔

رَبِّ لَا تُرِنِي زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ، رَبِّ لَا تُرِنِیْ مَوْتَ اَحَدٍ مِّنْھُمْ

(تذکرہ:513، ایڈیشن 2004)

ترجمہ: اے میرے رب! مجھے قیامت کا زلزلہ نہ دکھا۔ اے میرے رب! ان میں سے کسی کی موت مجھے نہ دکھلا۔

یہ حضرت اقدس مرزا غلام احمد مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ والسلام کی آفات ومصائب سے محفوظ رکھے جانے کی الہامی دعائیں ہیں۔

ہمارے بہت پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں:۔
موجودہ جو دنیا کے حالات ہیں اس بارے میں بھی دعا کے لئے کہنا چاہتا ہوں۔ انتہائی خطرناک ہوچکے ہیں اور ہو سکتے ہیں، بڑھتے جارہے ہیں یہ۔ صرف ایک ملک نہیں بلکہ بہت سے ممالک اس میں شامل ہوجائیں گے اگر یہ اسی طرح بڑھتا رہا۔ اور پھر اس کا اثر نسلوں تک رہے گا۔ اس کے خوفناک انجام کا۔ خدا کرے کہ یہ لوگ خداتعالیٰ کو پہچاننے والے ہوں اور اپنی دنیاوی خواہشات کی تسکین کے لیے انسانوں کی جانوں سے نہ کھیلیں۔ بہرحال ہم تو دعا کر سکتے ہیں۔ اور کرتے ہیں سمجھا سکتے ہیں اور سمجھاتے ہیں اور ایک عرصہ سے ہم یہ کام کر رہے ہیں۔ لیکن بہر حال ان دنوں میں خاص طور پر احمدیوں کو بہت دعا کرنی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ جنگ کی، جو حالات ہیں خوف ناک حالات اور تباہ کاریاں جو ہیں، جن کا تصور بھی انسان نہیں کر سکتا ایسی تباہ کاریاں ہو سکتی ہیں اللہ تعالیٰ ان سے انسانیت کو بچا کے رکھے۔ آمین

(خطبہ جمعہ 25 فروری 2022)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

مشاکا ریجن سیرالیون میں ریفریشر کورس کا انعقاد

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 اپریل 2022