• 2 مئی, 2024

مشاکا ریجن سیرالیون میں ریفریشر کورس کا انعقاد

مشاکا ریجن سیرالیون میں
سیکرٹریان تحریک جدید و وقف جدید کے ریفریشر کورس کا انعقاد

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے نیشنل شعبہ وقف جدید، سیرالیون کو مؤرخہ5 مارچ 2022ء بروز ہفتہ احمدیہ بیت الذکر مشاکا، مشاکا ریجن میں سیکرٹریانِ وقفِ جدید کے ریفریشر کورس کے انعقاد کی توفیق ملی۔ فالحمد للّٰہ علی ذالک

محترم ڈاکٹر شیخو تامو صاحب (قائم مقام امیر، سیرالیون) کی زیرِ صدارت ریفریشر کورس کا آغاز صبح 10 بجے تلاوت قرآن کریم اور دعا سے ہوا۔ جس کے بعد محترم صدرِ مجلس نے افتتاحی کلمات سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز فرمایا اور آپ نے تمام سیکرٹریان کو ان کے تقرر کے خطوط تقسیم کئے۔ بعد ازاں مکرم طاہر احمد بھٹی صاحب (ایڈیشنل سیکرٹری تحریک جدید، سیرالیون و مبلغ سلسلہ مکینی ریجن) نے تمام شاملین کا شکریہ ادا کیا اور عہدیداران کی ذمہ داریوں اور فرائض کے موضوع پر اظہارِ خیال کیا۔

اس کے بعد مکرم ذیشان محمود صاحب (مربی سلسلہ) نے وقفِ جدید کا تعارف اور پسِ منظر پر تقریر پیش کی۔ جس کے بعد خاکسار نے شعبہ کا لائحہ عمل پیش کیا۔ جس میں خصوصی طور پر معیاری وعدہ جات لینا اور فہرستیں مرتب کرنے کا طریقہ کار سمجھا گیا۔ پروگرام کی آخر پر محترم عقیل احمد صاحب (قائم مقام مشنری انچارج سیرالیون و مبلغ سلسلہ بو ریجن) نے تحریک وقفِ جدید کی اہمیت اور برکات کے موضوع پر خطاب فرمایا۔

اس کے بعد سیکرٹری وقفِ جدید فری ٹاون ریجن نے اپنے کچھ تجربات اور تبصرے پیش کئے۔ پروگرام میں تقاریر کے دوران سوالات کا موقع دیا گیا۔ اور مقررین اور ہائی ٹیبل سے صدرِ مجلس اور مبلغین کرام نے سوالات کے جوابات دیئے۔ پروگرام کے آخر تمام شرکاء سے حضور انور کی خدمت میں دعائیہ خطوط لکھوائے گئے۔ الحمد للہ پروگرام نہایت کامیاب رہا۔ دعا کے بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور شرکاء کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔ کل حاضری 25 رہی۔

(رپورٹ: حامد علی بنگورا۔ مبلغ سلسلہ سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 اپریل 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ