• 27 اپریل, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ 08۔مئی2020ء

پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی/روس میں متأثرین کی تعداد میں اضافہ/افریقہ میں تقریبا 2 لاکھ افراد کی ہلاکت ممکن /کورونا کی دوسری لہر کا جرمنی میں امکان /بخار والے مریض سفر  نہ کرسکیں گے/شدیید قحط سالی کا اندیشہ/میکسیکو میں مہنگی ترین عمارت میں  ہیلتھ ورکرز کی رہائیش /صدر ٹرمپ میں کورونا منفی /امریکہ نے روس کو سامان بھجوانا ہے /موٹاپے کے  شکارافراد کیلئے بری خبر/روس میں ہیلتھ ورکرز م متأثر /یورپی یونین اور آئی ایم ایف کا افریقی ممالک کیلئے قرضوں کی ادائیگی میں نرمی

متاثرہ افراد: 38لاکھ 65ہزار                         اموات: 2 لاکھ 70ہزار

درجہ بندی ملک کل تعداد کل تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں
عالمی ادارہ صحت کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے مطابق متأثرین اموات متأثرین اموات
1. امریکہ 1215571 67146 22119 1949
2. اٹلی 214457 29684 369 1444
3. برطانیہ 201205 30076 6211 649
4. سپینٍ 220325 25857 996 244
5. فرانس 135468 25769 4176 278
6. سعودی عرب 33731 219 1793 10
7. پاکستان 24644 585 2094 59
8. انڈیا 52952 1783 3561 89
9. روس 177160 1625 11231 88
10. برازیل 125218 8536 10503 615

دنیا بھر سے اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد 12لاکھ 92ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ 1لاکھ 95ہزار لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعد جرمنی 1 لاکھ 42ہزار اور سپین میں  1 لاکھ 29ہزار ہے۔(John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی تعداد میں 83ہزار 9سو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسی طرح  اموات میں 6ہزار 6سو کا اضافہ  ہوا ہے۔

براعظم/ علاقے متأثرین
یورپ 1,626,037
امریکہ 1,586,129
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا،شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 235,398
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 157,447
جنوب مشرقی ایشیا 82,852

https://covid19.who.int/

  • عالمی ادارہ صحت نے اس بات سے متنبہ کیا ہے کہ افریقہ کی گھمبیر صورتحال کی وجہ سے موجودہ وبا سے  وہاں تقریباً   1 لاکھ 90 ہزار افراد لقمۂ اجل بن سکتے ہیں۔ (Aljazeera)
  • روس  دنیا بھر میں  شدید متأثر ہونے ممالک میں 5ویں نمبر پر ہے جہاں متأثرین کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ واضح رہے کہ یہ تعداد فرانس اور جرمنی کے متأثرین سے بھی زیادہ ہے۔ (Aljazeera)
  • وزیراعظم پاکستان  جناب عمران خان نے  ملک بھر میں  تقریباً   دو ماہ سے زائد  جاری لاک ڈاون کو 9 مئی سے مشروط طور پر   بتدریج ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
  • جرمن ہیلتھ آفیسر کے مطابق  جرمنی  کو کورونا کی دوسری لہر سے بھی شدید خطرہ لاحق ہے۔ جس کے باعث  کچھ کہا نہیں جاسکتا کہ اس وبا سے کب جان چھوٹے گی۔ (Aljazeera)
  • امریکی ائر لاین  نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ یکم جون سے تمام مسافروں کا بکار باضابطہ چیک کیا جائے گا اور 100.4 F سے زائد ہونے کی صورت میں سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ (Aljazeera)
  • عالمی ادارۂ صحت نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ موجود حالات  کے باعث  شدید قحط    کے آثار بہت نمایاں ہیں۔ اور ہم اس وقت دوہری جنگ سے گزر رہے ہیں۔ اگر فوری طور پر کمزور ممالک کیلئے کچھ نہ کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔ (Aljazeera)
  • Latvia نے 12 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ (Aljazeera)
  • میکسکو نے اپنے ہیلتھ ورکرز اور نرسز وغیرہ کیلئے ملک کی مہنگی ترین عمارت کو بروئے کار لان کا اعلان کیا ہے ۔جہاں ہیلتھ ورکرز کی رہائش کا انتظا م کیاجائےگا۔میکسیکو میں اب تک تقریباً 27 ہزار افراد متأثر ہوچکے ہیں اور اموات کی تعداد 2700 کے قریب ہے۔(Aljazeera)
  • امریکی صدر ٹرمپ نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ ان کے روسی ہم منصب نے امریکہ کی جانب سے وینٹیلیٹرز کی آفر قبول کرلی ہے۔گزشتہ روز دونوں صدران کی فون پر گفتگو ہوئی تھی۔ (Aljazeera)
  • امریکی صدر ٹرمپ اور نائب صدر مائک پینس میں کورونا کا ٹیسٹ منفی آگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وائٹ ہاؤس میں  کام کرنے والے ایک امریکی فوجی میں کورونا کی تشخیص کےبعد احتیاطی تدبیر کے طور پریہ ٹیسٹ کئے گئے۔ politico.eu
  • یورپی یونین کا متأثرہ افریقی ممالک کیلئے  قرضوں کی ادائیگی میں نرمی کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ مشاورت کے بعد جلد ہی  اعلان متوقع۔ (politico.eu)
  • طبی ماہرین کے مطابق موٹاپے کے شکار افرادمیں کورونا وبا سے متأثر ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔ (بی بی سی)
  • اقوام متحدہ کے ایک نمائندے کا کہنا ہے کہ  دنیا اس وقت نفرت اور مقابلے کے سونامی کاسامنا کر رہی ہے جہاں ایک دوسرے ممالک کیلئے منفی تأثرات کا اظہار، اپنے ملک کی فوقیت، نسل پرستی، مذہب تفریق، مسلمانوں  کے خلاف، سامیوں کے خلاف مختلف قسم کی کاروایاں نظر آرہی ہیں۔ جن پر قابو پانا  انتہائی ضروری ہے۔ (بی بی سی)
  • برطانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ اس وائریس کو شکست دینے کیلئے  برطانوی قوم کو وہی پرانے جنگ عظیم دوم میں دکھائے گئے نمونے اور جذبے  پر عمل کرنا  ہوگا۔ (بی بی سی)
  • روس میں متأثرہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد جہاں خطرناک صورتحال کی طرف اشارہ کررہی ہے وہیں اس تعداد میں میڈیکل سے منسلک افراد کا بھی شامل ہونا کافی پریشان کن ہے۔ روسی صدر نے بھی اس خدشہ کا اظہار کیا ہے اور مزید حفاظتی کٹس اور سامان منگوانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ (بی بی سی)

(انیس احمد ندیمؔ۔ جاپان)

نمائندہ روزنامہ الفضل لندن (آن لائن)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر 22، 08 ۔مئی 2020ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 مئی 2020