• 27 اپریل, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر 22، 08 ۔مئی 2020ء

  • افریقہ میں ممکنہ اموات
  • اکیلی عورت ہزاروں لوگوں کو کھانا کھلا چکی
  • ماسک نہیں تو جیل جاؤ
  • بچے جیل سے رہا

افریقہ میں کورونا وائرس  کی  موجودہ  صورت  حال

 کل مریض تندرست ہونے والے  اموات
54,126 18,412 2,080

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک متاثرین
1 جنوبی افریقہ 8232
2 مصر 7981
3 مراکش 5548
4 الجیریا 5182
5 نائیجریا 3526

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں  2429  مریضوں  اور     71اموات    کا اضافہ ۔

  لاشو ں کی وطن واپسی پر پابندی

      خبر رساں ادارے اے ایف پی  کے مطابق، سینیگال کی سپریم کورٹ نے بیرون ملک کورونا وائرس سے فوت ہونے والے  شہریوں کی لاشوں کی وطن واپسی پر پابندی برقرار رکھی ہے۔ حکومت نے انہیں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے واپس لانے سے انکار کیا تھا۔ (بی بی سی)

کورونا  اور  قرضوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے یوگنڈا کے لئے 491 ملین ڈالرز  قرض کی منظوری دی ہے ، تاکہ ملک کی معیشت کو کورونا وائرس وبائی امراض پر قابو پانے کی لاگت سے نمٹنے میں مدد ملے۔ (بی بی سی افریقہ )

اسی طرح  کینیا  کے لئے 739 ملین ڈالرز قرض کی منظوری دی گئی ہے۔ (الجزیرہ)

جبکہ

الجیریا نے موجودہ مالیاتی بحران کے باوجود بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی امداد کو مسترد کردیاہے۔صدر  Abdelmadjid Tebboune”بین الاقوامی اداروں کے بجائے شہریوں سے قرض لینے کو ترجیح دی ہے "۔

https://www.africanews.com/2020/05/07/8-billion-dollars-to-fight-covid-19-business-africa/

افریقہ میں ممکنہ اموات

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق  اگر  وبا کو کنٹرول کرنے کے لئے درست اقدامات نہ کئے جا سکے  افریقہ میں  پہلے سال میں کورونا وائرس 190،000 افراد کو ہلاک کرسکتا ہے۔( بی بی سی افریقہ )

اس سے قبل  اقوام متحدہ کے اقتصادی کمیشن برائے افریقہ (یو این ای سی اے) کی اپریل میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا  تھا : "کوویڈ 19 کے براہ راست نتیجے میں 300،000 سے 3.3 ملین افریقی افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔”

https://www.aljazeera.com/indepth/opinion/problem-predicting-coronavirus-apocalypse-africa-200505103847843.html

تعزیت سے انکار کمشنری سے فارغ

ایک سرکاری عہدے دار نے نائیجیریا کے صدر کے   چیف آف سٹاف  کے کورونا وائرس سے مرنے پر  تنقید کی تھی۔ اب وہ خود بھی کورونا میں مبتلا ہو گیا ہے۔نائیجیریا کی ریاست کانو کے  کمشنر  کو ا س وجہ سے  ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا کہ  انہوں نے صدر  مملکت کے  سابق چیف آف اسٹاف ابا کیاری  کی تعزیت کرنے سے انکار کر دیا تھا اور ان پر تنقید کی تھی ۔(بی بی سی)

130ملین لٹر شراب بہانا پڑے گی

جنوبی افریقہ میں شراب بنانے والی ایک بڑی کمپنی نےبتایا ہے کہ  اگر اگلے چند دنوں میں فروخت  کی اجازت نہیں  ملتی تو انہیں 130 ملین لیٹر بیئر تباہ کرنا پڑے گی ۔ جنوبی افریقہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک بھر میں شراب کی فروخت پر پابندی  لگا رکھی ہے ۔(بی بی سی افریقہ)

ماسک نہیں تو جیل جاؤ

نائیجیریا کے ریجن Ogun میں ماسک نہ پہننے والے کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی اور چودہ دن کے لئے سوشل ورک کرنا ہو گا۔ (بی بی سی)

بچے جیل سے رہا

جنوبی سوڈان نے85بچے  جیل سے رہا کر دیئے ۔ جیل میں قیدیوں  کی  تعداد زیادہ ہے۔ (بی بی سی)

گورنر کا عملہ مبتلا ئے کورونا

نائیجیریا  کے ریجن لاگوس کے گورنر کے عملے کے دس افراد کا کورونا پازٹیو آیا ہے ۔

(بی بی سی)

اکیلی عورت ہزاروں لوگوں کو کھانا کھلا چکی

زمبابوے کی ایک خاتون  Samantha Murozoki, نے اکیلے اپنے گھر کے سامنے 200ڈالرز کی رقم سے غریب لوگوں کو کھانا کھلانے کی ابتدا کی ۔وہ اب تک ہزاروں لوگوں کو کھانا کھلا چکی ہیں ۔  ان کا کہنا تھا کہ  کچھ گھرانوں میں ، بھوک کورونا وائرس سے  کہیں زیادہ تباہ کن ہوتی ہے۔ خاص طور پر زمبابوے میں جہاں لوگ روز  کی روٹی روز کماتے ہیں ۔  جب دوسو ڈالرز کی  رقم ختم ہوگئی تو انہوں نے اپنے گھر کی چیزوں کے بدلے آٹا ، چاول ، آئل وغیرہ خریدا اور اس نیک کام کو جاری رکھا۔

https://www.africanews.com/2020/05/07/zimbabwean-woman-feeds-people-starved-by-covid-19/

سختی سے نپٹا جائے گا

ایتھوپیا کے وزیر اعظم    Abiy Ahmed  نے اپوزیشن کو  متنبہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس  کی وجہ سے پید اہونے والی غیر یقینی صورت حال سے فائدہ اٹھا کر اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش نہ کریں ۔ ایسا  کرنے  والوں کو قانون کے ذریعہ سزا دی دی جائے گی ۔بی بی سی)

اب قرنطینہ میں مفت ہو گا

کینیا کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اب قرنطینہ میں بھیجے جانے والے لوگوں کے اخراجات  خود  پورا کرنا شروع کردے گی۔اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو  ٹسٹ کروانے کے لئے  آگے آنے کی ترغیب دینا ہے ۔ وبا کے  آغاز کے دنوں میں  قرنطینہ بھیجے جانے والے خوفزدہ تھے کیونکہ وہ وہاں کا خرچ نہیں اٹھا سکتے تھے ۔بیشتر سرکاری قرنطینہ سنٹرز میں  ایک دن کی فیس  کم از کم 20 ڈالر تھی ۔ بی بی سی

ٓائیوری کوسٹ  بجلی کے بلز فری

 وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ آئیوری کوسٹ  میں بجلی کے بلوں کو پورا کرنے کے لئے "7 سے 10 بلین فرانک سیفا  مختص کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو سہولت فری دی جا سکے۔ .journalduniger.com

دیسی دوائی کے کلینکل ٹسٹ

سینیگال کی وزارت صحت نے  کورونا وائرس کی ملاگاسی دوائی کے کلینکل ٹسٹ شروع کر دئے ہیں journalduniger.com

(چوہدری نعیم احمد باجوہ۔ برکینا فاسو)

نمائندہ روزنامہ الفضل لندن (آن لائن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 08۔مئی2020ء