• 26 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 08 جون 2020ء

نیوزی لینڈ کورونا فری /ہندوستان میں لاک ڈاؤن کھلنے لگا/روسی دارالحکومت ماسکو میں پابندیاں ختم/Ryan Air نے برطانوی  قرنطینہ کو فضول قرار دے دیا/انڈونیشیا میں مزید کیسز/کیوبا میں 8 روز سے کورونا سے کوئی موت نہ ہوئی/اتھوپیا میں فلائٹ آپریشن جاری/سوڈان کے نائب صدر اور اہلیہ کو رونا/کانگو میں اقدامات/ گھانا میں کورونا پابندیوں میں نرمی/نائجیرین گورنر کو کورونا/ جنوبی افریقہ میں سکول کھول دئے گئے / مڈغاسکر میں کورونا  دوائی کا معمہ حل نہ ہوا

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :70لاکھ36ہزار                       اموات: 4لاکھ3ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے زیر علاقہ)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 3,311,387
یورپ 2,268,311
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 623,684
جنوب مشرقی ایشیا 350,542
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 191,275
افریقہ 135,412

تفصیل ممالک بلحاظ  اموات

ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
  امریکہ 1915712 109746 28918 708
  برطانیہ 284872 40465 1557 204
  برازیل 672846 35930 27075 904
  ہندوستان 256611 7135 9983 206
  روس 467673 5859 8984 134
  ترکی 169218 4669 878 21
  پاکستان 103671 2067 4728 65
  انڈونیشیا 31186 1851 672 50
  مصر 34079 1237 1467 39
افریقہ موجودہ متأثرین: 97 ہزار 3 سو (africanews)
  کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
  جنوبی افریقہ  48285 998 2312 46
  الجیریا 10154 707 104 9
  نائجیریا 12486 354 253 12

دنیا بھر سے اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد 31لاکھ 53ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ 5لاکھ 6ہزار لوگ شامل ہیں۔ اس کے بعد برازیل میں 2لاکھ 84ہزار ہے۔جبکہ میں روس 2 لاکھ 30ہزار ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعداد 1لاکھ 36ہزار رہی۔ اسی طرح اموات میں 4ہزار 6سو کا اضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • نیوزی لینڈ  نے   کورونا فری ہونے کا اعلان کردیاہے۔ ہیلتھ منسٹر  نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں سخت ترین لاک ڈاؤن نافذ کرنے اور ایس او پیز پر مکمل عمل پیرا ہونے کے بعد اب نیوزی لینڈ میں کورونا کا کوئی مریض نہیں ہے۔ تقریباً 22 مئی کے بعد ملک گیر کوئی بھی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔(الجزیرہ)
  • ہندوستان میں کورونا مریضوں میں بدستور اضافہ کے باوجود ملک گیر   10 ہفتے سے جاری  لاک ڈاؤن میں اب نرمی کردی گئی ہے جس کے بعد عوامی اجتماعات اور  عبادت خانے اور شاپنگ مالز وغیرہ کھل سکیں گے۔(الجزیرہ)
  • روسی دارالحکومت ماسکو کے  کے مئیر نے کہا ہے کہ  سوموار سے  شہر بھر میں عائد تمام پابندیاں ختم  کردی جائیں گی۔  تمام سیلون اور  کلنک 9 جون ، لائبریریاں اور میوزیم وغیرہ 16 جون جبکہ  جم اور ریستوران وغیرہ 23 جون سے کھولے جاسکیں گے۔(الجزیرہ)
  • Ryan Airنے برطانوی  14 روزہ قرنطینہ پالیسی کے باوجود برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن جاری رکھنے کا  اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ کیلئے مسافروں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور کوئی بھی مسافر اس لاک ڈاؤن کو سیریس نہیں لے رہا اس لئے ہمارا فلائٹ آپریشن بھی جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ برطانیہ نے حال ہی میں تمام بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے 14 روزہ قرنطینہ لازم قرار دیا تھا۔(الجزیرہ)
  • انڈونیشیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً 8 سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق ملک گیر تقریبا 2 لاکھ 75 ہزار افراد کا ٹیسٹ بھی کیا جاچکا ہے۔(الجزیرہ)
  • کیوبا  کے صدر نے  کہا ہے کہ تقریبا 8 روز سے ملک گیر کورونا سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی اور ہم نے کورونا کے پھیلاؤ پر کافی حد تک قابو پالیا ہے۔(الجزیرہ)
  • اتھوپیا میں  کورونا کیسز کی تعداد 21 سو سے تجاوز کرگئی۔ ملک کے تمام بارڈر پہلے ہی سیل کئے جاچکے ہیں۔وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام اٹھانے سے پہلے کافی سوچ بچار کی ضرورت ہے۔ ابھی تک ملک میں فلائٹ آپریشن بحال ہے۔(افریقن نیوز)
  • سوڈان کے نائب  صدر اور ان کی اہلیہ بھی کورونا  سے متأثر ہوئے تھے جو اب صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نائب صدر نے اپنی ذمہ داریاں دوبارہ نبھانا شروع کردی ہیں۔ واضح رہے کہ ان دونوں میاں بیوی میں تقریبا 3 ہفتےپہلے کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔(افریقن نیوز)
  • کانگو میں کورونا سے متأثرین کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔البتہ حکومتی اقدامات بڑی تیزی سے جاری ہیں۔ جن میں تقریباً  4 ملین بچوں کی تعلیم کو جاری رکھنے کیلئے ریڈیو اورمختلف ٹی وی اسٹیشنز کی مدد لی جارہی ہے۔اسی طرح متأثر ہونے والے  تقریبا 3 ہزار افراد بشمول 300 بچوں کو  بھرپور طور پر دیکھ بھال میں رکھا جارہا ہے۔(افریقن نیوز)
  • نائجیریا کی ریاست ابےیا کے گورنر کو بھی کورونا ہوگیا  جس کے بعد گورنر نے خود کو قرنطینہ کرلیا اور نائب گورنر کو اختیارات ٹرانسفر کردئے ہیں۔نائجیریا میں کل متأثرین   ساڑھے 12 ہزار جبکہ  اموات 354 ہیں۔(افریقن نیوز)
  • گھانا میں   کورونا کی بابت لگای گئی پابندیوں کے بعد اب  صدر کی جانب سے ان میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ صدر نے کہا ہے کہ بارڈرز ابھی بھی بند رہیں گے البتہ آہستہ آہست تعلیمی ادارے کھول دئے جائیں گے اسی طرح عبادت خانے بھی کھولے جاسکیں گے۔ البتہ سخت ترین حفاظتی اقدامات اور تدابیر پر عمل کرنے کے بعد یہ سبب ممکن ہوسکے گا ۔اسی طرح شادی بیاہ اور جنازوں وغیرہ میں حد 100 افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی۔(افریقن نیوز)
  • جنوبی افریقہ میں کورونا کے باعث بند ہونے والے تعلیمی ادارے اب کھول دئے گئے ہیں ،حکام کے مطابق  حفاظتی تدابیر پر بھرپور عمل کروایا جائے گا۔(افریقن نیوز)
  • مڈغاسکر میں دریافت کی گئی کورونا دوا کے استعمال میں مشکل اور دوا کی ترشی کی وجہ سے  ملک کے ایک وزیر نے مشورہ دیا کہ 2 ملین ڈالرز کی ٹافیاں منگوا کر ہر ایک میں تقسیم کی جائیں تا کہ اس دوا کے استعمال میں آسانی آسکے۔ جس وجہ سے وزیر کو برطرفی کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ چند ہفتے پہلے مڈغاسکر نے انٹی ملیریا پودے سے دوا  دریافت کرنے کا اعلان کیا تو تھا البتہ افریقن طبی ڈپارٹمنٹ اور عالمی ادارہ صحت نے اسے خطرناک قرار دے دیا تھا۔(افریقن نیوز)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

ايّامِ حيض ميں شريعت کے احکام

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 جون 2020