• 6 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

عذاب الٰہی سے بچنے، مغفرت، نیک انجام اور وعدہ الٰہی پورا ہونے اور روز قیامت رسوائی سے بچنے کی دعا

حضرت عائشہ ؓ بیان فرماتی ہیں کہ جب یہ دعائیہ آیات اُتریں تو نبی کریم ﷺ نے روتے روتے نماز شروع کر دی۔ حضرت بلال ؓ آپؐ کو نماز کی اطلاع کرنے آئے تو رونے کا سبب پوچھا۔ آپ ؐ نے فرمایا آج رات مجھ پر یہ آیات اتری ہیں اور فرمایا بڑا بدبخت وہ شخص ہے جو یہ آیات پڑھے اور ان پر تدبر نہ کرے۔ روایات سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ آنحضرت ﷺ روزانہ رات کے وقت ان آیات کی تلاوت کرتے تھےاور فرمایا کرتے تھے کہ آل عمران کی آخری آیات رات کو پڑھنے والے کے لئے رات بھر کے قیام کا ثواب لکھا جاتا ہے۔ (تفسیر قرطبی جلد4 صفحہ31)

رَبَّنَا مَا خَلَقۡتَ ہٰذَا بَاطِلًا ۚ سُبۡحٰنَکَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ﴿۱۹۲﴾

(آل عمران: 192)

(قرآنی دعائیں ازخزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ8)

(مرسلہ :عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

سیرالیون میں رمضان اور عید الفطر کی رونقیں

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 جون 2022