• 10 اکتوبر, 2024

ستائیسویں جلسہ سالانہ کینیڈا 2003ء کے موقع پر افتتاحی پیغام

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں:

پھر اپنی جماعت کو نصیحت کرتے ہوئے حضرت اقدس علیہ السلام فر ماتے ہیں:-
’’میں حکم دیتا ہوں کہ جو میری فوج میں داخل ہیں وہ ان خیالات کے مقام سے پیچھے ہٹ جا ئیں دلوں کو پاک کریں اپنی انسانی رحم کو ترقی دیں اور درمند وں کے ہمدرد بنیں۔زمیں پر صلح پھیلا دیں‘‘

(گو رنمٹ انگریز ی اور جہاد صفحہ ۵۱)

پس اے حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام کی پیاری جماعت اور آپ کے درخت وجود کی سرسبز شاخو!! آپ نے اپنے پیارے آقا کی اطاعت میں ہر شر اور ہرفتنہ کی بات سے دور رہنا ہے۔ آپ سے کوئی ایسی بات سر زد نہیں ہونی چاہیے جو (دین حق) کی عزت کو داغ دار بنادے۔اپنے اند ر ایک تبدیلی پیدا کریں آپ نے اپنے نیک اخلاق اور پاک نمونے سے دنیا کے دل (دین حق) کے لئے فتح کرنے ہیں۔

اس لئے اپنے تمام سفلی کینوں اور حسدوں کو ترک کر دیں خدا کی صفات کا رنگ اپنے اوپر چڑھائیں۔ آپ خدا کی آخری جماعت ہیں اس لئے وہ عمل نیک دکھلا ئیں جو اپنی کمال میں انتہائی درجہ پر ہوں۔ حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام مزید فر ماتے ہیں۔

’’اے عزیزو!تم نے وہ وقت پایا ہے جس کی بشارت تمام نبیوں نے دی ہے اور اس شخص کو یعنی مسیح موعود ؑ کو تم نے دیکھ لیاہے جس کے دیکھنے کے لئے بہت سے پیغمبروں نے بھی خواہش کی تھی اس لئے اب اپنے ایمانوں کو خوب مضبوط کر واور اپنی راہیں درست کرو۔ اپنے دلوں کو پاک کرواور اپنے مولیٰ کو راضی کرو۔……

اپنی اخلاقی حالتوں کو بہت صاف کر وکینہ اور بغض اور نخوت سے پاک ہو جاؤ اور اخلاقی معجزات دنیا کو دکھلاؤ۔……اپنی اخلاقی قوتوں کا حسن اور جمال دکھلاؤ۔چاہیے کہ تم میں خدا کی مخلوق کیلئے عام ہمددری ہو اور کوئی چَھل اور دھوکا تمہاری طبیعت میں نہ ہو تم اسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مظہر ہو۔ سو چاہیے دن رات خدا کی حمد و ثناء تمہارا کام ہو اور خاد مانہ حالت جو حامد ہونے کے لئے لازم ہے اپنے اند ر پیدا کرو۔

(اربعین ۴صفحہ ۴۲۴تا صفحہ۶۲۴)

(اخبار نیو کینیڈا جلد16 نمبر12 مورخہ 18جولائی 2003ء)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 جولائی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 8 جولائی 2020ء