• 25 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 8 جولائی 2020ء

گھانا میں مریضوں میں اضافہ/سکولوں میں  افراتفری/نائجیریا میں  متأثرین کی تعداد  30 ہزار سے تجاوز کرگئی/سینیگال میں  زرعی اجناس کی قلت/اسرائیلی وزیر دفاع نے قرنطینہ کرلیا/امریکہ نے باضابطہ طور پر عالمی ادارے کو خیرباد کہہ دیا/ایران میں ہلاکتوں میں اضافہ/Cataloniaمیں لاک ڈاؤن کا نفاذ/بلغاریہ اور مالڈووا  کی بابت خدشات

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ18لاکھ52ہزار                      اموات: 5لاکھ44ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)


براعظم/ علاقے
متأثرین
امریکہ 6004685
یورپ 2809848
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا،شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 1204698
جنوب مشرقی ایشیا 1001655
افریقہ 382563
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 231749

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین

  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 2923432 129963 46194 320
2 برازیل 1623284 65487 20229 620
3 روس 742417 20642 22752 482
  (Worldometer.info)
افریقہ

کل متأثرین: 5لاکھ 08ہزار

اموات: 11ہزار 9سو

ریکور ہونے والے: 2 لاکھ45ہزار

(BBC)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 205721 3310
2 مصر 77279 3489 1057 67
3 نائجیریا 29286 654

دنیا بھر  میں 24 گھنٹوں میں  اب تک اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد میں انتہائی خوش آئیند اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چنانچہ یہ تعداد 1لاکھ 48ہزار رہی جبکہ اب تک کی کُل تعداد 64لاکھ 68ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ 11لاکھ 07ہزار لوگ Recover ہوئے، اس کے بعد امریکہ  میں 9لاکھ 36ہزار  جبکہ روس میں  4 لاکھ 71ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعداد میں تشویشناک 1لاکھ 35ہزار کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح  اموات میں 3ہزار 2سو کا اضافہ ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • گھانا  میں کورونا مریضوں  کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔اب تک کی کل تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ صدر مملکت  نے گزشتہ دنوں کورونا مریضوں سے ملاقات کے بعد اپنے آپ کو چند روز سے قرنطینہ کیا ہوا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے بعض تعلیمی سرگرمیاں بھی جاری ہیں البتہ  چند سکولوں سے کورونا طلباء کی اطلاع آنے کے بعد  والدین  کی بڑی تعداد بچوں کے پاس سکولوں میں پہنچ گئی جس سے حالات مزید خراب ہوگئے۔ (افریقن نیوز)
  • نائجیریا میں  کورونا متأثرین کی تعداد 30 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔البتہ حکومت نے آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں نرمی شروع کرد ی ہے۔اور عنقریب  اندرون ملک پروزوں کے جاری کرنے کا بھی اعلان کیا جاچکا ہے۔  امید ہے 11 جولائی تک تمام ملک میں پروزیں بحال ہوجائیں گی۔واضح رہے کہ اب تک 670 اموات جبکہ  12 ہزار افراد Recover بھی ہوچکے ہیں۔ (افریقن نیوز)
  • سینیگال میں کورونا وبا  سے ایک طرف متأثرین وبا کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ ساتھ ساتھ ملکی معیشت کا پہیہ بھی رکنے لگا ہے۔ ماہرین اجناس کے مطابق ملک میں ہونے والی تمام پیداواروں میں انتہائی کمی واقع ہوئی ہے جس وجہ سے آئندہ چند ہفتوں میں انتہائی شدید حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے۔ (افریقن نیوز)
  • اسرائیلی  وزیر دفاع  نے کورونا وبا میں مبتلا ہونے کے شک کی بنا پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ (الجزیرہ)
  • امریکہ نے باضابطہ طور  پر عالمی ادارہ صحت کو رجسٹریشن منسوخی سے آگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے   دونوں میں انتہائی شدید الزام تراشی جاری ہے۔ (الجزیرہ)
  • ایران میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔ جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 153 اموات واقع ہوئی ہیں۔ (الجزیرہ)
  • سپین کے علاقہ Catalonia میں کورونا کے نئے کیسز آنے کے بعد اب پورے علاقہ میں پویس کی مدد سے  ماسک کی پابندی لگائی جاچکی ہے اور گاہے گاہے لوگوں کو آگاہی بھی فراہم کی جارہی ہے۔ (الجزیرہ)
  • بلغاریہ اور مالڈووا سے آنے والوں میں کورونا کے آثار ظاہر ہونے پر  آسٹریا حکومت نے  اپنی عوام کو  ہر دو ممالک میں سفر سے منع کردیاہے۔ (الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

آج کی دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 جولائی 2020