• 19 اپریل, 2024

’’وقف کی اہمیت‘‘ جامعۃالمبشرین گھانا

سیمینار بعنوان ’’وقف کی اہمیت‘‘
جامعۃالمبشرین گھانا

محض خدا تعالیٰ کے فضل سے جامعۃ المبشرین گھانا کو مؤرخہ 05 جون 2021ء کو سیمینار ’’وقف کی اہمیت‘‘ کروانے کی توفیق ملی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی ذَالِکَ۔

اس پروگرام کی صدارت محترم معلم آدم محمد صاحب سرکٹ مشنری ایسارچر نے کی۔ اس پروگرام کی تفصیل حسبِ ذیل ہے:
مکرم و محترم مولوی مبشر احمد اقبال صاحب انچارج مجلس ارشاد نے پروگرام کا تعارف کروایا۔ سینیگال سے تعلق رکھنے والے طالب علم عزیزم خالد سَل نے تلاوت قرآن کریم کی اور انگریزی زبان میں ترجمہ پیش کیا۔ عزیزم یوسف اوسئی و دیگر ساتھیوں نے اردو نظم ’’نونہالان جماعت مجھے کچھ کہنا ہے‘‘ ترنم کے ساتھ پیش کی۔ اس کے بعد انگریزی زبان میں تین تقاریر ہوئیں۔ پہلی تقریر عزیزم علی ٹمبنے نے کی جس کا عنوان ’’وقف کی برکات از تحریرات حضرت مسیح موعود ؑ‘‘ تھا۔ پھر دوسری تقریر ’’واقفین زندگی کے ایمان افروز واقعات‘‘ کے موضوع پر عزیزم طاہر نورالدین نے کی۔ اور پھر آئیوری کوسٹ سے تعلق رکھنے والے طلباء نے جولا زبان میں وقف کے حوالہ سے ایک نظم پیش کی۔

تیسری تقریر ’’ایک واقف زندگی کے تجربات‘‘ کے موضوع پر خاکسارفہیم احمد خادم پرنسپل جامعۃ المبشرین گھانا نے کی۔ یہ تقریر واقعاتی تھی۔ خاکسار نے مرکزی مبلغین اور سرکٹ مبلغین کے چند واقعات سنائے کہ کس طرح انہوں نے بےحد مشکل اور نا مساعد حالات میں اپنے وقف کی حفاظت کی اور اس کی روح برقرار رکھی۔

صدر صاحب مجلس نےاختتامی تقریر کی۔ آپ نے اپنی ذاتی زندگی کی روشنی میں بتایا کہ کس طرح انہوں نے اللہ تعالیٰ کے افضال اور برکات کا مشاہدہ کیا اور طلباء کو وقف نبھانے کی تلقین کی۔ اور اس کے بعد سیکرٹری مجلس ارشاد نے تمام مقررین اور سامعین کا شکریہ ادا کیا اور صدر مجلس نے دعا کروا کر اس پروگرام کا اختتام کروایا۔ پروگرام کے بعد تمام شاملین کو ریفریشمنٹ پیش کی گئی۔

(رپورٹ :فہیم احمد خادم۔نمائندہ روزنامہ الفضل آن لائن لندن گھانا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 جولائی 2021