• 18 مئی, 2024

سانحہ ارتحال

نسیم ملک صاحب سویڈن سے لکھتے ہیں کہ محترمہ شفقت سلطانہ صاحبہ زوجہ ملک مبارک احمد صاحب مرحوم (پاکستان سٹیٹ لائف) بوجہ کرونا کراچی میں قضائے الہیٰ سے وفات پا گئی ہیں انا للہ وانا الیہ راجعون۔ وفات کے وقت ان کی عمر86 برس تھی۔ ان کو ان کے آبائی قبرستان نوشہرہ ککے زئی سیالکوٹ میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

آپ کینسر جیسے موزی مرض میں بھی مبتلا تھیں لیکن انتہائی ہمت کے ساتھ اس مرض سے نجات حاصل کی تھی ۔ مرحومہ نہایت مخلص احمدی خاتون تھیں ۔ مرحومہ خاکسار کی چچی اور خالہ تھیں اور میرے چھوٹے بھائی کیپٹن تنویر احمد کی خوش دامن تھیں ۔ مرحومہ ایک نہایت اچھی بیوی، اچھی ماں اور انسان دوست خاتون تھیں ۔ ساری زندگی فیملی کی بہترین نگہداشت میں گزاری ۔ زندگی میں انہوں نے متعدد مشکلات کا انتہائی صبر اور ہمت سے مقابلہ کیا ۔ مرحومہ نے اپنے دو جوان بیٹوں اور شوہر کی وفات کے صدمات کو انتہائی صبر اور حوصلے کے ساتھ برداشت کیا تھا اور اللہ کی رضا پر راضی رہی تھیں ۔ مرحومہ نے شادی کے بعد احمدیت قبول کی تھی اور پھر تمام عمر اس کا پاس رکھا تھا اور اپنی اولاد کی تربیت بھی احمدیت کی تعلیمات کی روشنی میں کی اور ان کے اندر خلافت سے محبت پیدا کرنے کی ہردم کوشاں رہی تھیں ۔ آپ تہجد اور نمازوں کی بہت پابند تھیں اور اپنی اولاد کو بھی اس کی ترغیب دیتی رہی تھیں ۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور اہل خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

(نسیم احمد ملک ، کالمار سویڈن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 جولائی 2021