• 18 مئی, 2024

طاہر احمد صاحب کے مضمون سوشل میڈیا پر تبصرے

٭مکرمہ امتہ الباری ناصر ڈٹرائٹ امریکہ تحریر کرتی ہیں:
پچیس جون کے الفضل میں محترم طاہر احمد (فن لینڈ) کا سوشل میڈیا پر مضمون بہت مفید ہے عمدگی سے ترتیب دیا ہؤا قیمتی تحقیقی مواد پیش کیا ہے۔ جو وقت کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیر سے نوازے۔

اسی شمارے میں مکرمہ آنسہ بقاپوری صاحبہ کے مضمون نے بھی متاثر کیا۔ بزرگوں کے ذکر کو زندہ رکھنا قابل تحسین ہے۔ اس بات کی بھی خوشی ہوئی کہ ڈٹرائٹ امریکہ سے ایک اور لکھاری سامنے آئیں۔

امید ہے مکرم شمشاد احمد ناصر صاحب ، مکرمہ فوزیہ منصور صاحبہ اور خاکسار کے ساتھ اب مکرمہ آنسہ بقاپوری صاحبہ اسی علاقے سے الفضل کی خدمت کریں گی۔ ماشاء اللہ

٭مکرمہ ناصرہ احمدلکھتی ہیں:
ماشاءاللہ، الفضل دن بدن نکھرتا جا رہا ہے، مضامین انتہائی دلچسپ اور معلوماتی ہیں۔ مکرم طاہر احمد صاحب، فن لینڈ، کا سوشل میڈیا پر انتہائی دلچسپ، معلوماتی اور آنکھیں کھول دینے والا مضمون بہت پسند آیا۔ اللھم ذد فزد۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 جولائی 2021