• 18 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

کوہ صفا پر دُعا

حضرت عمرؓ نے حج کرتے ہوئے کوہِ صفا پر یہ دُعا کی۔

اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ قُلْتَ (اُدْعُونِی اَستَجِب لَکُم) وَ اِنَّکَ لَا تُخلِفُ المِیعَادَ، وَ اِنِّی اَسْاَلُکَ کَمَا ھَدَیْتَنِیْ لِلاِسْلَامِ اَنْ لَّا تَنْزِعَہٗ مِنِّیْ، حَتّٰی تَتَوَفَّانِیْ وَاَنَا مُسْلِمٌ

(مؤطّا کتاب الحج)

ترجمہ:- اے اللہ! تو نے خود یہ فرمایا ہے کہ مجھ سے دعا کرو، مَیں تمہاری دعا قبول کروں گا اور تو تو وعدے کے خلاف نہیں کرتا پس میں تجھ سے (اس وعدے کا واسطہ دے کر) دعا کرتا ہوں کہ یہ جو اسلام کی طرف مجھے ہدایت فرمائی ہے اس نعمت کو مجھ سے واپس نہ لے لینا۔ یہاں تک کہ مجھے موت بھی اس حال میں دینا کہ میں مسلمان ہوں۔

(مناجات رسولؐ مرتبہ از علامہ ایچ ایم طارق صفحہ91 ایڈیشن2014ء)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

بنیادی مسائل کے جوابات (قسط 24)

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 جولائی 2022