• 6 مئی, 2024

ہفتہ خلافت احمدیہ، جماعت آئیوری کوسٹ

جماعت احمدیہ آئیوری کوسٹ کو امسال جماعتی روایات کے مطابق اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ملک بھر میں 27مئی تا 03جون 2022ء، ہفتہ خلافت احمدیہ منانے کی توفیق ملی۔ ہفتہ کا باقاعدہ آغاز کئی اضلاع میں باجماعت یا انفردی نماز تہجد کے ساتھ کیا گیا۔ احباب جماعت نے کئی مقامات پر انفرادی صدقات بھی دیئے۔

عشرہ کے دوران امیر و مشنری انچارج صاحب آئیوری کوسٹ کی جانب سے موصولہ رہنمائی کے مطابق ریجنل مبلغین کرام نے تمام ریجنز میں پروگرام کا انعقاد کیا جس میں عشرہ کے دوران خطبات جمعہ،جلسہ ہائے یوم خلافت نیز دروس و ریڈیو پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کے تحت ملک بھر کے 18 ریجنز کی کل 84 جماعتوں میں ان پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں یوم خلافت کے حوالے سے 70 اجلاسات و اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں شاملین کی کل تعداد 2500 کے قریب رہی مبلغین کرام و معلمین کرام کے ساتھ ساتھ لوکل احمدی احباب نے بھی ان اجلاسات و اجتماعات میں خلافت کے موضوع پر تقاریر کیں جبکہ ساتھ ہی سوال وجواب کی نشست بھی رکھی گئی جس میں خلافت سے متعلق شاملین کے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔ جبکہ 65 خطبات جمعہ بعنوان ’’خلافت احمدیہ‘‘ دیئے گئے جن کے سامعین کی تعداد 8000 کے قریب رہی۔ ساتھ ہی ساتھ نماز فجر و مغرب کے بعد مختلف مقامات پر دروس کا اہتمام بھی کیا گیا۔ تمام ریجنز میں 200 سے زائد دروس کا اہتمام کیا گیا۔ آئیوری کوسٹ کے مختلف مقامات پر ریڈیو سٹیشنز پر ہفتہ وار پروگرامز کا انعقاد بھی کی جاتا ہے۔ دوران عشرہ کئی ایک مقامات پر ریڈیو پروگرامز یوم خلافت کی مناسبت سے نشر کئے گئے۔ ان پروگرامز کی تعداد موصولہ رپورٹ کے مطابق 25 ہے جن کے سامعین کی تعداد 15000 کے قریب ہے۔ساتھ ہی کئی ایک مقامات پر بک سٹالز کا بھی انعقاد کیا گیا جن میں بقیہ کتبز کے ساتھ خلافت کے عنوان پر جماعتی کتبز بزبان فرینچ بھی نمایاں طور پر رکھی گئیں جن سے کئی ایک افراد مستفیض ہوئے۔ الحمد للّٰہ علی ذلک

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان پروگرامز کے دورس اثرات مرتب کرے اور جماعت احمدیہ آئیوری کوسٹ کے ہر فرد کو خلافت سے مضبوط تعلق قائم کرنے والا اور خلافت کا سلطان نصیر بنائے۔ آمین

(رپورٹ: عبدالنور۔ نمائندہ الفضل آن لائن آئیوری کوسٹ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 جولائی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ