• 5 مئی, 2024

فقہی کارنر

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ تحریر کرتے ہیں:
جب 1905ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اہل بیت اور چند خدام کے ساتھ دہلی تشریف لے گئے تو یہ خادم بھی بلحاظ ایڈیٹر اخبار بدر حضورؑ کے ہمرکاب تھا۔ محلّہ چتلی قبر میں الف خان سیاہی والے کے مکان پر قیام ہوا۔ ایک دن حضرت صاحبؑ فر مانے لگے کہ دہلی کے زندوں سے تو بہت امید نہیں چلو یہاں کے مُردوں سے ملا قات کریں کیونکہ اس سر زمین میں کئی ایک بزرگ اولیا ء اللہ مد فون ہیں۔ چنانچہ اس کے مطابق کئی دنوں میں خواجہ میر درد، قطب الدین اولیاء، قطب صاحب اور دیگر بزرگوں کی قبروں پر جاتے رہے۔ ان قبروں پر تھوڑی دیر کھڑے ہو کر ہاتھ اُ ٹھا کر آپؑ دعا کرتے اور دیگر احباب بھی آپؑ کے ساتھ دعا کرتے۔

(ذکرِ حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صفحہ137-138)

(داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

سو سالہ جوبلی منانے پر عصر حاضر میں لجنہ اماءاللہ اور ناصرات کی ذمہ داریاں

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 ستمبر 2022