• 22 جولائی, 2025

چھوٹی مگر سبق آموز بات

بعض احباب جلسوں پر کچھ وقت نکال کرآتے ہیں اور پھرجلسہ ختم ہونے سے پہلے ہی واپس چلے جاتے ہیں اس بارے میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:
’’میں نے ابتدائے خلافت سے یہ طریق رکھا ہوا ہے کہ جو باتیں میرے نزدیک خاص طور پر ضروری ہوں۔ ان کو جلسہ کے آخری دن میں بیان کیا کرتا ہوں اور اسکی وجہ یہ ہے کہ کئی لوگ آخری دن تک یہاں نہیں ٹھہرتے بلکہ پہلے ہی چلے جاتے ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ جو مخلص ہوں گے وہ آخری دن تک ٹھہریں گے اور میری باتوں کو سنیں گے۔ اس لئے میں عمداً ایسی باتوں کو آخری دن بیان کرتا ہوں تا کہ جو محبت اور شوق سے نہیں ٹھہر تے اور چلے جاتے ہیں ان کو میں بھی نہ سناؤں‘‘

(تقریر 27دسمبر 1916ء برموقع جلسہ سالانہ، انوار العلوم جلد نمبر3 صفحہ431)

پچھلا پڑھیں

جلسہ سالانہ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 اکتوبر 2021