• 20 اپریل, 2024

جلسہ ہائےسالانہ جماعت احمدیہ بیلجیئم

محض خدا تعالیٰ کے فضل وکرم سے جماعت احمدیہ بیلجیئم کو اپنے جلسہ ہائے سالانہ 1992 سے منعقد کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ ذَالِکَ

جلسہ سالانہ کے انعقاد کے اغراض و مقاصد میں افراد جماعت کی تعلم و تربیت۔ پاک تبدیلی اور تزکیہ نفس اور تبلیغ اسلام کی تدابیر سوچنا ہے۔ وہ جلسہ جس کی بنیاد سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے خدا تعالی سے خبر پاکر خالص تائید حق اور اعلائے کلمۃ اللہ پر رکھی اس جلسہ میں شاملین کے لئے بارگاہ الہی میں بہت دعائیں کیں۔ فرمایا ’’ہر یک جو اس للّٰہی جلسے کے لئے سفر اختیار کریں خدا تعالی ان کے ساتھ ہو اور ان کو اجر عظیم بخشے اور ان پر رحم کرے۔ اور ان کی مشکلات اور اضطراب کے حالات ان پر آسان کر دیوے اور ان کے ہم وغم دور فرمائے۔اور ان کو ہر یک تکلیف سے مخلصی عنایت کرے۔ اور ان کی مرادات کی راہیں ان پر کھول دیوے۔ اور روز آخرت میں اپنے ان بندوں کے ساتھ ان کو اٹھاوے جن پر اس کا فضل ورحم ہے۔ تا اختتام سفر ان کے بعد ان کا خلیفہ ہو۔‘‘

پہلا جلسہ سالانہ 1992ء

بیلجیئم میں پہلا جلسہ سالانہ 15 نومبر 1992 کو مشن ہاؤس بیت السلام دلبیک برسلز میں منعقد ہوا۔ جلسہ سالانہ کے جملہ انتظامات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ مکرم کیپٹن شمیم احمد خالد صاحب امیر جماعت افسر جلسہ گاہ مکرم انور حسین صاحب افسر جلسہ سالانہ۔ ہالینڈ سے مکرم عبدالحکیم اکمل صاحب مربی انچارج ہالینڈ بطور مرکزی نمائندہ تشریف لائے۔ یہ پہلا جلسہ صرف ایک دن کا ہوا۔ حاضری 110 تھی۔

دوسرا جلسہ سالانہ 1993ء

بیلجیئم میں دوسرا جلسہ سالانہ مشن ہاؤس بیت السلام دلبیک برسلز میں منعقد ہوا۔ مکرم کیپٹن شمیم احمد خالد صاحب امیر جماعت افسر جلسہ گاہ مکرم انور حسین صاحب افسر جلسہ سالانہ۔ مکرم عبدالغنی جہانگیر صاحب نے بطور مرکزی نمائندہ جلسہ میں شرکت فرمائی۔ جلسہ سالانہ کی معمول کی کاروائی کے علاوہ ڈچ اور فرنچ زبان میں تبلیغی میٹنگ ہوئی اوربنگلہ ڈیسک کے زیر اہتمام بنگلہ زبان بولنے والے احباب کے ساتھ ایک تربیتی نشست ہوئی۔

تیسرا جلسہ سالانہ 1994ء

بیلجیئم میں تیسراجلسہ سالانہ نومبر میں مشن ہاؤس بیت السلام دلبیک برسلز میں منعقد ہوا۔ مکرم کیپٹن شمیم احمد خالد صاحب امیر جماعت افسر جلسہ گاہ مکرم انور حسین صاحب افسر جلسہ سالانہ۔ مکرم محمد صدیق گورداسپوری صاحب سابق مبلغ امریکہ وسیرالیون شریک تھے نیز بوسینیا کے امام ابراہیم صاحب بھی تشریف لائے۔امسال تین تبلیغی نشست جس میں بڑی تعداد میں غیر از جماعت شامل ہوئے۔ اس جلسہ کے دوران 22 افراد نے بیعت کی۔

جلسہ سالانہ 1995ء

جلسہ سالانہ کی معین تاریخ اور تفصیل دستیاب نہیں ہے۔

جلسہ سالانہ 1996ء

بیلجیئم میں جلسہ سالانہ مشن ہاؤس بیت السلام دلبیک برسلز میں منعقد ہوا۔ مکرم کیپٹن شمیم احمد خالد صاحب امیر جماعت افسر جلسہ گاہ اور مکرم انور حسین صاحب افسر جلسہ سالانہ مقرر ہوئے تھے۔

اس سال کے جلسہ سالانہ کی معین تاریخوں کا پتا نہیں چل سکا۔ اس سال حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ نے بیلجیئم کا چار دفعہ دورہ کیا۔ دورہ جات کے دوران احباب جماعت کے ساتھ مجلس عرفان محفل ہوئی۔ ڈچ اور فرنچ میں بھی غیر از جماعت سے تبلیغی میٹنگز ہوئیں۔

جلسہ سالانہ 1997ء

بیلجیئم میں جلسہ سالانہ مشن ہاؤس بیت السلام دلبیک برسلز میں منعقد ہوا۔ مکرم کیپٹن شمیم احمد خالد صاحب امیر جماعت افسر جلسہ گاہ مکرم انور حسین صاحب افسر جلسہ سالانہ۔ جلسہ سالانہ میں 69 کے قریب مہمان جرمنی،ہالینڈ اور لکسمبرگ وغیرہ ممالک سے شامل ہوئے۔

جلسہ سالانہ 1998ء

اسی طرح جماعت احمدیہ بیلجیئم کا چھٹا جلسہ سالانہ یکم تا 3 مئی 1998ء بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار کو ہوا۔ اور یہ جلسہ بیلجیئم کا اس لحاظ سے پہلا جلسہ ہے۔ جلسہ سالانہ کے جملہ انتظامات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اس جلسہ سالانہ میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ؒ نے پہلی دفعہ بنفس نفیس شرکت فرمائی۔ اور یہ اس لحاظ سے پہلا جلسہ تھا جو کہ تین دن کا ہوا۔جلسہ کی معمول کی کاروائی کے علاوہ جلسہ کےدوران احباب جماعت کے ساتھ مجلس عرفان ہوئی۔ ڈچ اور فرنچ میں بھی غیر از جماعت سے تبلیغی میٹنگز ہوئیں۔

7واں جلسہ سالانہ 1999ء

جماعت احمدیہ بیلجیئم کو اپنا ساتواں جلسہ سالانہ 27، 26، 25جون 1999ء بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار کو منعقد کرنے کی توفیق ملی اس کے لئے مکرم ڈاکٹر ادریس صاحب افسر جلسہ سالانہ مقرر کیا گیا۔

حضور انور کے ارشاد پر مکرم ہبۃ النور فرحاخن صاحب امیر جماعت ہالینڈ نے بطور مرکزی نمائندہ جلسہ میں شرکت کی۔ آپ کے ساتھ ہالینڈ سے مکرم عبد الحمید صاحب بھی تشریف لائے۔

اس جلسہ کے دوران فرنچ بولنے والوں کے ساتھ تبلیغی میٹنگ بھی ہوئی۔ اس اجلاس کی صدارت امیر صاحب بیلجیئم نے کی۔ اس میٹنگ میں مہمانوں کی کل حاضری 33 رہی۔ ان میں بیلج، افریقن اور عرب شامل تھے۔

اسی طرح اسی دن فلیمش بولنے والوں کے ساتھ بھی ایک تبلیغی میٹنگ ہوئی جس کی صدارت مکرم ہبۃ النور فرحاخن صاحب امیر جماعت ہالینڈ نے کی۔ مہمانوں میں علاقہ دلبیک کے مئیر Mr Steafan plateau اور انسپیکٹر پولیس بھی شامل تھے۔

8واں جلسہ سالانہ 2000ء

جماعت احمدیہ بیلجیئم کا آٹھواں سہ روزہ جلسہ سالانہ مؤرخہ 2تا4جون2000ء بروز جمعہ، ہفتہ،اتوار منعقد ہوا۔ اور اس جلسہ میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی نے جرمنی جاتے ہوئے بنفس نفیس شرکت فرمائی۔

خطبہ جمعہ

اس جلسہ سالانہ کا افتتاح حضور انور کے فرمودہ خطبہ جمعہ سے ہوا۔ اس سے قبل ٹھیک ایک بج کر پچپن منٹ پر پرچم کشائی ہوئی۔ بیلجیئم کی تاریخ میں یہ ایک تاریخ ساز لمحہ تھا چونکہ بفضلہ تعالی بیلجیئم جماعت کو پہلی مرتبہ حضور انور کا خطبہ جمعہ ایم ٹی اے پر Liveنشر کرنے کی توفیق ملی۔

حضور کے اس جلسہ کے دنوں میں قیام کے دوران مجلس عرفان اور تبلیغی مجالس بھی ہوئیں۔

امسال اللہ تعالی کے فضل سےحاضری آٹھ صد سے زیادہ رہی۔ اور بیلجیئم کے علاوہ ہالینڈ، جرمنی، فرانس اور کینیڈا سے آنے والے مہمانوں کی تعداد 118 تھی۔

اس کے بعد مؤرخہ 5 جون بروز پیر ملاقات کے آخری پروگرام کے بعد تقریبا گیارہ بجے حضور انورؒ مع اپنے قافلہ جرمنی کے لئے روانہ ہو گئے۔

9واں جلسہ سالانہ 2001ء

جماعت احمدیہ بیلجیئم کا 9 واں جلسہ سالانہ اللہ تعالی کے فضل سے 25 تا 27 مئی 2001ء بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار بیت السلام برسلز میں منعقد ہوا۔ حضور انور ؒ کے ارشاد کے مطابق محترم ھبۃالنور فرحاخن صاحب ہالینڈ سے مرکزی نمائندہ کی حیثیت سے شامل ہوئے۔

اس سہ روزہ جلسہ میں کل پانچ اجلاسات ہوئے جن میں گیارہ تقاریر ہوئیں۔ تین سوال و جواب کی نشستیں (بنگلہ، نیپالی، ڈچ اور فرنچ) ہوئیں۔ غیر احمدی مہمانوں کی تعداد 75 رہی۔

10واں جلسہ سالانہ 2002ء

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ بیلجیئم نے اپنا دسواں جلسہ28تا30جون بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار کو منعقد کیا۔ جس میں بطور افسر جلسہ سالانہ مکرم منور احمد بھٹی صاحب اور افسر جلسہ گاہ مکرم نصیر احمد شاہد صاحب مربی سلسلہ تھے۔ اس جلسہ میں مہمانوں کے طور پر مکرم محمد الیاس منیر صاحب مربی سلسلہ جرمنی اور مکرم نعیم احمد صاحب وڑایچ مربی سلسلہ ہالینڈ نے شرکت کی۔جلسہ کےمعمول کی کاروائی کے علاوہ اردو میں مجلس سوال و جواب،بنگلہ زبان میں بنگلہ احباب کے ساتھ نشست۔ ڈچ اور فرنچ میں تبلیغی میٹنگز ہوئیں۔

اسمائے مقررین مکرم حامد محمود شاہ صاحب امیر جماعت، مکرم منیر احمد بھٹی صاحب، مکرم نصیر احمد شاہد صاحب مربی سلسلہ، مکرم منور احمد بھٹی صاحب، مکرم نعیم احمد شاہین صاحب، مکرم مبشر احمد ہاشمی صاحب، مکرم مقصود الرحمٰن صاحب۔

امسال اللہ تعالی کے فضل سے چھ عربی، فرنچ بولنے والوں کو بیعت کی توفیق ملی۔ فَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ ذَالِکَ۔

زیر تبلیغ مہمانوں کی حاضری 116تھی۔ جلسہ کی کل حاضری 641رہی۔

11واں جلسہ سالانہ2003ء

جماعت احمدیہ بیلجیئم کا گیارہواں جلسہ سالانہ مؤرخہ27،28، 29جون 2003ء بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار کو مشن ہاوس بیت السلام میں منعقد ہوا۔

اس جلسہ میں مرکزی مہمانوں کے طور پر مکرم ہبۃ النورصاحبہ،فرہاخن صاحب امیر جماعت ہالینڈ اور مکرم حیدر علی صاحب ظفر مبلغ انچارج جرمنی اور بطور مہمان مقرر کے مکرم نعیم احمد صاحب وڑایچ مبلغ انچارج ہالینڈ شریک ہوئے۔

امسال افسر جلسہ سالانہ مکرم میاں اعجاز احمد صاحب، اور مکرم نصیر احمد شاہد صاحب مربی سلسلہ کو بطور افسر جلسہ گاہ مقرر کیا گیا۔

اسمائے مقررین مکرم حامد محمود شاہ صاحب امیر جماعت،مکرم منیر احمد بھٹی صاحب، مکرم نصیر احمد شاہد صاحب مربی سلسلہ،مکرم میاں اعجازصاحب، مکرم نعیم احمد شاہین صاحب، مکرم ڈاکٹر ادریس احمد صاحب،مکرم مقصود الرحمٰن صاحب۔

اس جلسہ میں تقاریر کے علاوہ مجلس سوال و جواب اور تبلیغی مجالس بھی ہوئیں اور مزید امسال تین بیعتیں بھی ہوئیں ان میں دو افغانی تھے اور ایک پرتگالی نثراد خاتون تھیں۔

جلسہ سالانہ کی حاضری 687تھی۔

12واں جلسہ سالانہ 2004ء

جماعت بیلجیئم کواللہ تعالیٰ کے فضل سے مؤرخہ 10،11،12 ستمبر 2004ء کو اپنا بارھواں جلسہ سالانہ منانے کی توفیق ملی حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 10 ستمبر 2004ء کو پہلی دفعہ بنفس نفیس بیلجیئم کے باروھویں جلسہ سالانہ میں شرکت فرمائی۔ اس جلسہ کا آغاز پرچم کشائی اور حضور انور ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز کے خطبہ جمعہ سے ہوا جو کہ MTA پر Liveنشر کیا گیا۔ اسی طرح اس جلسہ کے دوران حضور انور نے مرد و زن سے خطاب فرمایا اور احباب جماعت کو ملاقات کا شرف بھی بخشا۔ اور اسی طرح اس جلسہ کےدنوں میں حضور انور کی واقفین نو بچوں اور بچیوں کے ساتھ کلاس بھی ہوئی۔

اس جلسہ میں بطور افسر جلسہ سالانہ مکرم میا ں اعجاز احمد صاحب اور افسر جلسہ گاہ کے طور مکرم نصیر احمد شاہد صاحب مربی سلسلہ نے ڈیوٹیز سر انجام دیں۔

اسمائے مقررین مکرم حامد محمود شاہ صاحب امیر جماعت،مکرم منیراحمد بھٹی صاحب،مکرم نصیراحمد شاہد صاحب مربی سلسلہ،مکرم لئیق احمد منیر صاحب مربی سلسلہ جرمنی،مکرم ڈاکٹرعبدالغفار صاحب مربی سلسلہ جرمنی،مکرم راجہ نصیراحمد صاحب ناظراصلاح وارشاد صاحب،مکرم مقصود الرحمٰن صاحب،مکرم میاں اعجاز احمد صاحب۔جلسہ کےمعمول کی کاروائی کے علاوہ اردو میں مجلس سوال و جواب،بنگلہ زبان میں بنگلہ احباب کے ساتھ نشست۔ ڈچ اور فرنچ میں تبلیغی میٹنگز ہوئیں۔

13واں جلسہ سالانہ 2005ء

جماعت احمدیہ بیلجیئم کا 13 واں جلسہ سالانہ مؤرخہ 14،13،12 اگست2005ء بروز جمعہ،ہفتہ اتوار کو بیلجیئم کے مشن بیت السلام میں منعقد ہوا۔ اس سال افسر جلسہ سالانہ مکرم میاں اعجاز احمد صاحب اور افسر جلسہ گاہ مربی سلسلہ بیلجیئم نصیر احمد شاہد صاحب مقرر ہوئے۔ اس جلسہ سالانہ میں ڈاکٹر محمد جلال شمس صاحب بطور مرکزی نمائندہ کے شامل ہوئے۔ اسمائے مقررین مکرم حامد محمود شاہ صاحب امیر جماعت، مکرم منیر احمد بھٹی صاحب، مکرم نصیر احمد شاہد صاحب مربی سلسلہ، مکرم میاں اعجاز صاحب، مکرم نعیم احمد وڑائچ صاحب مربی سلسہ ہالینڈ، مکرم رفیق احمد ہاشمی صاحب، مکرم نصیر احمد قریشی صاحب، مکرم خالد احمد صاحب، مکرم عتیق الرحمٰن صاحب سیٹھی۔

اس جلسہ میں بھی تقاریراور معمول کےپروگرام کے علاوہ اردو میں سوال و جواب کی مجلس، ڈچ اور فرنچ بولنے والوں کے ساتھ تبلیغی میٹنگز ہوئیں۔ اس جلسہ کی کل حاضری 1015 رہی۔ کینیڈا، جرمنی، ہالینڈ، ناروے اور یوکے سے مہمان بھی شریک ہوئے۔

14واں جلسہ سالانہ 2006ء

جماعت احمدیہ بیلجیئم نے اپنے 14واں جلسہ سالانہ کے لئے 4،3،2 جون 2006ء بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار کو منعقد کیا۔ اس جلسہ کے لئے افسر جلسہ سالانہ مکرم میاں اعجاز احمد صاحب اور افسر جلسہ گاہ مربی سلسلہ بیلجیئم مکرم نصیر احمد شاہد صاحب کو مقرر کیا گیا۔ اللہ تعالی کے فضل سے اور جماعت بیلجیئم کی خواہش کے مطابق حضور انور ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز جرمنی جاتے ہوئے مؤرخہ 4جون بروز اتوار کو یعنی جلسہ کے تیسرے روز بیلجیئم کے مشن بیت السلام میں قیام پذیر ہوئے اور جماعت احمدیہ بیلجیئم کے جلسہ کے تیسرے روز احباب جماعت کو اپنے خطاب سے نوازا۔ اس اجلاس کی تمام کاروائی ایم ٹی اے کے ذریعہ ساری دنیا میں بیلجیئم سے براہ راست نشر ہوئی۔

اسی قیام کے دوران آخری دن حضور انور نے جماعت احمدیہ بیلجیئم کی مجلس شوری کے ساتھ میٹنگ ہوئی اور شوری کےمتعلق مختلف ہدایات سے بھی نوازا۔

اسمائے مقررین مکرم حامد محمود شاہ صاحب امیر جماعت، مکرم منیر احمد بھٹی صاحب، مکرم نصیر احمد شاہد صاحب مربی سلسلہ، مکرم میاں اعجاز صاحب، مکرم منیر احمد منور صاحب مربی سلسہ جرمنی، مکرم حافظ احسان سکندر صاحب مربی سلسلہ فرنچ مقرر، مکرم خالد احمد صاحب، مکرم ٹام احمد صاحب ڈچ مقرر۔

15واں جلسہ سالانہ 2007ء

جماعت احمدیہ بیلجیئم کو اپنا 15 واں جلسہ سالانہ مؤرخہ 25.26.24 اگست 2007ء بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ جماعت احمدیہ بیلجیئم کا یہ جلسہ اس دفعہ مرکزی مشن بیت السلام کے قریب ڈان باسکو Don Bosco میں منعقد ہوا۔

اس جلسہ سالانہ میں مکرم مولانا عطاءالمجیب راشد صاحب نے بطور مرکزی نمائندہ کے شرکت کی۔

اسمائے مقررین مکرم حامد محمود شاہ صاحب امیر جماعت، مکرم منیر احمد بھٹی صاحب، مکرم نصیر احمد شاہد صاحب مربی سلسلہ، مکرم میاں اعجاز صاحب، مکرم اویس بن سعدصاحب،مکرم رفیق احمد ہاشمی صاحب،مکرم انور حسین صاحب اور مکرم خالد احمد صاحب۔

اس جلسہ میں معمول کے پروگرام کے علاوہ اردو میں مجلس سوال و جواب ڈچ اور فرنچ زبانوں میں تبلیغی میٹنگ بھی ہوئی۔جلسہ کی کل حاضری 979رہی اور اس جلسہ میں 8 مختلف ممالک کے افراد نے شرکت کی جن میں پاکستان،بنگلہ دیش، جرمنی،برطانیہ، فرانس، ڈنمارک، کینیڈا اور ہالینڈ کے ممالک شامل ہیں۔

16واں جلسہ سالانہ 2008ء

جماعت بیلجیئم کا 16 واں جلسہ سالانہ بھی برسلز مشن بیت السلام میں ہونے کی بجائے ایک نئی جگہ Zolder جو برسلز شہر سے سو کلو میٹر ایک فلامش علاقہ میں واقعہ ہے،میں مؤرخہ 4.5.6جولائی 2008ء کو منعقد ہوا۔ اس جلسہ میں افسر جلسہ سالانہ کے طور پر مکرم میاں اعجاز صاحب،افسر جلسہ گاہ کے طور پر مکرم مربی صاحب حافظ احسان سکندر صاحب اور خاکسار نے بطور نائب افسر جلسہ گاہ کے کام کیا۔

اسمائے مقررین مکرم حامد محمود شاہ صاحب امیر جماعت،مکرم حافظ احسان سکندر صاحب مشنری انچارج، مکرم میاں اعجاز احمد، مکرم منیر احمد بھٹی صاحب، مکرم چوہدری طاہر احمد گِل، مکرم ٹوم احمد، مکرم نصیر احمد شاہد صاحب مربی سلسلہ۔

اس جلسہ میں مکرم حامد کریم محمود صاحب ہالینڈاور حیدر علی ظفر صاحب جرمنی بطور نمائندگان شرکت کی۔ جلسہ کےمعمول کی کاروائی کے علاوہ اردو میں مجلس سوال و جواب،بنگلہ زبان میں بنگلہ احباب کے ساتھ نشست۔ ڈچ اور فرنچ میں تبلیغی میٹنگزہوئیں۔

17واں جلسہ سالانہ 2009ء

جماعت بیلجیئم کو اللہ کے فضل سے اپنا 17 جلسہ سالانہ بھی Zolder میں مؤرخہ 3.4.5 جولائی 2009ءکو منعقد کرنے کی توفیق ملی اس جلسہ میں بطور افسر جلسہ سالانہ مکرم میاں اعجاز صاحب اور بطور افسر جلسہ گاہ مربی سلسلہ بیلجیئم مکرم حافظ احسان سکندر احمد صاحب۔ اس جلسہ میں مرکزی نمائندہ کے طور پر مکرم ہبۃ النورفرہاخن صاحب امیر جماعت ہالینڈ شامل ہوئے۔

اسمائے مقررین مکرم حامد محمود شاہ صاحب امیر جماعت، مکرم حافظ احسان سکندر صاحب مشنری انچارج، مکرم میاں اعجاز احمد صاحب، مکرم منیر احمد بھٹی صاحب، مکرم چوہدری طاہر احمد گِل، مکرم رفیق احمد ہاشمی صاحب، مکرم نظیم واندن برک صاحب ڈچ مقرر۔

اس جلسہ میں حضور انور کی اجازت سے بطور مقرر مکرم حیدر علی ظفر صاحب مشنری انچارج جرمنی نے شرکت کی۔ پروگرام کے مطابق تقاریر کے علاوہ غیر از جماعت کے ساتھ ڈچ اور فرنچ میں دو تبلیغی نشستیں بھی ہوئیں۔ جس میں مہمانوں کی تعداد 100تھی۔ جلسہ کےمعمول کی کاروائی کے علاوہ اردو میں مجلس سوال و جواب،بنگلہ زبان میں بنگلہ احباب کے ساتھ نشست۔

18واں جلسہ سالانہ 2010ء

جماعت احمدیہ بیلجیئم کو اپنا اٹھارواں جلسہ سالانہ مؤرخہ 2،3،4 جولائی بروز جمعہ،ہفتہ،اتوار 2010ءکو منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس جلسہ میں افسر جلسہ سالانہ کے طور پر مکرم میاں اعجاز صاحب اور افسر جلسہ گاہ کے طور پر مکرم مربی صاحب حافظ احسان سکندر صاحب نے کام کیا۔

اس جلسہ میں مرکزی نمائندہ کے طور پر مکرم عبدالمومن طاہر صاحب نے شرکت کی۔ جلسہ میں عرب نو مبائعین اور غیر ازجماعت عرب دوستوں کے ساتھ سوال وجواب کی مجالس ہوئیں۔

اسمائے مقررین مکرم حامد محمود شاہ صاحب امیر جماعت،مکرم حافظ احسان سکندر صاحب مشنری انچارج،مکرم میاں اعجاز احمد،مکرم منیراحمد بھٹی صاحب،مکرم چوہدری طاہراحمد گِل، مکرم انورحسین صاحب۔

جلسہ کےمعمول کی کاروائی کے علاوہ اردو میں مجلس سوال و جواب،بنگلہ زبان میں بنگلہ احباب کے ساتھ نشست۔ ڈچ اور فرنچ میں تبلیغی میٹنگزہوئیں۔

19 واں جلسہ سالانہ 2011ء

خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ جماعت احمدیہ بیلجئم اپنا انیسواں جلسہ سالانہ مؤرخہ یکم دو اور تین جولائی کومشن ہاوس بیت لسلام میں منعقد کیا۔ جلسہ میں بطور افسر جلسہ سالانہ مکرم میاں اعجاز صاحب اور بطور افسر جلسہ گاہ مربی سلسلہ بیلجیئم مکرم حافظ احسان سکندر احمد صاحب۔

اسمائے مقررین مکرم حامد محمود شاہ صاحب امیر جماعت،مکرم حافظ احسان سکندر صاحب مشنری انچارج، مکرم ڈاکٹر ادریس احمدصاحب، مکرم میاں اعجاز احمد، مکرم منیر احمد بھٹی صاحب، مکرم چوہدری طاہراحمد گِل،مکرم انور حسین صاحب۔

امسال خدا تعالیٰ کے فضل سے عرب اور دیگر نو مبائین کثرت سے جلسہ میں شا مل ہو ئے اس کے علا وہ مکرم شریف احمد عو دے صا حب امیر جما عت فلسطین بطور مرکزی نمائندہ کے اس جلسہ میں شامل ہو ئے ان کے سا تھ مکرم ابراہیم اخلاف صا حب نے بھی جلسہ سالانہ بیلجئیم میں شمو لیت اختیار کی اور عرب نو مبائعین کے سا تھ مختلف میٹنگز میں شامل رہے۔

جلسہ کے معمول کی کاروائی کے علاوہ اردو میں مجلس سوال و جواب،بنگلہ زبان میں بنگلہ احباب کے ساتھ نشست۔ ڈچ اور فرنچ میں تبلیغی میٹنگزہوئیں۔

20واں جلسہ سالانہ 2012ء

خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ جماعت احمدیہ بیلجئم کو اپنا بیسواں جلسہ سالانہ چھ تا آٹھ جولائی کومشن ہاؤس دلبیک میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس جلسہ میں بطور افسر جلسہ سالانہ مکرم میاں اعجاز صاحب اور بطور افسر جلسہ گاہ مربی سلسلہ بیلجیئم مکرم حافظ احسان سکندر احمد صاحب۔ اسمائے مقررین مکرم حامد محمود شاہ صاحب امیر جماعت،مکرم حافظ احسان سکندر صاحب مشنری انچارج،مکرم ڈاکٹرادریس احمد صاحب،مکرم میاں اعجاز احمد،مکرم منیراحمد بھٹی صاحب،مکرم طاہر احمد گِل،مکرم انورحسین صاحب۔ جلسہ کےمعمول کی کاروائی کے علاوہ اردو میں مجلس سوال و جواب،بنگلہ زبان میں بنگلہ احباب کے ساتھ نشست۔ ڈچ اور فرنچ میں تبلیغی میٹنگز ہوئیں۔

21 واں جلسہ سالانہ 2013ء

جماعت احمدیہ بیلجئم کا 21 واں جلسہ سالانہ مؤرخہ5 جولائی تا 7 جو لا ئی بیت السلام برسلزمیں منعقد ہوا۔

امسا ل خدا تعا لیٰ کے فضل سے عرب اور دیگر نو مبا ئعین کثرت سے جلسہ میں شا مل ہو ئے۔ مکرم محترم عطا ء المجیب را شد صا حب اما م مسجد فضل لندن بطور مرکزی نمائندہ جلسہ سا لا نہ میں شا مل ہو ئے۔ عرب اور دیگرنومبائعین کے ساتھ سوال وجواب کی نشستیں ہوئیں۔ جلسہ کےمعمول کی کاروائی کے علاوہ اردو میں مجلس سوال و جواب،بنگلہ زبان میں بنگلہ احباب کے ساتھ نشست۔ ڈچ اور فرنچ میں تبلیغی میٹنگزہوئیں۔

اسمائے مقررین مکرم ڈاکٹرادریس احمد امیر جماعت،مکرم حافظ احسان سکندر صاحب مشنری انچارج،مکرم میاں اعجاز احمد،مکرم منیراحمد بھٹی صاحب،مکرم منور احمد بھٹی صاحب،مکرم انور حسین صاحب،

22واں جلسہ سالانہ 2014ء

جماعت احمدیہ بیلجیئم کو امسال مؤرخہ 10،9،8 گست کو اپنا 22 سواں جلسہ سالانہ بمقام Deurne انٹورپن ریجن میں،جو کہ دارالحکومت برسلز سے 45 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

مکرم ندیم طاہر صاحب نے بطور مرکزی نمائندہ کے شرکت کی۔عرب نومبائعین کے ساتھ سوال و جواب کی مجالس ہوئیں،

اسمائے مقررین مکرم ڈاکٹرادریس احمد صاحب امیر جماعت،مکرم حافظ احسان سکندر صاحب مشنری انچارج،مکرم حسیب احمد صاحب مربی سلسلہ مکرم میاں اعجاز احمدصاحب،مکرم ظفراللہ سلام صاحب،مکرم منیراحمد بھٹی صاحب،مکرم منور احمد بھٹی صاحب،مکرم انور حسین صاحب،مکرم محمد اسماعیل فاروق صاحب ڈچ مقرر۔مکرم این اے شمیم صاحب،مکرم عبدالناصر ص احب فرنچ مقرر۔ جلسہ کےمعمول کی کاروائی کے علاوہ اردو میں مجلس سوال و جواب،بنگلہ زبان میں بنگلہ احباب کے ساتھ نشست۔ ڈچ اور فرنچ میں تبلیغی میٹنگز ہوئیں۔

23واں جلسہ سالانہ 2015ء

جماعت بیلجیئم کو اللہ کے فضل سے اپنا 23جلسہ سالانہ بھی برسلز سے20 کلو میٹردور Afliggem میں مؤرخہ 11.12.13 ستمبر کومنعقد کرنے کی توفیق ملی اس جلسہ میں بطور افسر جلسہ سالانہ مکرم میاں اعجاز صاحب اور بطور افسر جلسہ گاہ مربی سلسلہ بیلجیئم مکرم حافظ احسان سکندر احمد صاحب۔

مکرم محمد طاہر ندیم صاحب نے بطور مرکزی نمائندہ کے شرکت کی۔ اس جلسہ میں بڑی تعداد میں عرب نومبائعین نے شرکت کی۔تین تبلیغی میٹنگ ہوئیں جس میں 180 مہمان شامل ہوئے

اسمائے مقررین مکرم ڈاکٹرادریس احمد امیر جماعت،مکرم حافظ احسان سکندر صاحب مشنری انچارج،مکرم حسیب احمد صاحب مربی سلسلہ مکرم میاں اعجاز احمد،مکرم منیراحمد بھٹی صاحب،مکرم انور حسین صاحب،مکرم توصیف احمد صاحب مربی سلسلہ،مکرم اسد مجیب صاحب مربی سلسہ۔مکرم عدنان فاندن بروک صاحب ڈچ مقرر۔ جلسہ کےمعمول کی کاروائی کے علاوہ اردو میں مجلس سوال و جواب،بنگلہ زبان میں بنگلہ احباب کے ساتھ نشست۔ ڈچ اور فرنچ میں تبلیغی میٹنگزہوئیں۔

جلسہ سالانہ 2016ء

امسال بعض قانونی پچیدگیوں کی وجہ سے جلسہ سالانہ بیلجیئم منعقد نہیں ہو سکا۔ اور بیلجیئم کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایسا ہوا۔

24واں جلسہ سالانہ 2017ء

جلسہ سالانہ بیلجئیم مؤرخہ 6،7،8 اکتوبر 2017ء کو بفضلِ تعالیٰ لیون شہر میں منعقد ہوا۔ امسال مرکزی نمائندہ مکرم محمد طاہر ندیم صاحب انکے علاوہ ہماری درخواست پر حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مکرم و محترم امیر صاحب ہالینڈ اور مکرم ٹومی کاہلوں صاحب انچارج PAAMA UK کو بھی اس جلسہ سالانہ میں شمولیت کی اجازت عنایت فرمائی۔

جلسہ سالانہ بیلجیئم میں بیلجیئم کے وزیر داخلہ جناب جان جمبوں صاحب جو کہ بیلجیئم کے وائس پرائم منسٹر بھی ہیں شامل ہو ئے وزیر صاحب کو قرآن ایگزیبیشن اور بک اسٹال کا دورہ بھی کروایا گیا۔ریفریشمنٹ کے بعد محترم جان جمبوں صاحب نے اسٹیج پر تشریف لا کر احباب جماعت سے مختصر خطاب فرمایا وزیر موصوف تقریباً ایک گھنٹہ جلسہ گاہ میں موجود رہے۔

مختلف سیاسی اور ادبی شخصیات نے ہمارے جلسہ میں شرکت کی جن میں ممبر یورپین پارلیمنٹ، ممبر فلامش پارلیمنٹ،2 میئر حضرات اور کچھ یونیورسٹی کے پروفیسرز شامل تھے جنہوں نے احباب جماعت سے مختصر خطاب بھی فرمایا۔ جلسہ کی حاضری تبلیغی مہمانان سمیت 1425 رہی۔اسمائے مقررین مکرم ڈاکٹرادریس احمد امیر جماعت،مکرم حافظ احسان سکندر صاحب مشنری انچارج،مکرم حسیب احمد صاحب مربی سلسلہ،مکرم افضال احمد توقیر صاحب،مکرم این اے شمیم صاحب،مکرم انور حسین صاحب،مکرم توصیف احمد صاحب مربی سلسلہ،مکرم اسد مجیب صاحب مربی سلسہ۔مکرم عبدالقادری صاحب مکرم مظہر احمد صاحب مربی سلسلہ،مکرم عبدالصمد صاحب ڈچ مقرر۔ جلسہ کےمعمول کی کاروائی کے علاوہ اردو میں مجلس سوال و جواب،بنگلہ زبان میں بنگلہ احباب کے ساتھ نشست۔ ڈچ اور فرنچ میں تبلیغی میٹنگز ہوئیں۔

25 واں جلسہ سالانہ 2018ء

محض خدا تعالیٰ کے فضل وکرم سے جماعت احمدیہ بیلجیئم کو اپنا25واں جلسہ سالانہ مؤرخہ 14.15.16 ستمبر 2018ء کو مرکزی مشن ہاوس دلبیک کے نزدیک BRUSSELS KART EXPO کے ہال میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز بنفس نفیس شامل ہوئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ ذَالِکَ۔

پروگرام کے مطابق پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔دوپہر ایک بجکر پچپن منٹ پر حضور انور ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز نے لوائے احمدیت لہراہا جبکہ امیر صاحب نےبیلجیئم کا قومی پرچم لہرایا۔بعد ازاں حضور انور ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز نے دعا کروائی۔ mta انٹرنیشنل کی یہاں جلسہ گاہ سے live نشریات شروع ہوئیں۔پرچم کشائی کی یہ تقریب بھی دینا بھر میں live نشر ہوئیِ۔ بعد ازاں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز جلسہ گاہ میں تشریف لائےاور خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔ آپ نےحضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالہ سے جلسہ سالانہ کے اغراض و مقاصد کا تذکرہ کیا اور اس پہلو سے احباب جماعت کو نہایت اہم نصائح فرمائیں۔جس کے ساتھ جلسہ کا افتتاح ہوا۔ ہفتہ کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مستورات سے خطاب فرمایا۔ تعلیمی میدان میں نمایا ں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کو تعلیمی ایوارڈعطا کئے۔ اختتامی اجلاس کے مواقعہ پر آپ نے خدام الاحمدیہ کی کارکردگی کے لحاظ بہترین مجلس کو علم انعامی دیا۔ تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباءکو تعلیمی ایوارڈ عطا کئے۔

حضور انور ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیزنے اپنے خطاب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعدد حوالہ جات پیش کئے جن میں متقی کی علامات،بیعت کے تقاضوں،قول اور فعل میں مطابقت رکھنے، اخلاقی ترقی کے طریق،حکومت وقت کی اطاعت اور اس کے مقرر کردہ قوانین کی پابندی کا بیان تھا۔

اختتامی دعا کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزنے فرمایا۔ان کی ٹوٹل حاضری تین ہزارآٹھ سو اٹھہترہے اور اس میں چوبیس ملکوں کی یہاں نمائندگی ہے ان ملکوں کی نمائندگی کی وجہ سے ان کی تعداد اتنی ہوگئی ہے۔ٹوٹل جو بیلجیئم کے لوگوں کی حاضری ہے وہ تقریبا سترہ سو پچھہترہے اور دو ہزارتین سو مہمان ہیں۔چھوٹی جماعتوں میں ویسے یہی ہوتا ہےمہمان جو ہیں وہ لوکل مقامی لوگوں سے بڑھ جاتے ہیں۔بہر حال اللہ تعالیٰ سب حاضرین کوان تمام دعاؤں کاوارث بنائے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کی ہیں اور خیریت سے آپ لوگوں کو اپنے گھروں میں لے کرجائے۔ آمین

جلسہ سالانہ کے انتظامات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں مکرم افضال احمدتوقیر صاحب افسر جلسہ سالانہ مکرم حافظ احسان سکندر صاحب مشنری انچارج افسر جلسہ گاہ اورخاکسارچوہدری طاہر احمد گِل کو نائب افسر جلسہ گاہ مقرر کیا گیا۔ اسمائے مقررین مکرم ڈاکٹرادریس احمد امیر جماعت،مکرم حافظ احسان سکندر صاحب مشنری انچارج،مکرم حسیب احمد صاحب مربی سلسلہ،مکرم افضال احمد توقیر صاحب،مکرم این اے شمیم صاحب،مکرم انور حسین صاحب،مکرم توصیف احمد صاحب مربی سلسلہ،مکرم اسد مجیب صاحب مربی سلسہ۔ مکرم ندیم طاہر صاحب۔مہمان مقررین میں ممبر آف یورپین پارلیمنٹ Mrs . Lieve Wicrinck اور برسلز کے پولیس کمشنر Chistane De Konick نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

حضور انور ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیزسے فیملی ملاقاتیں ہوئیں،تقریب نکاح اور آمین کی تقریب بھی ہوئی جس میں حضور انور نے بچوں اور بچیوں سے قرآن کریم کی ایک ایک آیت سنی اور آخر پر دعا کروائی۔

26ا واں جلسہ سالانہ 2019ء

جماعت احمدیہ بیلجیئم کو مؤرخہ 13 تا 15 ستمبر 2019ء کو اپنا 26واں جلسہ سالانہ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔اس جلسہ سالانہ محترم عبدالمجید عامر صاحب کوحضور اقدس نے ازراہ شفقت مرکزی نمائندہ کے طور پر بھجوا یا۔ جلسہ سالانہ کے انتظامات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں مکرم افضال احمدتوقیر صاحب افسر جلسہ سالانہ مکرم حافظ احسان سکندر صاحب مشنری انچارج افسر جلسہ گاہ مقرر کئے گئے جنہوں نے اپنی اپنی ٹیمز کے ساتھ مل کرجلسہ سالانہ کے انتظامات مکمل کئے۔

اسمائے مقررین مکرم ڈاکٹرادریس احمد امیر جماعت،مکرم حافظ احسان سکندر صاحب مشنری انچارج،مکرم انور حسین صاحب،مکرم عدیل الرحمان صاحب، مکرم مظہر احمد صاحب مربی سلسلہ،مکرم ارسلان احمد صاحب مربی سلسلہ،مکرم رفیق جماوی صاحب فرنچ مقرر،مکرم نزیر دے گروف صاحب ڈچ مقرر۔ جلسہ کےمعمول کی کاروائی کے علاوہ اردو میں مجلس سوال و جواب،بنگلہ زبان میں بنگلہ احباب کے ساتھ نشست۔ ڈچ اور فرنچ میں تبلیغی میٹنگز ہوئیں۔

جلسہ سالانہ کی حاضری 1489رہی۔

27 واں جلسہ سالانہ 2021ء

محض خدا تعالیٰ کے فضل وکرم سے جماعت احمدیہ بیلجیئم کو اپنا 27 واں جلسہ سالانہ مؤرخہ 28 اگست 2021ء کو مسجد بیت الرحیم آلکن میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔اس مسجد کا افتتاح 2018 کو حضور انور ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز نے اپنے دست مبارک سے فرمایا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ ذَالِکَ

کرونا وائرس کے پیش نظرملکی قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے ممکن نہ تھا کہ پوری جماعت کےلئےجلسہ کیا جائے۔ چنانچہ فیصلہ کیا گیا کہ تعداد محدود کی جائے۔ جلسہ سالانہ مسجد بیت الرحیم میں منعقد کیا جائے۔جلسہ میں شاملین سومرد اور پچاس خواتین کی تعداد ہواور ان کے علاوہ جلسہ کے جملہ انتظامات کو انجام دینے کے لئے 50 کارکنان بھی جلسہ کے نظام کا حصہ بنیں۔

جلسہ سالانہ کے انتظامات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں مکرم افضال احمدتوقیر صاحب افسر جلسہ سالانہ مکرم حافظ احسان سکندر صاحب مشنری انچارج افسر جلسہ گاہ مقرر کئے گئے جنہوں نے اپنی اپنی ٹیمز کے ساتھ مل کرجلسہ سالانہ کے انتظامات مکمل کئے۔

اسمائے مقررین مکرم ڈاکٹرادریس احمد امیر جماعت،مکرم حافظ احسان سکندر صاحب مشنری انچارج،مکرم انور حسین صاحب،مکرم نظیم واندن برک صاحب،مکرم احمد قادری صاحب،مکر م توصیف احمد صاحب مربی سلسلہ،مکرم حسیب احمد صاحب مربی سلسلہ۔

اللہ تعالیٰ ہمیں جلسہ سالانہ کی برکات اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاوں کا وارث بنائے۔آمین

(چوہدری طاہر احمد گِل۔نمائندہ روزنامہ الفضل آن لائن بیلجیم)

پچھلا پڑھیں

جلسہ سالانہ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 اکتوبر 2021