• 26 اپریل, 2024

خلاصہ خطبہ جمعہ بیان فرمودہ 05؍نومبر 2021ء

خلاصہ خطبہ جمعہ

سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ 05؍نومبر 2021ء بمقام مسجد مبارک، اسلام آبادٹلفورڈ یو کے

٭ …تحریکِ جدید کے ستاسیویں سال کے اختتام پر جماعت ہائے احمدیہ عالَم گیر کو دورانِ سال اس مالی نظام میں
15.3 ملین پاؤنڈ مالی قربانی پیش کرنے کی توفیق ملی۔ یہ وصولی گذشتہ سال کے مقابلے میں آٹھ لاکھ بیس ہزار پاؤنڈ زیادہ ہے۔
٭ …مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مخلص احمدیوں کی مالی قربانیوں کے ایمان افروز واقعات کا بیان ۔
٭ …اس سال دنیا بھر کی جماعتوں میں جرمنی سرِفہرست رہا۔ پھر برطانیہ،امریکہ…
٭ … اللہ تعالیٰ سب کے اموال ونفوس میں بےانتہا برکت عطافرمائے اور قربانیوں کو قبول فرمائے۔

تحریکِ جدید کے ستاسیویں سال کے دوران افرادِ جماعت کی طرف سے پیش کی جانے والی مالی قربانیوں کا تذکرہ اور اٹھاسیویں سال کے آغاز کا اعلان

امىرالمومنىن حضرت خلىفۃ المسىح الخامس اىدہ اللہ تعالىٰ بنصرہ العزىز نے مورخہ 05؍نومبر 2021ء کو مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ، ىوکے مىں خطبہ جمعہ ارشاد فرماىا جو مسلم ٹىلى وژن احمدىہ کے توسّط سے پورى دنىا مىں نشر کىا گىا۔ جمعہ کى اذان دىنےکى سعادت فىروز عالم صاحب کے حصے مىں آئى۔ تشہد، تعوذ اور سورةالفاتحہ کى تلاوت کے بعد حضورِ انور اىّدہ اللہ تعالىٰ بنصرہ العزىز نے فرماىا:

اللہ تعالىٰ نے مومنىن کى جو خصوصىات بىان فرمائى ہىں ان مىں سے اىک ىہ ہے کہ وہ اپنے پاک مال سے اللہ تعالىٰ کى رضا کے لىے اس کى راہ مىں خرچ کرتے ہىں۔ اللہ تعالىٰ نےقرآن کرىم مىں کہىں تو ىہ فرماىا کہ مومن وہ ہىں جو اللہ کى راہ مىں مال خرچ کرتے ہىں۔ کہىں زکوٰة اور صدقات کے حوالےسے مالى قربانى کا ذکر کىا۔ اسى طرح ان اموال کے مصارف بھى تفصىل سے بىان فرمائے ہىں۔ حضرت مسىح موعودؑ اللہ تعالىٰ کى توحىد اور آنحضرتﷺ اور اسلام کا جھنڈا دنىا مىں لہرانے کا جو مشن لے کر دنىا مىں آئے اس وسىع کام کى انجام دہى کے لىے احبابِ جماعت دنىا بھر مىں مالى قربانى کےنمونے پىش کرتے ہىں۔ ان نمونوں کو دىکھ کر انسان اس ىقىن پر پہلے سے بڑھ کر قائم ہوجاتا ہے کہ ىقىناً حضرت مسىح موعودؑ اللہ تعالىٰ کے وہى فرستادے ہىں جن کے ذرىعے آخرى زمانے مىں اسلام کى خوبصورت تعلىم دنىا مىں پھىلنى تھى۔ اگر مخالفىنِ احمدىت صرف اس اىک نشان کو ہى اپنے دلوں کے بغض نکال کر دىکھىں تو احمدىت کى سچائى کى ىہى نشانى ان کے دلوں کو پاک کرسکتى ہے۔ لىکن ان نام نہاد علماء کے دل تو پتھروں سے بھى زىادہ سخت ہىں۔

جماعت احمدىہ کوئى ارب پتى لوگوں کى جماعت نہىں، اس جماعت کى اکثرىت غرىب اور اوسط درجے کے لوگوں پر مشتمل ہے۔ لىکن اس کے باوجود قربانى کا اىک جذبہ ہے۔جماعت اپنے محدود وسائل مىں جس کام کوبھى شروع کرتى ہے اللہ تعالىٰ اس مىں برکت ڈالتا ہے۔ جب جماعت بڑھتى ہے تو مختلف سوچ رکھنے والے ،کم تربىت ىافتہ ىا پرانے احمدىوں مىں سے بھى اىسے لوگ نظر آجاتے ہىں جو ىہ سوال کرتے ہىں کہ ہم چندہ کىوں اور کس لىے دىں۔ اىسے لوگ گھروں مىں بچوں کے سامنے بھى اس قسم کى باتىں کرتے ہىں اور ىوں بچوں کے ذہنوں مىں بھى سوال اٹھنے شروع ہوجاتے ہىں۔ پس ىہ عہدىداروں کا کام ہے کہ اپنے روىوں اور عملوں سے لوگوں کے شکوک دُور کرىں۔ لوگوں کو اعتماد دلائىں، انہىں پتہ ہو کہ جو وہ لوگ قربانى کر رہے ہىں اس کا اىک مصرف ہے۔ لوگوں کو سمجھائىں کہ اس مالى قربانى کى اللہ تعالىٰ کى نظر مىں کتنى اہمىت ہے، اس قربانى کے بدلے مىں انہىں اللہ تعالىٰ کى رضا حاصل ہوتى ہے۔ ىہ قربانىاں اشاعتِ اسلام پر خرچ ہوتى ہىں۔ ہمارا ٹى وى چىنل چل رہا ہے۔ مبلغىن کى تعلىم اور ان کے ذرىعے تبلىغ پر خرچہ ہوتا ہے۔ مساجد بن رہى ہىں، کتب شائع ہو رہى ہىں، غرىب بچوں کى تعلىم اور بھوکوں کو کھانا کھلانے پر ىہ مالى قربانىاں خرچ ہوتى ہىں۔

ىہ بات مَىں نے اس لىے نہىں کہى کہ خدانخواستہ لوگوں مىں بہت زىادہ سوالات اٹھنے لگے ہىں بلکہ اس لىے بتائى ہے کہ جب جماعت پھىلتى ہے تو پھىلاؤ کى وجہ سے شر پھىلانے والے اور شىطانى وساوس پىدا کرنے والے بھى آجاتے ہىں جو فتنہ پىدا کرنے کى اور کم تربىت ىافتہ ذہنوں مىں شکوک پىدا کرنے کى کوشش کرتے ہىں۔ اللہ تعالىٰ کا شکر ہے کہ جماعت کے افراد اىسى پختہ سوچ رکھتے ہىں کہ انہىں پتہ ہے کہ جماعت چلانے کے لىے اخراجات کى ضرورت ہے۔ىہ اللہ تعالىٰ کا حکم ہے کہ اس کى راہ مىں خرچ کرو۔

اللہ تعالىٰ ان قربانىوں کو ضائع نہىں کرتا، ىہ اس کا وعدہ ہے کہ وہ قربانى کرنے والے کو وہاں سے رزق دے گا اور دىتا ہے جہاں سے رزق آنے کا اسے خىال بھى نہىں ہوتا۔پس اللہ تعالىٰ اپنے وعدے پورے کرتا ہے اور احبابِ جماعت مىں اىسى بےشمار مثالىں موجود ہىں کہ اپنے پاس کچھ نہ ہونے کے باوجود جب اللہ تعالىٰ کى رضا کے لىے خرچ کىا تو کسى نہ کسى ذرىعے سے اللہ تعالىٰ نے انتظام کردىا۔ ىہ نہىں کہ ىہ کوئى پرانى باتىں ہىں بلکہ ىہ اىسے تجربات ہىں جن کے بارے مىں لوگ آج بھى لکھتے ہىں۔ اللہ تعالىٰ آج بھى مومنوں کے اىمان مضبوط کرتا ہے اور نہ صرف قربانى کرنے والوں پر فضل فرماتا ہے بلکہ ان واقعات سے قربانى کرنے والوں کے قرىبىوں کے بھى اىمان مضبوط ہوتے ہىں۔آج مَىں اىسى ہى بعض مثالىں پىش کروں گا۔

اس کے بعدحضورِانورنے گنى کناکرى، کىنىڈا، جنوبى افرىقہ، آسٹرىلىا، قزاخستان، ىوکے، بھارت، برکىنا فاسو، سىرالىون، گىبون، اردن، بىلىز، زنجبار، مراکش، ارجنٹائن، لائبرىا، مالى، بىنن وغىرہ ممالک سے مرد وخواتىن، بوڑھوں، بچوں، امراء اور غرباءغرض مختلف طبقات، صنف اور قوم سے تعلق رکھنے والے مخلص احمدىوں کى مالى قربانىوں کے اىمان افروز واقعات بىان فرمائے۔ حضورِانور نے فرماىا کہ ىہ ہےوہ انقلاب جو لوگوں مىں پىدا ہورہا ہے۔ اللہ تعالىٰ ہم مىں سے ہر اىک کو اسلام کى اشاعت کے لىے قربانى کى توفىق عطافرمائے اور اپنى پاک کمائى مىں سے قربانى کرنے والے ہوں۔ اللہ تعالىٰ کے ہاں ىہ قربانىاں مقبول بھى ہوں اور اللہ تعالىٰ ہم سے راضى ہو۔

تحرىکِ جدىد کے ستاسىوىں سال کے اختتام پر جماعت ہائے احمدىہ عالَم گىر کو دورانِ سال اس مالى نظام مىں 15.3 ملىن پاؤنڈ مالى قربانى پىش کرنے کى توفىق ملى۔ ىہ وصولى گذشتہ سال کے مقابلے مىں آٹھ لاکھ بىس ہزار پاؤنڈ زىادہ ہے۔اس کے ساتھ ہى حضورِانور نے تحرىکِ جدىد کےاٹھاسىوىں سال کےآغاز کا اعلان فرماىا۔

امسال جرمنى دنىا بھر کى جماعتوں مىں نماىاں طور پرآگے ہے۔

پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے سىدنا امىرالمومنىن اىّدہ اللہ تعالىٰ بنصرہ العزىز نے فرماىا کہ پاکستان کے اقتصادى حالات خراب ہىں، وہ لوگ قربانىوں مىں بڑھتے تو ہىں۔ ان کے لىے دعا کرىں۔ اقتصادى حالات کے علاوہ وىسے بھى مشکلات ہىں، آج کل گرفتار بھى ہىں۔ اللہ تعالىٰ ان کى پرىشانىاں دُور کرے اور وہ بھى آزادى سے اپنے تمام اجتماعات، جلسے اور دىگر سرگرمىاں کرسکىں۔ کُھل کر ہم ان کى قربانىوں کا اظہار کرسکىں، ابھى تو بعض مجبورىوں کى وجہ سے ان کى قربانىوں کا ذکر بھى نہىں کىا جاسکتا۔

اس سال دنىا بھر کى جماعتوں مىں جرمنى سرِفہرست رہا۔ پھر برطانىہ،امرىکہ،کىنىڈا،پھر مشرقِ وسطىٰ کى اىک رىاست، بھارت، آسٹرىلىا،انڈونىشىا،گھانا اور پھر مشرقِ وسطىٰ کى اىک اور رىاست شامل ہے۔

افرىقى ممالک مىں مجموعى وصولى کے لحاظ سے نماىاں پوزىشن گھانا کى ہے، پھر نائىجىرىا،برکىنافاسو، تنزانىہ، سىرالىون، گىمبىا،بىنن، ىوگنڈا،کىنىا اور پھر لائبىرىا کا نمبر ہے۔ حضورِانور نے سىرالىون کے متعلق فرماىا کہ مَىں نےپہلے بھى کہا تھا کہ بہترى ہوسکتى ہے ، بہترى کى بہت گنجائش ہے لىکن جو توجہ دىنى چاہىے وہ دے نہىں رہے۔

شاملىن مىں اضافہ کرنے کے لحاظ سے افرىقى ممالک مىں نائىجىرىا نمبر اىک پر ہے، پھر گىمبىا، سىنىگال، گھانا، تنزانىہ، گنى کناکرى، ملاوى، ىوگنڈا، گنى بساؤ، کونگو کِنشاسا، برکىنا فاسواورپھرکانگوبرازاوىل کا نمبر ہے۔

شاملىن مىں اضافے کے اعتبار سے افرىقى ممالک کے علاوہ جرمنى،برطانىہ، ہالىنڈ،بنگلہ دىش اور مارىشس مىں کافى تعدا د مىں کافى اضافہ ہوا ہے۔

جرمنى کى پہلى دس جماعتىں روئىڈر مارک، نوئس، مہدى آباد، کولون، روڈگاؤ، نىڈا، فلورس ہائىم، پنے برگ، فرنکنتھال اور اوسنا برگ ہىں۔

جرمنى کى پہلى دس لوکل امارتىں اس طرح ہىں ہىمبرگ، فرىنکفرٹ، گروس گراؤ، ڈىٹسن باخ، وىزبادن، مورفلڈن، رىڈسٹڈ،من ہائم، ڈامسٹڈ اور رسلزپائم۔

پاکستان مىں وصولى کے لحاظ سے لاہور اوّل نمبر پر ہے، پھر ربوہ اورتىسرے نمبر پرکراچى ہے۔

اضلاع مىں اسلام آباد کا ضلع ہے پھر گوجرانوالہ، سىالکوٹ، عمر کوٹ، ملتان، ٹوبہ ٹىک سنگھ، مىرپورخاص، اٹک، مىر پورآزاد کشمىر اور پھر ڈىرہ غازى خان کا نمبر ہے۔

وصولى کے اعتبار سے امارتوں مىں امارت ڈىفنس لاہور پہلے نمبر پر ہے، پھر امارت گلشن کراچى، امارت عزىزآباد، امارت ٹاؤن شپ لاہور، امارت ماڈل ٹاؤن لاہور، امارت مغل پورہ لاہور، امارت دہلى گىٹ لاہور، امارت کلفٹن کراچى، بہاولنگر شہر اور پھر حافظ آباد شہر کا نمبر ہے۔

برطانىہ کے پہلےپانچ رىجن ىوں ہىں: مسجدبىت الفتوح رىجن، مسجد فضل رىجن، اسلام آباد رىجن، مڈلىنڈز رىجن اور پھر بىت الاحسان رىجن۔

مجموعى وصولى کے لحاظ سے برطانىہ کى دس بڑى جماعتىں: فارن ہم، اسلام آباد، ساؤتھ چىم، مسجد فضل، ووسٹر پارک، برمنگھم، ساؤتھ والس ہال، آلڈرشارٹ، جلنگھم اور ٹلفورڈ۔

مجموعى وصولى کے لحاظ سے امرىکہ کى جماعتىں : مىرى لىنڈ، لاس اىنجلىس، ڈىٹرائٹ، سىلىکون وىلى، شکاگو، سىئٹل، سىنٹرل ورجىنىا، آش کاش، اٹلانٹا، جارجىا، ساؤتھ ورجىنىا، ہىوسٹن، ىارک اور پھر بوسٹن۔

وصولى کے اعتبار سے کىنىڈا کى لوکل امارات: وان، پِىس ولىج، کىلگرى دونوں برابر ہىں، وىنکوور، ٹورانٹو وىسٹ اور پھر ٹورانٹو۔

بھارت کى پہلى دس جماعتىں کچھ ىوں ہىں۔ قادىان نمبر اىک، کوئمبٹور،حىدرآباد، کرولائى، پتھ پرم، کلکتہ، بنگلور، کىرنگ، کالى کٹ اور مىلا پالم۔

قربانى کے لحاظ سےبھارت کے صوبہ جات مىں کىرالہ، تامل ناڈو، جموں کشمىر، کرناٹک، تلنگانہ، اڑىسہ، پنجاب، بنگال، دہلى اور لکش دىپ۔

آسٹرىلىا کى پہلى دس جماعتىں: مىلبرن لانگ وارن، کاسل ہل، مارسڈن پارک، مىلبرن بىروک، اىڈىلىڈ ساؤتھ، پىن رتھ، پرتھ، اے سى ٹى کىنبرا، پىراماٹا اور اىڈىلىڈ وىسٹ شامل ہىں۔

حضورِانور نے تمام قربانى پىش کرنے والوں کے لىے دعا کى کہ اللہ تعالىٰ سب کے اموال ونفوس مىں بےانتہا برکت عطافرمائے اور قربانىوں کو قبول فرمائے۔

٭…٭…٭

(بشکریہ الفضل انٹرنیشنل)

پچھلا پڑھیں

مجلس انصاراللہ جرمنی کے 2 روزہ چالیسویں سالانہ اجتماع کا پہلا دن

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ