اصل تعریف کیا ہوتی ہے؟
آنحضرتﷺ کے پاس ہزاروں شاعر آتے اور آپ کی تعریف میں شعر کہتے تھے مگر لعنتی ہے وہ دل جو خیال کرتا ہے کہ آنحضرتﷺ ان کی تعریفوں سے پھولتے تھے وہ ان کو مردہ کیڑے کی طرح خیال کرتے تھے۔ مدح وہی ہوتی ہے جو خدا آسمان سے کرے۔ یہ لوگ محبت ذاتی میں غرق ہوتے ہیں ان کو دنیا کی مدح و ثنا کی پروا نہیں ہوتی۔
تو یہ مقام ایسا ہوتا ہے کہ خدا آسمان اور عرش سے ان کی تعریف اور مدح کرتا ہے۔
(ملفوظات جلد چہارم صفحہ338 مطبوعہ 2016ء)
(مرسلہ: شیخ آدم سعید۔ کینیڈا)