• 22 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

تسبیح و تحمید

حضرت ابو سعیدؓ خدری اور حضرت ابو ہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہؐ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے چار کلمات اپنے لئے چن لئے ہیں یعنی سُبْحَانَ اللّٰہِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ اور اَللّٰہُ اَکْبَرُ جو شخص سُبْحَانَ اللّٰہِ کہتا ہے اُس کے لئے بیس نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور بیس بدیاں معاف کی جاتی ہیں اور جو شخص اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہتا ہے اُس کے لئے بھی ایسا ہی اجر ہے اور جو لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ (یعنی اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں)کہتا ہے اُس کے لئے بھی ایسا ہی اجر ہے اور جو شخص اپنی طرف سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کے ساتھ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ (تمام جہانوں کا ربّ) بھی کہتا ہے تو اُس کے لئے تیس نیکیاں لکھی جاتی اور تیس بدیاں معاف ہوتی ہیں۔

(مسند احمد مطبوعہ بیروت جلد2 صفحہ35)

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ75)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

تبلیغ کے میدان میں جماعت احمدیہ جرمنی کی تاریخی اور اہم پیش رفت

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 نومبر 2022