• 26 اپریل, 2024

احمدیہ پری اینڈ پرائمری اسکول تنزانیہ میں تقریب تقسیم اسناد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے تنزانیہ کے شہر موروگورو میں احمدیہ پری اینڈ پرائمری اسکول قائم ہے۔ اس اسکول میں نرسری اور پرائمری لیول تک تعلیم دی جاتی ہے۔ اس اسکول کا باقاعدہ آغاز 2014ء میں ہوا۔ یہ اسکول جامعہ احمدیہ تنزانیہ سے ملحقہ احاطہ میں واقع ہے اور ابتداء سے ہی اس اسکول کی نگرانی پرنسپل جامعہ احمدیہ کے ذمہ ہے۔ جامعہ کے دیگر اساتذہ بھی اسکول کے انتظامی اُمور میں تعاون کرتے ہیں۔

امسال 22 طلباء و طالبات پرائمری اسکول کی آخری کلاس standard-7 کا نیشنل امتحان دے رہے ہیں۔ چنانچہ موٴرخہ 22؍ستمبر بروز جمعرات graduation اور تقریب تقسیم اسناد کا پروگرام رکھا گیا تھا۔ جس کے مہمان خصوصی مکرم طاہر محمود چوہدری (امیر و مشنری انچارج تنزانیہ) تھے۔ اس تقریب میں گریجویٹ ہونے والے طلباء اور ان کے والدین کو مدعو کیا گیا تھا۔

مہمانِ خصوصی کی آمد پر تمام حاضرین نے قومی ترانہ پڑھا اور تلاوت قرآن سے تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ اسکول سکاؤٹس نے اپنے روایتی انداز میں مہمان خصوصی کا استقبال کیا اور اسکول کا ترانہ پیش کیا گیا۔ بعد ازاں گریجویٹ ہونے والے طلباء کی طرف سے الوداعی تقریر پیش کی گئی۔ محترم امیر صاحب نے اسناد تقسیم کیں اور طلباء کو نصائح سے نوازا۔ اجتماعی دعا کے بعد تقریب کا اختتام ہوا اور تمام حاضرین میں ریفریشمنٹ تقسیم کی گئی۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ نیشنل امتحانات میں تمام طلباء نمایاں کامیابی حاصل کریں۔ آمین

(رپورٹ: عابد محمود بھٹی۔ نمائندہ الفضل آن لائن تنزانیہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 نومبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ