• 30 اپریل, 2024

نماز جنازہ حاضر و غائب

امام جماعت احمدیہ عالمگیر حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالی نے مؤرخہ 27نومبر 2021ء بروزہفتہ دوپہر12 بجے اسلام آباد، ٹلفورڈ میں درج ذیل نماز جنازہ پڑھائے۔

نماز جناز ہ حاضر

مکرم محمد اقبال خان صاحب (حلقہ مسجد فضل لندن)

21 نومبر2021 کو 75 سال کی عُمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم کے دادا مکرم محمود خان صاحب کو حضرت مُصلح موعود ؓ کے ہاتھ پر بیعت کی توفیق مِلی۔مرحوم کے والد اور والدہ تحریک جدید کے پانچ ہزاری مجاہدین میں شامل تھے۔ 1974 میں معاندین احمدیت نے فیصل آباد میں آپ کے کلینک کو آگ لگا دی تھی جس کے بعد آپ ربوہ شِفٹ ہو گئے۔ پھر کچھ عرصہ لیبیا میں رہے جہاں نائب صدر جماعت کے طور پر خدمت کی توفیق پائی ۔ بعدازاں ربوہ قیام کے دوران بھی بطور صدر محلہ ناصر آباد خدمت بجالاتے رہے۔ 2012ء میں یوکے آ گئے اور مسجد فضل کے حلقہ میں بطور سیکریٹری تربیت اور سیکرٹری تعلیم القُر آن خدمت کی توفیق پائی۔ تبلیغ کا بُہت شوق تھا ۔تمام نمازیں مسجد فضل میں با جماعت ادا کیا کرتے تھے۔چندہ جات میں باقاعدہ تھے۔ قُر آن کریم کی تلاوت بھی باقاعدگی سے کرتے تھے۔ بہت دیندار، صوم وصلوۃ کے پابند، خوش گفتار اور خلافت کے ساتھ اخلاص و وفا کا تعلق رکھنے والے ایک نیک انسان تھے۔ مرحوم موصی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

نماز جناز ہ غائب

-1مکرمہ رضیہ بٹ صاحبہ(کینیڈا)

15نومبر 2021ء کو بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحومہ نے گھر کو چلانے اور اولاد کی پرورش کے لئے ساری زندگی بہت محنت کے ساتھ بسر کی۔ صوم وصلوۃ کی پابند، باقاعدگی سے قرآن کریم کی تلاوت کرنے والی ایک باہمت اور نیک خاتون تھیں۔ آپ مکرم ناصر محمود بٹ صاحب (مربی سلسلہ کینیڈا) کی والدہ اور مکرم باسل رضا بٹ صاحب (مربی سلسلہ ایم ٹی اے کینیڈا) کی دادی تھیں۔

-2مکرم کامران مبارک صاحب

25ستمبر 2021ء کو بقضائے الہٰی وفات پا گئے۔ اِنَّالِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ مرحوم پیدائشی احمدی اور ایک اچھی طبیعت کے مالک مخلص انسان تھے ۔پسماندگان میں والدہ کے علاوہ دو بہنیں شامل ہیں۔

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالیٰ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔ آمین

ادارہ الفضل کی طرف سے پسماندگان تعزیت قبول فرمائیں ۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 دسمبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ