• 19 مئی, 2025

دعا کا تحفہ

نیا کپڑا پہننے کی دُعا

حضرت ابو سعیدؓ خدری بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نیا کپڑا پہنتے تو اُس کپڑے یعنی قمیص،چادر یا پگڑی وغیرہ کا نام لے کر یہ دُعا کرتے:

اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ اَنْتَ کَسَوتَنِیْہِ اٴَسْاَلُکَ مِنْ خَیرِہٖ وَ خَیرِ مَا صُنِعَ لَہٗ وَ اَعُوذُبِکَ مِنْ شَرِّہٖ وَ شَرِّ مَا صُنِعَ لَہٗ

(ابو داؤد کتاب اللباس)

ترجمہ: اے اللہ! سب تعریف تیرے لئے ہے تو نے مجھے یہ کپڑا پہنایا۔ میَں اس کپڑےکی خیر و برکت تجھ سے طلب کرتاہوں اور وہ خیر و بھلائی بھی جو اِس کپڑے کا مقصد ہے۔ اور اے اللہ! مَیں اِس کپڑے کے شرّ سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور اُس شرّ سے بھی جو اِس کی وجہ سے پیدا ہو سکتا ہے۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ102)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

سالانہ ریجنل تربیتی کلاس۔ گیمبیا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 دسمبر 2022