• 5 مئی, 2024

جلسہ سیرۃ النبیؐ جماعت احمدیہ گابون

جماعت احمدیہ گابون کو موٴرخہ 9؍اکتوبر 2022ء کو جلسہ سیرۃ النبیؐ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمد للّٰہ علیٰ ذٰلک

جلسہ سیرۃ النبیﷺ کا آغاز مشن ہاوس میں صبح 11بجے تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔پھر فرنچ ترجمہ کے ساتھ ایک حدیث پیش کی گئی بعدہ خاکسار صدر جماعت گابون نے آنحضرتﷺ کی سیرت مبارکہ کے مختلف پہلو بیان کیئے، بالخصوص خدا تعالیٰ سے محبت کا تعلق قائم کرنے کے لئے آنحضرتﷺ کا پاک اسوہ اور آپﷺ کی عبادات، معاشرتی امن اور گھریلو ذمہ داریوں کی عظیم مثالیں، اور صدقات اور مالی قربانی سے اپنی عاقبت سنوارنے کے احکامات وغیرہ بیان کئے۔

اس کے بعد سوالات کرنے کا موقعہ دیا گیا غیر از جماعت مہمانوں اور احباب جماعت نے اسلامی تعلیمات کے حوالہ سے اور جماعت کے تعارف کے سلسلہ میں سوالات کیے جن کے تسلی بخش جوابات دیئے گئے۔ دعا کی گئی اور جلسہ سیرۃ النبیﷺ کا اختتام نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد کھانے سے ہوا۔

جلسہ میں 29 احباب و خواتین نے شرکت کی، 11 غیر از جماعت مہمان شامل ہوئے۔ اس موقع پر لجنہ کی طرف سے مہمان خواتین کو تحائف بھی دیئے گئے۔

اللہ کرے کہ ہم حضرت مسیح موعودؑ اور خلفاء احمدیت کے ارشادات کی روشنی میں ایسی مجالس سے استفادہ کرتے ہوئے آنحضرتﷺ کے عالی شان اسوہ کی پیروی میں اپنی زندگیوں میں نیک اعمال بجا لا سکیں اور اپنی اولادوں کے لئے نیک نمونے قائم کرسکیں۔

(ضیاء الرحمٰن طیب۔ صدر جماعت احمدیہ گابون)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 7 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی